نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    اسی گرامر ناتزی کے لقب سے بچنے کے لئے ہر آدمی چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زبان کی بنیادی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں کتابیں اور اخبار و رسائل پڑھنے کا رواج کم ہوتا جارہا ہے اور نئی نسل میڈیا اور انٹر نیٹ ہی سے زبان سیکھ رہی ہے۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک تجویز : اردومحفل باکمال اور با ہنر خواتین و حضرات سے بھری پڑی ہے ۔ بقول شخصے ایک لڑی اٹھاؤ تو تین نکلتے ہیں ۔:):):) ۔ وہ لوگ جو مصوری اور گرافکس میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لئے تجویز ہے کہ سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کا نام یا " لوگو" مختلف فونٹ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    اگرچہ کسی لائق نہیں ہوں لیکن دامے درمے سخنے حاضر پائیں گے ۔ بس صاحبانِ اختیار کا اشارہ چاہئے ۔ میں سالگرہ کے لئے ابھی ایک دو تجاویز لکھ ہی رہا تھا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    ایک بات جو میرے لئے (اور میں سمجھتا ہوں کہ بہت سارے دوسرے محفلین کے لئے بھی) سخت کوفت اور بدمزگی کا باعث بنتی ہے وہ اردو محفل پر غلط املا کا روز افزوں مسئلہ ہے ۔ پچھلے ایک دو سالوں میں یہ مسئلہ بتدریج شدت اختیار کرگیا ہے ۔ بخدا کئی دفعہ تو اردو ویب کھولتے کے ساتھ ہی اس لئے بند کردیتا ہوں کہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    ہا ہا ہا ہا ہاہا! یہ ہوئی نا بات! میں تو اتنے سارے محفلین پر لاحول پڑھ پڑھ کر تھک گیا تھا ۔ کمبخت بھاگ کر ہی نہیں دیتے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    شعر کی تشریح

    الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں معنی میرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
  7. ظہیراحمدظہیر

    نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوادیا:: بلند خوانی از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب خلیل بھائی ! حسبِ معمول بہت اچھا پڑھا ہے ! مجھے کچھ یوں لگا کہ جبیں کا جیم مکسور پڑھا گیا ہے جبکہ یہ مفتوح ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ تیزی اور روانی سے پڑھنے کی وجہ سے ایسا سنائی دے رہا ہو ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    گر پھول غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

    درست! جدید شاعری کا فلسفہ تو کم و بیش یہی ہے کہ فطری اور خیالی مظاہر کو علامات بناتے ہوئے جدید دنیا اور جدید آدمی کے تجربات و احساسات کو شعری روپ دیا جائے ۔ اس تخلیقی کاوش میں تجرید کا ایک پہلو تو لامحالہ پیدا ہوگا لیکن اس تجرید کا دامن کسی نہ کسی سطح پر معلوم و معروف روایات سے کچھ اس...
  9. ظہیراحمدظہیر

    شعر کی تشریح

    ایک اور رعایت جو اس شعر میں ہے اور لکھنے سے رہ گئی وہ یہ کہ "پھرنا" کا ایک مطلب ترک کرنا ، منحرف ہونا بھی ہے ۔ جیسے دین سے پھرنا ، مسلک سے پھرنا وغیرہ۔ چونکہ بات کعبے اور بت کدے کی ہورہی ہے اس لئے یہ رعایت بھی بہت لطیف ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    اس دعا کو صبح و شام کی دعاؤں کا حصہ بنالیں ۔ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مانگتے رہنا چاہئے ۔ بدبخت ہے...

    اس دعا کو صبح و شام کی دعاؤں کا حصہ بنالیں ۔ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مانگتے رہنا چاہئے ۔ بدبخت ہے وہ جو دعا نہیں مانگتا ۔ دعا نہ مانگنا تکبر کی بدترین قسم ہے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    زندگی نشتروں سے بھرپائی ٭ دوستو بس کرو مسیحائی

    زندگی نشتروں سے بھرپائی ٭ دوستو بس کرو مسیحائی
  12. ظہیراحمدظہیر

    شعر کی تشریح

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کلیم صاحب ۔ داغ کے اکثر اشعار میں کوئی نہ کوئی محاورہ ضرور ہوتا ہے ۔ داغ کی زبان بہت صاف ، دُھلی ہوئی اور ٹکسالی ہے ۔ انہیں اس پر ناز بھی بہت تھا ۔ خود کہہ گئے ہیں کہ " اردو ہے جس کا نام ہمی جانتے ہیں داغ ۔ سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے "۔ زیرِ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ذوق ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی ۔ ذوق

    بھائی مہمل ، اساتذہ تو حقہ پینے اور پان کھانے گئے ہوئے ہیں ۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں تشریح کردیتا ہوں۔ آپ کسی کو بتائیے گا نہیں ۔ ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی رکھے گی یہ نہ بال برابر لگی ہوئی یہ زبان کا شعر ہے ۔ ذوؔق کے ہاں اکثر اشعارآپ کو اسی طرح کے ملیں گے ۔ محاورات اور...
  14. ظہیراحمدظہیر

    گر پھول غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

    ریحان بھائی ، روایتی مضامین سے بغاوت اور انحراف اپنی جگہ لیکن روایت کو کچھ زیادہ ہی توڑ پھوڑ دیا آپ نے کچھ اشعار میں ۔ مثلاً اژدر کا شرمانا اور کانٹوں کا مرجھانا نہ صرف یہ کہ حیطۂ تخیل و تصور میں نہ آسکا بلکہ دونوں مصرعوں کا باہمی ربط بھی سمجھ میں نہیں آیا ۔ ستارے کا ندّی کو پھسلنے سے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    تیرے ہاتھوں کے پکے بینگن نہیں کھانا مجھے

    مضمون ڈھونڈنے کی کوشش بھی مت کیجئے گا ۔ مضمون میاں ابھی تک کسی ڈائری کے گوشۂ عافیت میں محوِ استراحت ہیں ۔:):):) نثر پوسٹ کرنے کی باری ابھی نہیں آئی ۔ ابھی دوچار غزلیں اور باقی ہیں ۔ ان سے نبٹ لوں تو مضامین کی باری آئے گی ۔ میں اسے یوں پڑھوں گا : غمِ توری کا اسد کس سے ہو جز گوشت علاج
  16. ظہیراحمدظہیر

    کہاں انکار سے، اقرار سے باندھا گیا ہے

    یہ شعر اس لئے گنجلک ہوگیا ہے کہ پہلے مصرع میں لسانی سقم ہے ۔ " ہم کھل کر ہی نہیں دیئے ، ہم کھل کر ہی نہیں دیتے" وغیرہ تو درست ہے لیکن اس اسلوب کو مصدر کے ساتھ استعمال کرنا درست نہیں ۔ یعنی "ہمارا کھل کر دینا ممکن نہیں" کے بجائے "ہمارا کھلنا ممکن نہیں " درست ہوگا ۔ اس سقم سے قطع نظر شعر...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا---برائے اصلاح

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل لکھی ہے ارشد چودھری صاحب! اعجاز بھائی کی توجہ رنگ لارہی ہے ، ماشاء اللہ! عنوان نے توجہ کھینچ لی کہ یہ مصرع اُبال نون پوری کے مشہور شعر کا ہے ۔( اُبال نون پوری کو دنیا جوش ملیح آبادی کے نام سے بھی جانتی ہے۔:):):) ) اُس نے وعدہ کیا ہے آنے کا رنگ دیکھو غریب خانے کا (جوش)...
Top