نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اک حسن کی مورت کا اک دل ہے صنم خانہ

    واہ! بہت خوب! ایک اور اچھی غزل ، عاطف ! مطلع اورآخری دو اشعار اچھے ہیں ۔ عاطف بھائی ، ایک شعر میں آپ نے چشمِ فسوں کی ترکیب استعمال کی ہے ، یہ درست نہیں ۔ چشمِ فسوں ساز یا فسوں گر وغیرہ تو ٹھیک ہوگا لیکن چشمِ فسوں نہیں ۔ اس بارے میں کچھ دنوں پہلے کسی جگہ مفصل لکھا تھا ۔ اب یاد نہیں کہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل: میں چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی ٹھکانہ ملے

    واہ واہ! بہت خوب عاطف بھائی ! بہت اچھی غزل ہے ۔ آپ کے خاص رنگ ڈھنگ کے مضامین ہیں ۔ کئی اشعار پسند آئے ۔ خوشی تو خیر ہماری تجھی سے تھی منسوب ہمیں تو غم بھی ترے غم کے ماسوا نہ ملے کیا اچھا کہا ہے! بہت خوب! مطلع کا خیال بہت اچھا ہے لیکن دوسرے مصرع میں جو تعقید ہے وہ کچھ گراں...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    واہ ! بہت خوب راحل بھائی! خوب غزل ہے! مطلع اچھا کہا ہے ! بس خلوصِ دل ، بہ کف ہمت سفر کی شرط تھے جاوداں وہ بھی ہوئے جو آدمی تھے عام سے پہلا مصرع کچھ الجھا ہوا ہے ۔ سمجھ میں نہیں آیا ۔ کچھ روشنی ڈالئے گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    دنیا سے تم نے سیکھا ، میں نے ہے ماں سے سیکھا کیا بات ہے امجد بھائی ! بہت خوب! کیا کہنے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    لو بھلا یہ کیا بات ہوئی! ساری باتیں سیکھ لیں لیکن سب سے اہم چیز تو آپ نے سیکھی ہی نہیں ۔ مدیرانِ کرام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آپائے محفل جاسمن صاحبہ کو معطل ہونا بھی سکھایا جائے تاکہ ان کی تعلیم و تربیت مکمل ہوسکے ۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    واہ واہ! ماشاء اللہ آپ نے تو الف سے یے تک اردو محفل کا پورا نقشہ کھینچ کے رکھ دیا ۔ بس وہ معطل ہونے والی بات رہ گئی ۔ میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی خوشی میں آپ نے جان بوجھ کر تذکرہ نہیں کیا ۔ :D
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    برآمدہ تو فارسی الاصل ہے ۔ برآمد یعنی (باہر) نکلنا سے مشتق لفظ ہے ۔ چونکہ برآمدہ گھر کی اصل عمارت سے باہر ہوتا ہے اور اسے عبور کرکے گھر سے باہر نکلا جاتا ہے اس لئے برآمدہ کہلاتا ہے ۔ ورانڈا (یا ورانڈہ) کی متغیر شکلیں ورنڈا ، برانڈا اور برنڈا ہیں ۔ جان پلاٹس نے اپنی مشہور لغت میں ورانڈا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    بہت رشک بھی آتا ہے کہ لوگ گھنٹوں بیٹھے یہ دعائیں اور اذکار ٹائپ کرتے رہتے ہیں ۔ مجھے تو ایک دعا...

    بہت رشک بھی آتا ہے کہ لوگ گھنٹوں بیٹھے یہ دعائیں اور اذکار ٹائپ کرتے رہتے ہیں ۔ مجھے تو ایک دعا ٹائپ کرنے میں بیس منٹ لگ جاتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    پچھلے کئی ہفتوں سے میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو پہلے دو تین صفحوں پرلگ بھگ دو درجن لڑیوں میں اللہ...

    پچھلے کئی ہفتوں سے میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو پہلے دو تین صفحوں پرلگ بھگ دو درجن لڑیوں میں اللہ کے نیک بندے بیٹھے ذکر اذکار اور دعائیں لکھ رہے ہوتے ہیں۔ لوگوں کی عبادت کا یہ حال دیکھ کر شر مندگی ہوتی ہے اورغزل لگانے کا ارادہ ترک کرکے واپس چلاجاتا ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    خواہرم جاسمن ، دالان اور برآمدہ اردو کے الفاظ ہیں ۔ ورانڈہ انگریزی کا لفظ نہیں ہے بلکہ یہ بھی ہندوستانی لفظ ہے اور انگریزوں کے توسط سے انگریزی میں داخل ہوا ۔ ہندوستان میں یہ لفظ پرتگیزی لائے تھے ۔ یہ آپ نے بالکل درست کہا کہ ڈیوڑھی کو انگریزی میں پورچ کہتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ تمدن بھی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اب تو اردو مسجد میں غزل پوسٹ کرتے ہوئے بھی شدید احساسِ ندامت ہوتا ہے ۔ اب ہم گناہ گار کہاں جائیں ؟!

    اب تو اردو مسجد میں غزل پوسٹ کرتے ہوئے بھی شدید احساسِ ندامت ہوتا ہے ۔ اب ہم گناہ گار کہاں جائیں ؟!
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    ڈیوڑھی مکان کی بیرونی دیوار سے باہر ہوتی ہے ۔ جیسا کہ اوپر مراسلے میں بھی لکھا کہ ڈیوڑھی کے اوپر چھت یا سائبان ہوتا ہے ۔ اس میں سیڑھیاں بھی ہوسکتی ہیں ، یہ چبوترہ بھی ہوسکتا ہے اور دونوں بھی ۔ دہلیز پار کرکے جب گھر میں داخل ہوں تو فوراً ہی دالان یا ورانڈہ یا برآمدہ آتا ہے ۔ اس کے اوپر بھی چھت...
  13. ظہیراحمدظہیر

    کچھ وصال آخر تک معتبر نہیں ہوتے

    بہت اعلیٰ عاطف ! بہت خوبصورت تصویر بنائی ہے! ٹیکسٹ ایفیکٹ پسند آیا ۔ پس منظر کے لحاظ سے بہت اچھا تاثر دے رہا ہے ۔ یہ فونٹ کون سا استعمال کیا ہے؟ نوری نستعلیق؟!
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    عاطف بھائی ، بات پکا کرنے کے چکر میں ناند کی تجنیس کے بارے میں سوال کا جواب تو رہ ہی گیا ۔ :D ناند مونث ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    سال کے دس افضل ترین متبرک ایام شروع ہوگئے ۔ اللہ کریم ہمیں ان ایام کے کماحقہ احترام اور ان سے...

    سال کے دس افضل ترین متبرک ایام شروع ہوگئے ۔ اللہ کریم ہمیں ان ایام کے کماحقہ احترام اور ان سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے ! آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    مجھے اس بات کا علم تھا اسی لئے مشتاق یوسفی کا حوالہ دیا ۔ وہ بھی آپ کے گرائیں تھے ۔ غالب کا حوالہ بھی اسی لئے دیا کہ آپ کے والدِ محترم اسی استادی شاگردی سلسلے سے تھے ۔ سائیں ، بات تو پکی کرنا چاہئے نا ۔ :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    اساتیذ اردو کا لفظ نہیں ہے ۔ اردو میں قطعی مستعمل نہیں ہے ۔ اس کے بجائے اساتذہ کہا جاتا ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    اساتذہ تو حقہ پینے کے بریک پر گئے ہوئے ہیں ۔ میں چپکے سے جواب دے دیتا ہوں ۔ سمجھیے کا وزن فعولن ہے فاعلن نہیں ۔ اہلِ پنجاب اسے فاعلن کے وزن پر بولتے ہیں ۔ میڈیا پر اسی طرح بولے جانے کے سبب اب شاید اور لوگ بھی فاعلن کے طرز پر بولنے لگے ہوں ۔ قاعدہ یہ ہے کہ فعل کا صیغۂ امر فعل کا مصدر ہو تا ہے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    عاطف بھائی ، درست کہا ۔ ناندی یا نادی اس ناند کی متغیر شکل ہے ۔ اسے اتفاق ہی کہئے کہ لفظ ناند آپ کی سماعت و بصارت سے نہیں گزرا ورنہ یہ تو بہت عام لفظ ہے ۔ بلکہ بقول مشتاق احمد یوسفی راجھستان میں اس کا استعمال عام تھا ۔ غالب کا ایک قصیدہ ہے ، دیکھئے: ہے چار شنبہ آخرِ ماہِ صفر چلو رکھ دیں...
  20. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    حقے کے علاوہ ایک پیچوان بھی ہوا کرتا تھا جس کی نَے ایک لمبی سی نلکی کے ساتھ حقے سے جُڑی ہوتی تھی ۔ کہتے ہیں کہ اس میں تمباکو کا دھواں منہ تک آتے آتے شدت میں ذرا معتدل ہوجاتا تھا ۔ میں نے پیچوان کبھی نہیں پیا لیکن بچپن میں ایک دو دفعہ اپنے نانا کا حقہ ضرور منہ سے لگایا تھا ۔ چونکہ استعمال...
Top