نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ اس طرف سب خیرو عافیت ہے ۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ آج...

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ اس طرف سب خیرو عافیت ہے ۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ آج کل مدیران محفل پر کم کم نظر آتے ہیں ۔ نہ آپ ہوتی ہیں ، نہ تابش بھائی ، نہ خلیل بھائی ، نہ ابن سعید ۔ کیا مدیر لوگ ہڑتال پر ہیں ؟
  2. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم نومولود اور اس کے والدین پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔ نیک صالح زندگی عطا...

    اللہ کریم نومولود اور اس کے والدین پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔ نیک صالح زندگی عطا فرمائے ! آمین ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ ٭٭٭٭ اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ ٭٭٭٭ اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ
  4. ظہیراحمدظہیر

    مبارک ہو معان بھائی ! آپ تاؤ بن گئے ۔ (چاچا سے چاچو تو پھر تایا سے تاؤ) ۔ :)

    مبارک ہو معان بھائی ! آپ تاؤ بن گئے ۔ (چاچا سے چاچو تو پھر تایا سے تاؤ) ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    واہ! بہت اعلیٰ ! امراؤ جان ادا کا دوسرا والا سرورق مجھے زیادہ اچھا لگا ۔ میرا ووٹ اسی کے لئے ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سلک گوہر - میر انشاء اللہ خان انشا دہلوی متوفی 1233ھ کی لکھی ہوئی بے نقط اردو کی ایک کہانی

    صد آفرین و تحسین ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! ہر مشکل پریشانی سے بچائے! اردو کی پرانی کتب کو یونیکوڈ میں ٹائپ کرنے اور برقیانے کی جو بے غرض خدمت آپ اور آپ کے رفقائے کار کررہے ہیں اس کو جتنا سراہا جائے کم ہے ۔ اس خدمت کا صلہ اوپر والا ہی دے سکتا ہے ۔ ہم تو آپ کو ایک کلمۂ حوصلہ افزا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    مضطر و بے کس و لاچار رہا کرتے ہیں

    بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی !
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اور اس کے بعد ہمیشہ مجھے عدو سمجھے

    بزمِ سخن میں خوش آمدید قمر شہزاد صاحب! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے بزم کو رونق بخشتے رہیں گے ۔ اگر مناسب سمجھیں تو اہلِ بزم کو اپنے تعارف کا شرف بخشئے ۔ آپ سب کو سراپا استقبال پائیں گے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    آپ بے کل دکھائی دیتے ہیں ماتھے پہ بل دکھائی دیتے ہیں

    شعر دکھائی نہیں دے رہے ۔ کیبورڈ چیک کریں ، کہیں سیاہی تو ختم نہیں ہوگئی ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک تازہ غزل۔ کوہ کن کے خمار کی باتیں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، عاطف بھائی ! ویسے یہ غزل آپ کے عمومی انداز سے ہٹ کر ہے اور خوب ہے ۔ کیا سمجھ پائیں مانی و بہزاد ان کے نقش و نگار کی باتیں کیا اچھا کہا ہے! واہ! ویسے عاطف بھائی ، کیا سنگِ مزار اور لوحِ مزار ایک ہی بات نہیں ؟!
  11. ظہیراحمدظہیر

    کیسی دوری ہے کہ بس جاں سے قریں رہتی ہے

    واہ ! بہت خوب ریحان بھائی ۔ اچھی غزل ہے! طاقِ نسیاں کا پتا بھول نہ جائے مجھ کو یاد پڑتا ہے تری یاد وہیں رہتی ہے کیا بات ہے! کیا سلیقے سے کہا ہے ! بہت خوب!
  12. ظہیراحمدظہیر

    لباس تار تار کو رفو گری سے کام کیا

    بیٹا ، آپ پہلے روز مرہ اور محاورے کا فرق سمجھ لیں ۔ آپ اس سے واقف معلوم نہیں ہوتیں ۔ سرور عالم راز سرور کی کتاب "اردو محاورے" کے پیش لفظ میں ان کی مفصل وضاحت موجود ہے اسے دیکھ لیں ۔ اور اگر آپ کتاب پڑھنے کی قائل نہیں تو کم از کم نوراللغات میں لفظ " بول چال" کے ذیل میں دیا گیا حاشیہ ضرور...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ماحول میں کثافت کم کرنے کی ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ اس میں لطافت کی مقدار بڑھادی جائے ۔ تابش...

    ماحول میں کثافت کم کرنے کی ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ اس میں لطافت کی مقدار بڑھادی جائے ۔ تابش بھائی آتے رہا کیجئے تاکہ پھر اور لوگ بھی آتے رہیں ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی ، آج کل آپ کم کم نظر آرہے ہیں ۔ آپ تو ایسے غائب ہوئے جیسے پانچ سالہ منصوبہ بنانے کے...

    تابش بھائی ، آج کل آپ کم کم نظر آرہے ہیں ۔ آپ تو ایسے غائب ہوئے جیسے پانچ سالہ منصوبہ بنانے کے بعد گورنمنٹ غائب ہوجاتی ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    بے رخی

    بالکل ٹھیک کہا ، ابن رضا ! بقول شخصے دنیا کو جیب میں رکھنا چاہئے ، دل میں نہیں ۔ جب پیدا ہوگئے ہیں تو جینا تو پڑے گا ہی ۔ کمال تو یہی ہے کہ کانٹوں بھری راہ سےگزرا بھی جائے اور دامن بھی تار تار نہ ہو اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    نہیں ، بالکل نہیں ۔ یہی بحر تو آج کل مقبول و مشہور ہے ۔ اکثرکلام اسی میں لکھا جارہا ہے ۔ آپ...

    نہیں ، بالکل نہیں ۔ یہی بحر تو آج کل مقبول و مشہور ہے ۔ اکثرکلام اسی میں لکھا جارہا ہے ۔ آپ زیادہ شور شرابا کریں گے تو ہم پانچ نثری نظمیں اس پر مستزاد کردیں گے۔ یعنی قید بامشقت!
  17. ظہیراحمدظہیر

    احمد محمد بالکل آپ ہی کا ذکرخیر ہورہا تھا ۔ اس دفعہ معاف کیا لیکن آئندہ ایسی حرکت مت کریں ۔ توبہ...

    احمد محمد بالکل آپ ہی کا ذکرخیر ہورہا تھا ۔ اس دفعہ معاف کیا لیکن آئندہ ایسی حرکت مت کریں ۔ توبہ کریں ، کان پکڑیں اور ناک رگڑیں ۔ اگر دوبارہ ایسا کیا تو آپ کواٹھارہ غزلیں بحرمتصوف مظلوم مجہول محذوف مضاعف میں پڑھوائی جائیں گی ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    لاریب ، آپ کیوں بچارے علی بابا کو مشکل میں ڈال رہی ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ مولا میں ٹائپو ہو اور جلدی میں "ی" کے بجائے "و" ٹائپ کردیا ہو ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    مجھے درویش ہونا ہے

    اچھی تصویر ہے عاطف ۔ خوب! آخری سطر کے ایفیکٹس پسند آئے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    لو ح و قلم فنِ خطاطی ، نمائش، مقابلہ خطاطی، ورکشاپ۔ الحمرا آرٹ گیلری میں کل سے جاری ہے

    ذیشان بھائی ، وقت ملے تو اس تقریب کی کچھ جھلکیاں دکھائیے گا ۔ کچھ چیدہ چیدہ باتیں بتائیے گا ۔ اگر فن پاروں کی تصاویر لی ہوں تو وہ بھی لگائیے گا ۔
Top