عینی سسٹر نے دھاگہ بنایا آپ کی مبارکباد کے لئے ، تو ہم نے مینی مینی کنگریچولیشنز کی جگہ عینی مینی کنگریچولیشنز لکھ دیا۔:oops: ۔۔ ویسے اگر آپ کو عینی کا نام پسند نہیں آیا تو نکال دیتے ہیں۔۔۔:p
ہم عمدہ لکھنا چاہ رہے تھے لیکن خیال آ جاتا تھا کہ کہیں یہ سوئے ادب نہ ہو۔ کہ بڑوں کی باتیں چھوٹوں کی تعریف کی محتاج نہیں ہوتیں۔ اس لئے یہی کہتے ہیں کہ
کیا بات ہے شاہ جی کی۔۔۔:)
ابتداسیز جوهرم، قائم بنفسی لابغیر
ھم نعیم خالدم، ھم نعمتین مشکورییم
میں بے ابتدا جوہر ہوں، میں کسی دوسرے کی شراکت کے بغیر اپنے نفس کے بل پر قائم ہوں۔ میں ہی ہمیشہ رہنے والی نعمت ہوں، اور میں ہی وہ ہوں جس کا نعمتوں پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
سبحانہُ ۔۔۔ ما اعظم شانہُ۔۔۔
میں فقط نام لیوا ہوں ان (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا، ان (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کی توصیف میں کیا کروں گا
میں نہ اقبال خسرو، نہ سعدی ، میں نہ قدسی نہ جامی، نہ حالی
سبحان اللہ۔۔۔
بہت خوب شراکت۔۔۔
حضرت کے مواعظ پڑھنے کے بعد ہم ان کی زیارت کے مشتاق تھے لیکن کافی عرصہ کوشش کرنے کے باوجود بھی حضرت کی کوئی تصویر نیٹ پر نہ مل سکی۔ آج اس دھاگے کے توسط سے ان کی زیارت ہوئی۔۔۔
صالحین کی زیارت ہو جانا بھی اپنے آپ میں ایک بڑی سعادت ہے۔۔۔الحمد للہ۔۔۔
ہر حُسن مجھے خواب پریشاں نظر آیا
دیوانہء حق بس مجھے شاداں نظر آیا
چھایا ہے جب سے دل پہ تری یاد کا عالم
ہر ذرہ مجھے منزل جاناں نظر آیا
۔۔۔
شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ۔
گئی وہ بھول جمال رُخ مہ و انجم
مری نظر جو رُخ آفتاب سے گزری
یہ کائنات اسے تنگ تھی بہ ایں وسعت
کوئی حیات جو اس کے عتاب سے گزری
۔۔۔
شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ۔