حسیب نذیر کے توسط سے یہ خبر تو عام ہو ہی چکی ہے کہ ساجد بھائی اور میں اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے مشہور علاقے گوالمنڈی میں مچھلی ’اُڑاتے‘ ہوئے پائے گئے ہیں۔ اب آپ کے لئے اس واقعے کی کچھ تفصیل بمعہ تصاویر حاضر ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ سرِ شام جب میں دفتر پہنچا تو ساجد بھائی کی کال آئی کہ وہ ملاقات کے...
بہت شکریہ نیلم۔ ویسے مجھے تو محفل میں اپنے پہلے دن سے ہی لگ رہا ہے کہ آپ سب لوگ ہی بہت کمال کے ہیں جنہیں مجھ میں کوئی خوبی نظر آرہی ہے۔
میرا بھی یہی حال ہے تعریف کرنے کے معاملے میں۔ :)
آج کل تو شہر میں سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے ہر طرف گرد و غبار کے بادل چھائے رہتے ہیں مگر کچھ عرصے کے بعد جب آپ یہاں چکر لگائیں گی تو شہر کا منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہوگا۔
علی خان صاحب، خبردار اگر آپ نے ہمارے شریف، باکردار، نیک سیرت اور عظیم جرنیل کے بارے میں کوئی بات کی تو۔ آ لینے دیں ذرا میرے یار فواد یا خان صاحب کو پھر دیکھئے گا کہ وہ پیٹریاس بھائی کی شرافت و نجابت پر کیسے کیسے دلائل دے کر آپ کے دانت کھٹے کرتے ہیں۔