نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کبھی ہم بھی خوبصورت تھے

    اتنی مشہور نظم کا اتنا مشہور مصرع تو غلط نہیں لکھنا چاہئے ۔ بلکہ یہاں تو عنوان بھی غلط لکھا گیا ہے ۔ درست مصرع یوں ہے : کبھی ہم خوبصورت تھے "کبھی ہم بھی خوبصورت تھے" کہنے سے نہ صرف یہ کہ مصرع وزن سے خارج ہوجاتا ہے بلکہ اس کے معنی بھی آسمان سے پاتال میں جاگرتے ہیں ، انتہائی بدصورت...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    مدیرانِ کرام ! براہِ کرم مقبول صاحب کی درخواست پر توجہ کی جائے ۔ انہیں شاید ابھی ٹیگ کرنا نہیں آتا ۔ شکریہ ۔ محمد خلیل الرحمٰن محمد تابش صدیقی
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بندر یا ریچھ وغیرہ کا تماشا دکھانے والوں کو مداری کہا جاتا ہے جبکہ سانپ کا تماشا دکھانے والے جوگی کہلاتے ہیں ۔ اقبال نے اشتراکی انقلاب کے بارے میں کہا تھا : گیا دورِ سرمایہ داری گیا تماشا دکھا کر مداری گیا افسوس کہ جناب کی یہ پیشین گوئی بھی دیگر اور پیشین گوئیوں کی طرح درست ثابت نہ ہوسکی ۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    جھاڑو دینے اور بیت الخلا وغیرہ صاف کرنے والوں کے لئے بھنگی ، مہتر یا حلال خور کے الفاظ مستعمل ہیں ۔ بھنگن ، مہترانی اور حلال خورنی مؤنث کے لئے استعمال ہوتےہیں ۔ بہشتی سقے کو کہتے ہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    نہیں ، یہ مشک نہیں بلکہ صراحی ہے ۔ مشک چمڑے کی ہوتی ہے اور اس کا منہ باندھنے کے لئے بھی ایک چرمی رسّی استعمال ہوتی ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    سقّا (یا سقّہ) ، بہشتی اور ماشکی ایک ہی بات ہے یعنی وہ شخص جو کنویں یا دریا سے پانی بھرکرگھروں تک پہنچائے ۔ ماشکی اوربہشتی خالص ہندوستانی الفاظ ہیں ۔ جبکہ سقا عربی الاصل ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض علاقوں میں ماشکی یا سقا میں فرق کیا جاتا ہو ۔ بہشتی کو عوام الناس "بھِشتی" بھی کہتے ہیں ۔ نظام...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    پراندے کو اردو میں چُٹیا یا چُٹیلا کہتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اب پاکستان میں لفظ پراندہ زیادہ مقبول ہوتا جارہا ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اس کیمرے کا اردو میں کوئی مخصوص نام نہیں لیکن انگریزی میں اسے ڈیگیروٹائپ کہتے ہیں ۔ کیمرے کے ذکر پر یادآیا کہ میرے بچپن میں ہمارے بڑے بھائی کے پاس کوڈک کا مشہورِ زمانہ براؤنی کیمرا یعنی کالے ڈبے والا کیمرہ ہوا کرتا تھا ۔ یہ کیمرا ایک عرصے تک میں نے سنبھال کر رکھا لیکن پھر اور بہت سی چیزوں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    جی جناب ، مقبول صاحب میں آپ ہی سے مخاطب تھا ۔ آپ کے مراسلے کا جواب لکھا تھا لیکن نمعلوم کیوں اس کا اقتباس نہیں آسکا ۔ میرا اشارہ اس طرف تھا کہ جب آپ اردو لکھ سکتے ہیں تو نام انگریزی میں کیوں رکھا ۔ اردو محفل پر نام اردو ہی میں سجتا ہے۔ اگر ہوسکے تو تبدیل کروالیں ۔ :):):) ویسے یہ بات آج...
  10. ظہیراحمدظہیر

    عروض ورژن 2 کا اجرا

    ہماری صرف باتیں ہیں ، سیّد کام کرتا ہے! یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ! اللہ آپ کے راستے کی رکاوٹیں دور فرمائے اور کام آسان فرمائے ! آمین ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

    ریحان ، یہ بہت زبردست کام کررہے ہیں آپ ! اس ڈیجیٹل دور میں یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ۔ سید ذیشان کی ویب سائٹ تو تھی ہی اب یہ ایک اور ہوگئی۔ یہ کام لائقِ صد تحسین ہے ۔ کاش مجھے بھی کمپیوٹر کا کچھ علم ہوتا تو کچھ مشورہ دیتا ۔ البتہ میں ایک آدھ روز میں اسے چیک کرکے دیکھتا ہوں ۔ دو چار پیچیدہ سے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    نوازش! بہت شکریہ ! پذیرائی پر ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ بھائی ۔ بہت ممنون ہوں ۔ بزمِ سخن میں خوش آمدید ! یہ بتائیے کہ آپ انگریزی میں مقبول ہیں یا اردو میں ؟! :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    اللہ کریم اپنا کرم فرمائے اور ہر مشکل پریشانی سے دور رکھے ۔ رحمتوں اور برکتوں کو بے زوال رکھے ۔ آمین اس وبا نے دنیا بھر کو زیر و زبر کرکے رکھ دیا ہے ۔ اللہ رحیم اس آفت کو جلد ازجلد دور فرمائے اور سب کو اس مصیبت سے نکالے ۔ ہمیں اس کے آگے ہمت تن ہمہ وقت جھکنے کی ضرورت ہے ۔ اللہ ہمیں توفیق عطا...
Top