نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    اردو محفل *** اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان تہذیبِ نو کے تیرہ نصابوں کے درمیان روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں گلش مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان مرکز...
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    پندرہویں سالگرہ کے اس موقع پر اراکینِ محفل حسبِ معمول مختلف طریقوں سے اردو محفل سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کررہے ہیں ۔ چونکہ محفل اب سنِ بلوغت کو پہنچ گئی ہے تو شعر کی صورت میں اظہارِ محبت بھی تقاضائے فطرت کے عین مطابق ہوگا۔ :) تمام محفلین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ کسی نظم یا شعر کی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ !!!! بہت خوبصورت بنایا ہے ۔ میری طرف سے بٹیا کو بہت بہت شاباش! اللہ کریم اپنی رحمتوں سے نوازے۔ نصیب اچھے کرے! آمین
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو نین بھائی ! لیکن آپ سے شکوہ ہے ۔ آپ کی تازہ تازہ شادی ہوئی اور آپ نے بتایا بھی نہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    نہیں راحل نہیں راحل بھائی ، یہ دوسری غزل ہے ۔ تفصیل کے لئے اس لڑی کے مراسلے نمبر ۲۹ اور ۳۵ دیکھ لیجئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    میری رائے میں مجلس ترقی ادب لاہور والوں سے سہو ہوا ہے ۔ یہاں پسند نہیں بلکہ سپند ہے ۔ وجوہات یہ کہ: نسخہء حمیدیہ کی اوریجنل کاپی میں سپند ہے اور غالب نے اس کی تصحیح نہیں کی ۔ اس صفحے کا عکس میں نے ایک دوسری لڑی میں لگایا ہے ۔ اور اس کا اقتباس ذیل میں دے رہا ہوں اس مصرع میں سعی پر کسرہء اضافت...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا ۔۔۔۔۔ :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    جیہ آپ کا مرتبہ نسخہ جو یہاں اس پوسٹ سے ڈاونلوڈ کیا ہے اس میں ایک شعر یوں درج ہے ۔ عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بیتابی خرامِ ناز، برقِ خرمنِ سعیِ پسند آیا جبکہ اس شعر کی صورت نسخۂ حمیدیہ کے عکسی نسخے میں یوں ہے : عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بیتابی خرامِ ناز برقِ خرمنِ سعیِ سپند...
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کے سرورق

    بہت خوب! اچھی تصاویر بنائی ہیں ۔ :thumbsup4:
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    بہت مشکل ہے بھائی ! ابھی کچھ دن پہلے ہی قلم دوات کو صندوق میں سے نکال کر ہوا لگائی تھی ۔ بے چارے دوبارہ وہیں پہنچ گئے ہیں ۔ اب اتنی جلدی پھرقلم دوات کا باہر نکلنا فساد کا پیش خیمہ ہے ۔ یہ بہت درد ناک کہانی ہے ۔ اس کہانی میں ایک قالین ، تین کالے دھبے ، میری ذرا سی غفلت اور بہت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ سی ۔ سی ۔ سی ٹی وی براڈکاسٹنگ

    "نارنگیِ خیال" کی لذت تو دیکھئے کھٹ مٹھا ہو گیا ہے ہمارا سخن تمام :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    فضائے خندۂ گل تنگ والے شعر کی شرح "آیا" کا فاعل محذوف ہونے کی وجہ سے بہت مشکل ہے ۔ کل شام کی چائے پیتے ہوئے ایک دوست کو فون کیا اور یہ صورت حال بیان کی تو کہنے لگے کہ چائے اور کافی پی کر تو غالب کا شعر نہیں کھُل سکتا ۔ اسے سمجھنے کے لئے تو وہی کچھ پینا پڑے گا جو پی کر غالب شعر کہا کرتے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    جراحت تحفہ، الماس ارمغاں ، داغِ جگر ہدیہ مبارکباد اسدؔ! غمخوارِ جانِ درد مند آیا! فرہنگ: جراحت: ناسور ، زخم کہنہ ارمغاں : تحفہ ، ہدیہ الماس: ایک قیمتی پتھر ، ہیرے کی ایک قسم۔ اس کے کھانے سے قلب و جگر و دیگر اعضائے رئیسہ شدید متاثر ہوتے ہیں اور بعض اوقات موت بھی واقع ہوجاتی ہے ۔ ہیرا چاٹ کر یا...
  14. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بیتابی خرامِ ناز، برقِ خرمنِ سعیِ سپند ، آیا فرہنگ: عدم : نیستی ، نہ ہونا ، موت خیر خواہِ جلوہ: یہاں مراد طالبِ جلوہ سے ہے خرامِ ناز: ناز و انداز کی چال ۔ مجازاً محبوب یا معشوق کی چال سِپند (اِسپَند کا مخفف) : ایک قسم کا بیج یا تخم جسے دفعِ نظرِ بد کے لئے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    فضائے خندۂ گل تنگ ، و ذوقِ عیش بے پروا فراغت گاہِ آغوشِ وداعِ دل ، پسند آیا فرہنگ: فضا: جگہ کی وسعت یا پھیلاؤ خندۂ گل: غنچے کا کھلنا ذوقِ عیش: ذوقِ نشاط ، ذوقِ زندگی بے پروا: بے خوف ، آزاد گاہ : اسمِ مکان اور اسمِ زمان دونوں کے لئے مستعمل ہے ۔ صبحگاہ ، سحر گاہ ، سجدہ گاہ ، آرامگاہ وغیرہ فراغت...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    تغافل، بدگمانی، بلکہ میری سخت جانی سے نگاہِ بے حجابِ ناز کو بیمِ گزند آیا فرہنگ: بیم آنا: خوف یا اندیشہ ہونا گزند: ایذا ، دکھ ، تکلیف ، صدمہ عشقیہ غزل کی روایت میں محبوب کی نگاہ کو قاتل اور ستمگر سمجھا گیا ہے اور عاشق کو اس نگاہِ ناز کا شہید اور مقتول ۔ لیکن یہاں صورتحال کچھ ایسی بنی کہ عاشق...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    مہِ اختر فشاں کی بہرِ استقبال آنکھوں سے تماشا کشورِ آئینہ میں آئینہ بند آیا ( میری رائے میں پہلا مصرع یوں پڑھیں تو زیادہ بامعنی ہے: مہِ اختر فشاں کے بہرِ استقبال ، آنکھوں سے) فرہنگ: آئینہ بند : آئینہ بندی کرنے والا آئینہ بندی: جھاڑ فانوس یا بلوریں قمقموں اور شیشوں وغیرہ سے مکان کو سجانا ۔(...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    جنوں گرم انتظار، و نالہ بیتابی کمند آیا سُویدا تا بلب زنجیریِ دُودِ سپند آیا فرہنگ: گرم انتظار: یہ دراصل گرمِ انتظار ہے اور اس میں فکِّ اضافت سے کام لیا گیا ہے ۔ گرمِ انتظار کا مطلب ہے مصروفِ انتظار ( جیسے گرمِ سخن ، گرمِ فغاں وغیرہ) ۔ نالہ بیتابی : بیتاب نالہ ۔ نالۂ بیتاب کمند آنا : گلے میں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    غالب کے ابتدائی دور کی شاعری پر (کہ جب اسد تخلص کیا کرتے تھے) تو کئی مراسلوں میں بات ہوچکی۔ سو اس پر مزید کچھ کہنا لاحاصل ہے۔ مختصراً یہ کہ غالب کی رفعتِ خیال اور نزاکتِ مضمون اگرچہ مثالی ہیں لیکن انہیں خود کہنا پڑا : بقدرِ شوق نہیں ظرفِ تنگنائے غزل کچھ اورچاہیے وسعت مرے بیاں کے لئے اردو ان کی...
Top