آپ بلاگ کی ٹیمپلیٹ کو چیک کریں۔ اس میں جے کویری ایک سے زائد مرتبہ شامل کی جا رہی ہے اور کوئی سلائیڈر پلگ ان بھی استعمال ہو رہا ہے۔ جاوا سکرپٹ ایرر کی وجہ سے اردو ایڈیٹر صحیح کام نہیں کر رہا۔
جی وہ ٹھیک کام کرتے تو رہیں گے لیکن جب کبھی بھی اردو ویب کو مینٹیننس کے لیے ڈاؤن کرنا پڑتا ہے اس وقت یہ سکرپٹ کام نہیں کرتی۔ اس کے مقابلے میں گوگل کوڈ والا ربط زیادہ قابل اعتبار ہے۔ ذیل میں اس کا ربط موجود ہے۔ میرا مشورہ ہوگا کہ تمام ٹیمپلیٹس میں اس کا ربط تبدیل کر دیں...
بہت خوب۔ اب تو فورم کا رسپانس دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔ :)
سب سے زیادہ@ زیک اور@ ابن سعید کا شکریہ۔زیک نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں اور لاتیں چلا رہے ہیں، یعنی کہ alive and kicking ہیں۔ :)
جاوید چوہدری اپنی افسانوی کالم نگاری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے بارے میں ان کی ایک تحریر پڑھنے کا اتفاق ہوا جیسے ذیل میں شئیر کر رہا ہوں۔ فیکٹس اور فگرز کے ساتھ جاوید چوہدری نے حسب معمول کافی بے تکلفی برتی ہے۔