نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    آخر میں یہ بھی تو کہئے نا کہ" ناظرین ، میں ہوں آپ کا سیاپائے محفل ۔۔۔۔ ہی ہی ہی نیوز "
  2. ظہیراحمدظہیر

    کسی نے آج یہ پوچھا ہے مجھ سے، میرا کیا ہے وہ

    بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی! مطلع اول کے دوسرے مصرع میں جو تعقید آگئی ہے وہ مزا کرکرا کررہی ہے ۔ اگر "اس" کے الف کو مکسور کردیں تو کرکراہٹ شاید کچھ کم ہوجائے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    پریم کتھا: براڈوے کے ایک مشہور کھیل کے گیت کا اردو قالب

    بہت خوب خلیل بھائی ! اس نظم کی طرف توجہ دلانے کے لئے بہت شکریہ ۔ ترجمے کے تقاضوں اور لسانی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کاوش کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی ۔ بات یہ ہے کہ "میوزیکل " مغربی اسٹیج کا خاصہ ہیں اور اس کے گیت اپنے سیاق و سباق کے بغیر ادھورے سے ہوتے ہیں ۔ سو اردو زبان میں...
  4. ظہیراحمدظہیر

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    آپ کی شاعری میں وزن اور بحر کے مسائل نہیں ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے ۔ وزن پر عبور حاصل ہوجائے تو پھر شعر کے دیگر فنی پہلوؤں پر محنت کرنا اور شعر کو سنوارنا نسبتاً آسان ہوتا ہے ۔ آپ کے اشعار پر نقد و نظر کے توسط سے کچھ عمومی نکات عرض کرتا ہوں ۔ اپنے تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں یہ میری ناقص...
  5. ظہیراحمدظہیر

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    ارے بھئی اس میں اعتراض کی یا برا ماننے کی تو قطعی کوئی بات نہیں ۔ بلکہ یہ تو کسی بھی شاعر کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس کے کلام سے دیگر شعرا کو تحریک ملتی ہے۔ آپ بصد شوق میرا کلام پڑھئے اور اکتساب کیجئے ۔ کلام پوسٹ ہی اس لئے کیا ہے کہ لوگ اسے پڑھیں ۔ شاعری کی زمین بھی اہلِ سخن کی اجتماعی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ٭٭٭٭ واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا ۔۔۔۔ کتنی حقیقتوں کو گماں سے بدل دیا

    ٭٭٭٭ واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا ۔۔۔۔ کتنی حقیقتوں کو گماں سے بدل دیا
  7. ظہیراحمدظہیر

    بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی

    بہت شکریہ، نوازش شکیل بھائی ! سر تو آپ ہیں ، مجھے تو خاک پا ہی سمجھئے ۔ :):):) بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے! نوازش، بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں قدر افزائی کے لئے ، نور صاحبہ۔ الحمدللہ ، نام کا ہونا یا ہونا کبھی میرا مسئلہ نہیں رہا۔ گوشہ نشینی مجھے راس ہے ۔اور ویسے بھی: کچھ شاعری...
  8. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ عبدالرئوف صاحب! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب! بہت نوازش عاطف بھائی ! آپ عزت افزائی کرتے ہیں ہمیشہ ۔ بس ایک ادنیٰ سی کوشش ہوتی ہے میری کہ کسی قدیم روایت کی کوئی جھلک دکھاسکوں ۔ قدامت پرست جوٹھہرا ۔:)
  10. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ فاخر بھائی ، بہت نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  11. ظہیراحمدظہیر

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بہت شکریہ! بڑی نوازش! اس پذیرائی پر بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ، ذوق سلامت رکھے! آپ کی غزل بہت اچھی ہے ۔ اشعار میں کوئی عروضی سقم نظر نہیں آتا ۔ بہتر ہوتا کہ آپ اسے ایک الگ لڑی میں پوسٹ کرتیں تاکہ تمام قارئین پڑھ سکتے ۔ آپ نے اشعار پر میری صلاح...
  12. ظہیراحمدظہیر

    حرمتِ رسول ﷺ

    بہت اچھا لکھا ہے لاالمیٰ ! ایک اہم مسئلے پر قلم اٹھایا ہے آپ نے اوراس کے اہم پہلوئوں کو بہت خوبی سے اجاگر کیا ہے ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں مذہب سے لاعلمی اس قدر عام ہوگئی ہے کہ اب یہ بنیادی باتیں بھی لکھ لکھ کر واضح کرنا پڑتی ہیں ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی

    نوازش! بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کوخوش رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ۔ خواہرم جاسمن کا بھی شکریہ کہ چار سال پہلے پوسٹ کی ہوئی اس پرانی غزل کو پھر سے تازہ کردیا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس موبائل تماشہ گھر کو "بائیسکوپ" کہتے تھے ۔ ویسے ہندوستان میں جب اول اول سنیما کی فلمیں بننا شروع ہوئی تھیں تو ان کو بھی ایک زمانے تک بائیسکوپ کہا جاتا تھا ۔ بعد میں فلم کہا جانے لگا۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: میں چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی ٹھکانہ ملے

    عاطف بھائی ، پہلے مصرع میں سیاہ بختی اور برق و باراں کا ذکر کرنے کے بعد دوسرے مصرع میں اجڑنے کی بات کرنا ضروری نہیں ہے ۔ اس سیاق و سباق میں اجڑنے کے معنی خودبخود پیدا ہورہے ہیں ۔ ایک تجویز یہ ہے: سیاہ بخت ہوں ایسا کہ برق و باراں کو بھری بہار میں میرا ہی آشیانہ ملے دعاؤں کے لئے بہت شکریہ ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    لفظ برآمدہ کا " ورانڈہ" کی بگڑی ہوئی شکل ہونا تو قرین از قیاس نہیں کیونکہ برآمدہ " برآمد" سے مشتق ہے ۔ برآمد فارسی کا اصیل لفظ ہے اور اس کے معنی آگے کو نکلنا ، باہر کی طرف نکلنا وغیرہ ہیں ۔ چونکہ برآمدہ گھر سےذرا باہر کی طرف ہوتا ہے اس لئے برآمدہ کہلاتا ہے ۔ یہ البتہ ممکن ہے کہ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی

    احبابِ کرام ! جواب میں تاخیر پر انتہائی شرمندہ ہوں ۔ اظہارِ پسندیدگی پر تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں ، عزت افزائی اور ذرہ نوازی پر سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، خوشیاں عطا فرمائے ۔ آمین !
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    راحل بھائی ، بکف تو میں سمجھ گیا تھا لیکن "بکف ہمت" میری سمجھ میں نہیں آیا ۔ اس سے کیا مراد ہے ؟! اس پر کچھ روشنی ڈالئے گا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب! اچھی کاوش ہے جناب! بزمِ سخن میں خوش آمدید جناب فیضان احمد صاحب! امید ہے آپ رونق بخشتے رہیں گے ۔ اس مصرع کو ذرا دیکھ لیجئے: ذرا سنبھال کے آگے قدم بڑھاؤ تم یہاں سنبھال نہیں بلکہ سنبھل کر قدم بڑھانا درست ہے ۔
Top