نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو ٹائپنگ کے حوالے سے معلومات

    آپ غالباً تطویل شامل کرنا چاہ رہے ہیں۔ کوئی اور دوست بہتر بتا سکیں گے کہ ونڈوز کے اردو کی بورڈ میں تطویل کہاں پر ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اردو اور عربی ٹائپ کرنے کے لیے کسی خاص کی بورڈ کی ضرورت ہے تو آپ اپنی ضروریات سے مطابق رکھنے والا کی بورڈ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل اس ربط پر بھی...
  2. نبیل

    مبارکباد خوش آمدید تعبیر اپیا رانی

    ویسے باز کا مطلب ایک بار پھر بھی ہوتا ہے۔ :D
  3. نبیل

    مبارکباد خوش آمدید تعبیر اپیا رانی

    بھئی مختلف پرندوں کے نام سے بھی خوش آمدید کہا جا سکتا ہے۔ میری طرف سے بھی کبوتر خوش آمدید۔ :ROFLMAO:
  4. نبیل

    اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

    اردو ویب بلاگ موجود ضرور ہے لیکن اس پر اردو ویب اور اردو محفل فورم کی اپڈیٹ دی جاتی ہے۔ اردو ویب پر فی الوقت دوسرے بلاگ ہوسٹ نہیں کیے جاتے ہیں، البتہ اگر آپ اپنا اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو معاونت مل سکتی ہے۔
  5. نبیل

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    محترم محفلین، برادرم مغل نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس لڑی کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔۔ورنہ۔۔پیشانیوں پر بل پڑ جائیں گے۔ :rolleyes:
  6. نبیل

    مائیکروسافٹ اینڈرائیڈ پےٹنٹ لائسنس فیس۔یہ کیا بلا ہے؟

    یہ مائیکروسوفٹ ہی نہیں، کارپوریٹ دنیا میں سب کا ہی یہی حال ہے۔ ہر ایک نے صدیوں پرانے پیٹنٹس سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں اور اسی تاک میں بیٹھے رہتے ہیں کہ کس سے مقدمہ بازی کے ذریعے پیسے بٹوریں۔
  7. نبیل

    اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3 میں اردو ویب پیڈ انسٹال

    ابو مصعب کی مراد غالباً پی ایچ پی بی بی میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن سے تھی۔ اگر ایسا ہے تو میری جانب سے مکمل اجازت ہے۔
  8. نبیل

    مائیکروسافٹ اینڈرائیڈ پےٹنٹ لائسنس فیس۔یہ کیا بلا ہے؟

    مزے کی بات یہ ہے کہ اینڈرائڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والی مفت کی رائلٹی جو مائیکروسوفٹ کو ملتی ہے، وہ اس کے ونڈوز فون سسٹم کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہے۔ :)
  9. نبیل

    ورڈپریس open Padکا ڈون لوڈ لنک خالی ہے کام نیں کر رہا ہے۔

    میں انشاءاللہ اس پلگ ان کا ایک نیا ورژن جاری کرنے والا ہوں۔ یہ ورڈپریس کے نئے ورژن کے ساتھ صحیح کام کرے گا۔
  10. نبیل

    ورڈپریس open Padکا ڈون لوڈ لنک خالی ہے کام نیں کر رہا ہے۔

    ڈاؤنلوڈ سینٹر اب نئے ربط پر منتقل ہو چکا ہے۔ ورڈ پریس سے متعلقہ ڈاؤنلوڈ اس ربط پر موجود ہیں۔
  11. نبیل

    مبارکباد خوش آمدید تعبیر اپیا رانی

    ایک تو ہم نے آپ کا کام آسان کرنے کے لیے نیا سوفٹویر ا نسٹال کیا، اور آپ کو سب مشکل معلوم ہو رہا ہے۔
  12. نبیل

    اردو جواب کے لیے اردو تھیم

    میں عرض کر چکا ہوں کہ اس سلسلے میں پیشرفت اسی صورت میں ممکن ہے اگر یہ سکرپٹ میں اپنے لوکل ویب سرور پر انسٹال کر سکوں۔ اس کے بعد ہی میرے لیے اندازہ لگانا ممکن ہے کہ آیا اردو ایڈیٹر کی تنصیب اس سکرپٹ میں ممکن ہے یا نہیں۔ میں ذاتی پیغام میں آپ کو اپنا ای میل ایڈریس بھیج رہا ہوں۔ آپ اس سکرپٹ کی کاپی...
  13. نبیل

    انسٹالر بنانے کے لئے کچھ زبانوں کی معلومات درکار ہے

    پشتو کی معلومات کے لیے حجرہ فورم کے فرضی (جی لالہ) کو بھی یہاں بلایا جا سکتا ہے۔
  14. نبیل

    اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی 3 میں اردو ویب پیڈ انسٹال

    میں نے ابھی آپ کے بتائے ہوئے ربط پر پیج کا سورس چیک کیا ہے اور مجھے اس میں ایڈیٹر سے متعلقہ کوئی کوڈ نظر نہیں آ رہا ہے۔ آپ براہ مہربانی پہلے چیک کر لیں کہ کیا آپ نے واقعی تبدیلیاں درست جگہ پر کی ہیں۔
  15. نبیل

    عافیہ صدیقی اللہ تجھے ایک غاصب بہیمان فریبی اور اسلام دشمن ملک کے چنگل سے آزاد کرے

    جو خواتین و حضرات خود پر کنٹرول نہیں رکھ سکتے ان کے لیے بہتر رہے گا کہ وہ ان موضوعات سے دور رہا کریں۔ ضروری نہیں ہے کہ امت جیسے چیتھڑے اخبار کی ہر خبر پر یہاں مذہبی مناظرہ شروع ہو جائے۔
  16. نبیل

    گوگل گڈ ٹو نو!

    بات شوق کی نہیں ضرورت کی ہے۔ اور اسی لیے اس کی آگاہی پھیلانا بھی ضروری ہے۔
  17. نبیل

    اینڈرائڈ ایپ انونٹر اوپن سورس لائسنس کے تحت دستیاب

    یہ گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے لیے اپلیکشن ڈیویلپ کرنے کا ٹول ہے۔
  18. نبیل

    انجمن ترقی پسند مصنفین کی پلاٹینم جوبلی، ظہیر اختر بیدری

    مجھے ترقی پسند مصنفین اور شاعروں کی حالیہ زمانے میں سرگرمی اور فعالیت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں اور اس کے بارے میں سننے میں بھی کم ہی ملتا ہے۔ آج ڈیلی ایکسپریس میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی پلاٹینم جوبلی کے بارے میں ایک تحریر نظر آئی جسے یہاں شئیر کر رہا ہوں۔
  19. نبیل

    اینڈرائڈ ایپ انونٹر اوپن سورس لائسنس کے تحت دستیاب

    گوگل لیبز کی بندش کا ایک نتیجہ گوگل ایپ انونٹر کا عدم دستیاب ہو جانا بھی تھا جسے گوگل نے ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے حوالے کر دیا تھا اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے فنڈ بھی فراہم کیے تھے۔ اب بالآخر ایپ انونٹر کو اوپن سورس لائسنس کے تحت جاری کر دیا گیا ہے۔ (حوالہ)
  20. نبیل

    گوگل گڈ ٹو نو!

    گوگل نے عام عوام میں انٹرینیٹ پر پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے گڈٹو نو کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مطالعہ ہر انٹرنیٹ صارف کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
Top