نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت اعلیٰ ! بہت ہی خوب ! آپ کے اس پیام و سلام میں ہم سب ہی دل سے شریک ہیں ۔ ویسے کیا بات تھی اسد صاحب کی ۔ :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    سیما علی ، اس خزانے کی حفاظت کیجئے۔ کتب خانوں کا اجڑنا اور ضائع ہونا اب عام ہوتا جارہا ہے۔ یہاں امریکا میں کئی ایسے واقعات ہوئے کہ والد یا والدہ نے جو ذخیرہء کتب زندگی بھرمحنت اور محبت سے جمع کیا تھا وہ ان کی وفات کے بعد اولاد نے ضائع کردیا کہ نہ تو وہ اردو لکھ پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت خوب شکیل بھائی ! بہت سلیقے سے کہا ہے ! آپ کے شعر سے متفق ہوں ۔ یہاں سے ہم سب نے ہی بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ یہ بزم ہی سیکھنے سکھانے کی ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    راحل بھائی ، میں تو سمجھتا تھا کہ یہ لقب عام ہے۔ :):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    کنجوسی نہیں چلے گی تابش بھائی ۔ سالگرہ کا موقع ہے سو تحفہ تو لانا ہی پڑے گا ۔ :):):) اس مراسلے کے توسط سے یہ بات پھر دہرادوں کہ اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ محفل کے لئے تہنیتی اشعار کا ایک گلدستہ بن جائے۔ اراکین محفل سے گزارش ہے کہ اپنی پسند کا کوئی بھی شعر یا نظم ، خواہ کسی بھی شاعر کی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    واہ واہ! بہت ہی اعلیٰ ہے عاطف بھائی! تنگ زمین میں اتنی جلدی اتنے اچھے اشعار آپ کی مہارت و سخنوری پر دال ہیں ۔ نثر اور نظم دونوں ہی مزا دے گئے ۔ زندہ رہیں ، سلامت رہیں ، تاقیامت رہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت ہی خوب! کیا بات ہے راحل بھائی ! بہت اچھے! ہدیہء سپاس پر شکریہ اور دعائوں پر آمین !
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز

    ریحان بھائی ، اس حسن ِ ظن کا بہت شکریہ ۔ البتہ آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں ۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ محفل بہترین شاعروں سے بھری پڑی ہے (جس کی ایک مثال آپ خود بھی ہیں)۔ لیکن بہت کچھ شعری خزانے لڑیوں کے انبار تلے کہیں دب گئے ہیں ۔ سیاسی اورمذہبی لڑیوں اور لڑائیوں نے بہت سارے لوگوں سے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    راحل ، میں تو اصلاً حیدرآبادی سندھی ہوں ۔ لیکن زندگی کا کچھ حصہ کراچی میں بھی گزارا ۔ ویسے میرا سسرائیل بھی کراچی میں ہے ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    میں سمجھ گیا ، نین بھائی ۔ یہ سب داد نہ دینے کے بہانے ہیں ۔ :D مذاق برطرف، آپ جیسے صاحبان علم و ہنر اور زندہ دل و باشعور قلمکاروں کے دم قدم سے ہی یہ محفل آباد ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اور ان رونقوں کو سلامت رکھے ۔ آپ احباب کی پذیرائی مجھ جیسے گوشہ نشینوں کو بھی تحریکِ نگارش دیتی رہتی ہے ۔...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اسکرین کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے بھی فلمیں وغیرہ کم ہی دیکھتا تھا ۔ انڈین فلموں سے تو نفرت کی حد تک کراہت آتی ہے ۔ پوری زندگی میں شاید ڈھائی فلمیں دیکھی ہوں گی اور وہ بھی کالج کے دنوں میں ۔ اب تو یاد بھی نہیں ۔ ہالی وڈ کی فلمیں البتہ ٹی وی پر دیکھتا تھا ۔ اسٹار وارز یا اسی قسم کی سائنس...
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    دوسری بات یہ کہ قلبِ حجر کی ترکیب درست نہیں ہے ۔ یہ سمجھنا چاہئے کہ کسرۂ اضافت کے ساتھ ترکیب دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک تو ترکیبِ اضافی جو ملکیت اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے ۔ جیسے دستِ صبا ، غنچۂ دل یعنی صبا کا ہاتھ ، دل کا غنچہ ۔ دوسری قسم صفت بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے جیسے دستِ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    میں اب فلمیں نہیں دیکھتا ، زیک ۔ بارہ چودہ سال ہوئے کوئی فلم دیکھے ۔ اتنے ہی سالوں سے گھر میں ٹی وی بھی نہیں ہے ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں اقرار مصطفیٰ صاحب! محفلِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    تمام احباب کا بہت شکریہ! اللہ کریم ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ! ہم سب کے درود و سلام قبول فرمائے ۔ آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
  17. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

    شعر کا بنیادی خیال تو واضح ہے اور تابش بھائی نے اس کا لب لباب بیان کردیا ۔ لیکن شاید انہوں نے وہ الفاظ استعمال نہیں کئے کہ جو آپ کے ذہن میں ہیں ۔ :):):) اس خیال کو نثر میں کئی زاویوں سے بیان کیا جاسکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ سورج کے ڈھلنے کا حوالہ تو زمین کے نقطہء نظر ہی سے آئے گا ۔ زمینوں سے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    نو دس برس تک تو ہنی مون چلتا ہے نین بھائی ۔ اس سلسلے میں آپ سے دس سال بعد پھر بات ہوگی ۔ :D
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    اچھی غزل ہے راحل بھائی ! البتہ مطلع کے مصرع اول پر ہی رکنا پڑا ۔ شاعر اگر خود اپنی آنکھ کو دیدہء اختر فشاں کہے تو اس کا مطلب دیدہء اشک فشاں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ سو اس صورت میں مصرع بے معنی ہوجاتا ہے ۔ اس پر غور فرمائیے گا ۔
Top