نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    چوہدری صاحب ، میرا اشارہ تابش بھائی نے جو عوامی لفظ چمچ استعمال کیا اُس کی طرف تھا ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    عاطف بھائی ، برتنوں اور اوزارات کےنام مختلف علاقوں میں مختلف طور پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔ سو آپ کا اختلاف بجا ۔ لیکن عام طور پر وہ بڑا سا آلہ جو ہنڈیا ، دیگچی ،بھگونا یا پکانے کے کسی بھی برتن سے کھانا نکالنے کے لئے استعمال ہو وہ کفگیر کہلاتا ہے اور جس چھوٹے آلے کو کھانا کھانے کے لئے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ محفلین سے سوال و جواب

    بلکہ دو مراسلوں میں بارہ مثالیں پیش کیجئے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    تابش بھائی اسے چمچہ نہیں بلکہ کفگیر کہیئے ۔ :):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    جو تمام اشیا تابش بھائی نے دکھائی ہیں وہ سب کی سب میں نے بھی اپنے بچپن میں عام دیکھی تھیں ۔ تقریباً ہر گھر میں یہ سروتے ، پنکھے اور پاندان وغیرہ ہوا کرتے تھے ۔ ہر چیز منقش اور رنگین ہوا کرتی تھی ۔ اب نہ معلوم وہ چیزیں کیا ہوئیں ۔ شاید نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہوگئیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل:تصویر ہے جو دل کے شیشے میں اک پری کی - فرحان محمد خان

    بہت خوب ! کیا بات ہے فرحان بھائی ! آپ کا اسلوب نکھرتا جارہا ہے ۔ بہت اچھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    صدق اللہ العلی العظیم

    صدق اللہ العلی العظیم
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    راحل بھائی ، اس باب میں اختلاف کی کوئی وجہ تو نظر نہیں آتی ۔ املا کمیٹی کی اصل سفارش صرف اتنی ہے کہ " کچھ عربی الاصل الفاظ جن کے آخر میں عربی املا کے مطابق ہمزہ (ء) آتا ہے، انہیں اردو میں بغیر ء کے لکھنا چاہیے" ۔ اور ایسا کرنا مزاجِ اردو کے عین مطابق ہے کہ اس آخری ہمزہ کو پڑھا نہیں جاتا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    بہت اچھا کام کررہے ہیں آپ سعادت بھائی ۔ بیشک یہ اردو کی خدمت ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں اس قسم کے کام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہی کاموں کی بنا پر ہم لوگ آج یہ سطور کمپیوٹر پر لکھنے کے قابل ہوسکے ہیں ۔ اگرچہ میں آپ کے اس تکنیکی کام کی باریکیوں تک نہیں پہنچ سکا لیکن میرا خیال ہے کہ اس...
  10. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ ۔ اب تو واپس آگئے ۔ شاید پرانی چیزیں ڈھونڈنے میں مصروف تھے :)

    الحمدللہ ۔ اب تو واپس آگئے ۔ شاید پرانی چیزیں ڈھونڈنے میں مصروف تھے :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    شاعری کے رموزِ اوقاف بھی وہی ہیں جو نثر کے ہیں ۔ آپ شاید رموز و اسرار کہنا چاہتے تھے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت خوب ریحان صاحب! واہ! شمشیر خوب کہا آپ نے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ارداہ تو نہیں تھا لیکن اب آپ اس قدر اصرار کررہے ہیں تو سنا دیتا ہوں ۔ ایک پروفیسر صاحب ہر ہفتے کی رات کیمپس میں اپنے دوست کے ہاں شطرنج کھیلنے اور گپ شپ لگانے کے لئے جایا کرتے تھے ۔ واپسی چونکہ رات گئے ہوتی تھی اس لئے روشنی کے لئے اپنے ساتھ ایک لالٹین لے جایا کرتے تھے۔ ایک رات حسب معمول...
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ہا ہا ہا ہا ہا ہ!!!! لالٹین معقول ہو یا نہ ہو ثابت ہوا کہ صاحبِ لالٹین انتہائی معقول ہیں ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    نہیں یہ بات نہیں لاریب ۔ باریش آدمی کے ہاتھوں میں لالٹین اور کتاب کی علامت تو فوراً ہی سمجھ میں آگئی تھی ۔ میں تو بس ویسے ہی عبید بھائی کو چھیڑتا رہتا ہوں ۔ علما اور ائمہ حضرات سے ایک خاص انسیت ہے مجھے اور ان کی صحبت و معیت کو اللہ کا کرمِ خاص سمجھتا ہوں ۔ اللہ کریم عبید بھائی اور ان کے اہلِ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    آپ ہوئے معدوم تو موصوف ظاہر ہوگئے ادب و تہذیب عروض پر فوقیت رکھتے ہیں ۔ :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    عاطف بھائی ، اردو میں یہ وزن بہت ہی قلیل الاستعمال رہا ہے ۔ عروض کی کتابوں میں متقدمین کے کچھ اشعار اس بحر کے ذیل میں ملتے ہیں ۔ ان اشعار کی کھوج کی جائے تو شاید پوری غزلیں بھی مل جائیں ۔ انشاء کی ایک غزل عبدالغنی رامپوری صاحب نے مذکور کی ہے جس کے کچھ اشعار یہ ہیں ۔ کوئی نہیں آس پاس ، خوف...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    اجی رعایت ہی رعایت ہے ، کوئی پابندی نہیں ۔ جس طرح چاہے لکھئے ۔زبان لچکدار شے ہے ، آہستہ آہستہ شکل بدلتی رہتی ہے ۔ اپنے آپ کو بولنے والوں میں ڈھال لیتی ہے ۔ :):):) "بات سمجھ آنا" اہلِ پنجاب کا محاورہ ہے اوربوجوہ بہت وسیع پیمانے پرمستعمل ہوچکا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ ایک دو نسلوں بعد یہی باقی رہ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    نام ایم ایس پینٹ ، بیک گراؤنڈ گوگل علیہ ما علیہ ، فوٹو شاپ کے مختلف اوزارات ، ایک کپ چائے ، دو گھورتی ہوئی آنکھیں ، ایک عدد ڈانٹ ، گھر میں نظر بند ہفتے کی ایک سہ پہر !
  20. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بالکل بھی ایسی بات نہیں عبید بھائی ۔بخدا بہت خوشگوار حیرت ہوئی ۔ آپ کا شعری ذوق تو معلوم تھا ہی لیکن یہ بات معلوم نہیں تھی کہ آپ شعر بھی کہتے ہیں ۔ سو اب معلوم ہوگیا ۔ان اشعار کا اندازپختہ ہے اور زبان و بیان صاف ہے ۔ سو آپ کے پیر نظر آرہے ہیں ۔ ویسے یہ بتائیے کہ یہ دن دہاڑے آپ لالٹین...
Top