نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    (پیروڈی) ایک فکاہیہ نظم

    عبید بھائی ، وزن کے بارے میں تو اب کوئی بات باقی نہ رہی کہنے کے لئے ۔ البتہ آپ کی واردتِ کلبی جو اس نظم کا محرک بنی اس کے بارے میں عرض کیا ہے: (صادق حسین ایڈووکیٹ مرحوم سے معذرت کے ساتھ) تندیِ کلبِ مقابل سے نہ گھبرا اے عبید! بھونکتا ہے یہ تجھے سرپٹ بھگانے کے لئے :D
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    مکان کے دروازے سے بالکل پہلے کا حصہ ڈیوڑھی کہلاتا ہے ۔ یہ اینٹوں یا پتھروں کا بنا ہوتا ہے اور اس کے اوپر چھت یا سائبان ہوتا ہے ۔ اس میں سیڑھیاں بھی ہوسکتی ہیں اور یہ ایک چبوترہ نما بھی ہوسکتا ہے اور دونوں بھی ۔ دہلیز پار کرکے جب گھر میں داخل ہوں تو صحن یا آنگن سے پہلے کا حصہ دالان یا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بالکل صحیح کہا عاطف بھائی ۔ آگل کے لئے سانکل اور آنکل کے الفاظ بھی بولے جاتے ہیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    راحل بھائی ، نہالچہ وہ پتلا سا نرم گدّا ہوتا ہے جس پر بچوں کو سلایا جاتا ہے ۔اس میں روئی کا پتلا استر لگایا جاتا تھا ۔ یعنی یہ طفلانہ سائز کا گدا ہوتا تھا ۔ پوتڑا وہ سستا سا ، ردی سا کپڑا ہوتا تھا جو بستر کو بچوں کے پیشاب وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے نہالچے کے اوپر بچھادیا جاتا تھا ۔ اس کے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    بہت بہت شکریہ! کل صبح چیک کرتا ہوں ۔ ان شاء اللہ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    دھاگے اور ڈورے میں موٹائی کا فرق ہوتا ہے ۔ ڈورا موٹے دھاگے کو کہتے ہیں جو رضائی وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے ۔ ڈور اُس دھاگے کو کہتے ہیں جو ہاتھ میں پکڑ کر کسی چیز کو حرکت دینے کے لئے استعمال ہو جیسے پتنگ و غیرہ ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    کیا اچھا لفظ یاد دلایا ۔ باردانہ پٹ سن کی بوریوں کو کہتے ہیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    تصویر آنا بند ہوگئی ہے ۔ تصویر نہیں آرہی ہے :D
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    موٹے سوئے سے عام طور پر پٹ سن کی بوریاں سُتلی سے سی کر بند کی جاتی تھیں ۔ سُتلی اور بوری تو یقیناً اب بھی موجود ہیں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بَدنا یا بَدنی مٹی کے اس چھوٹے سے لوٹے نما برتن کو کہا جاتا تھا جو عام طور پر مسجد کے استنجا خانے میں طہارت کے لئے استعمال کیا جاتاتھا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بالکل ٹھیک یاد دلایا ۔ ٹھِلیا: چھوٹی مٹکی
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    یہ تو آپ بتائیے ۔ میں تو تیس برس سے دور ہوں وطن سے ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    ڈورے ڈالنا بھی کہتے ہیں ۔ لیکن اب اس کے دوسرے معنی زیادہ معروف ہو چکے ہیں ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    (پیروڈی) ایک فکاہیہ نظم

    ہا ہا ہا ہا !!!! کیا مزے کے اشعار لکھے ہیں عبید بھائی ! لطف آگیا تمام منظر کا تصور کرکے ۔:D ایک پلّا جو کہ ہوگا حد سے حد اک دو چھٹانک مجھ پہ بھونکے جاتا ہے شاید ہنسانے کے لیے حد ہوگئی ۔ یعنی اسے تو باقاعدہ گالیاں دینے کا جی چاہ رہا ہے ۔ کتے کا بچہ!
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل:ساحل سے واپس ہو لیے سارے صدف رستہ نہ تھا-اختر عثمان

    فرحان بھائی ، خوب ڈھونڈ کے لاتے ہیں آپ غزل ۔ بجھتی تھی دف کے بجائے یہ شاید بَجتی تھی دف ہوگا ۔ ویسے دف مذکر ہے اور شاعر نے مونث باندھ دیا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بیننا اور چُننا ہم معنی ہیں ۔ دال چاول کے لئے بیننا ہی مستعمل ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    جی ہاں ۔ درست کہا کہ شادی بیاہ کے موقعوں پر یہ گیت خوب گایا بجایا جاتا تھا ۔ ویسے یہ گیت ذو معنی کہلایا گیا ہے اور اس پرکئی لوگوں نے تنقید بھی کی ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔ پولی ایسٹر کی روئی نما پتلی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اسے موٹا کرنے لے لئے ۔ لیکن میرے مشاہدے کے مطابق آج کل Quilt استعمال کے لئے کم اور آرٹ ورک کے طور پر زیادہ بنائی جاتی ہیں اس لئے استر لگانے کا تکلف کم ہی کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس کا کوئی اصول تو نہیں ہے ۔ عام استعمال کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    عاطف بھائی Quilt میں عموماً روئی نہیں بھری جاتی ۔ ہاں بعض لوگ کپڑے کا اَستر لگادیتے ہیں ۔
Top