نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کثرتِ رنج مرے جی کا ضرر کیوں نہ ہوئی

    اگر آپ اتنے اتنے دنوں بعد یہاں قدم رنجہ فرمائیں گی تو زمرۂ سخن میں قحط النساء کا عالم تونظر آئے گا ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    آوا تو سنتے آئے ہیں اور دیکھا بھی ہے لیکن یہ آوی کیا چیز ہے ؟ یہ آپ نےآوے کی تانیث کی ہے؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    میں آپ سے اور اشرف علی صاحب سے انتہائی معذرت خواہ ہوں ۔ مجھے خود اپنا خطِ شکستہ پڑھنے میں دقت ہوئی اور اشعار خلط ملط ہوگئے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    یاد کرنے کا بہت شکریہ ظہیر بھائی! چند وجوہات کی بنا پر میں شرکت نہیں کرسکا ۔ یہ نقصان سراسر میرا ہی رہا ۔ وڈیو دیکھ کر البتہ کچھ تلافی ہوگئی۔ ویسے آپ بھی بہت دنوں بعد نظر آئے ۔ یقیناً مصروفیات کی وجہ سےغیر حاضری رہی ہوگی۔ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ آتے جاتے رہا کیجئے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    جیسے کی جگہ ایسے کا استعمال تحریری زبان ہی میں ملتا ہے ۔ تقریری زبان میں تو جیسے ، جیسا اور جیسی بولنے کا دستور ہے ۔ کبھی کبھار کسی صاحبِ ذوق کی گفتگو میں سننے کو مل جائے تو اور بات ہے ۔ امجد صاحب ، گلوبلائزیشن اور اربنائزیشن کی برکت سے اردو کا خالص لب و لہجہ تو اب ہر جگہ ہی زوال پذیر ہے ۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    بول کر سوچنا ہے کارِ عبث سوچ کر بولنا ضروری ہے واہ! بہت خوب اشرف علی! کیا اچھا کہا ہے !
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    سید عاطف علی بھائی ، اگر ممکن ہو تو غیر متعلقہ مراسلوں کو ایک علاحدہ دھاگے میں کسی مناسب عنوان کے تحت الگ کردیا جائے تاکہ یہ لڑی اپنے اصل موضوع پر رہ سکے ۔ بہت شکریہ ! :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    کثرتِ رنج مرے جی کا ضرر کیوں نہ ہوئی

    نہیں ، نہیں ۔ ایسی بات نہیں ہے راحل بھائی ۔ جہاں تک مجھے علم ہے تو لاالمیٰ صاحبہ نےکبھی کسی سے اصلاح نہیں لی۔ ماشاء اللہ آپ بہت اچھی شاعرہ ہیں اور اچھا ذوق رکھتی ہیں ۔ نثر بھی خوب لکھتی ہیں ۔ بس یہاں ذرا کم کم آتی ہیں ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    کثرتِ رنج مرے جی کا ضرر کیوں نہ ہوئی

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لا المیٰ! مقطع میں غیر ضروری تعقید دیکھ کر البتہ کچھ تردد ہوا کہ اس کی وجہ سے عیبِ تنافر بھی آگیا ۔ زیادہ رواں تو یوں تھا: چاکِ ہستی پہ تراشے تھے کئی دُکھ المٰیؔ
  10. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عاطف بھائی ، املا نامہ والوں کی تحقیق کا مرکز تلفظ نہیں املا تھا ۔ اس لئے اس بارے میں وہ خاموش ہیں ۔ لیکن یائے مجہول کے لئے علامات موجود ہیں اور ان کی تصاویر میں نے اوپر پوسٹ کی ہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغات میں تلفّظ املا کی مطابقت

    ان اقتباسات کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوجاتا ہے کہ ہر لغت نے اپنے اپنے زمانے میں ایک ہی حرکت کو ظاہر کرنے کے لئے مختلف علامت استعمال کی ہے ۔ شمس الرحمٰن فاروقی نے لغاتِ روزمرہ میں ان تمام نظاموں کا جائزہ لیا ہے اور پانچ صفحے کا مفصل مضمون لکھا ہے جو پڑھنے کے لائق ہے ۔ یہ کتاب آرکائیو ڈاٹ آرگ پر...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغات میں تلفّظ املا کی مطابقت

    ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم کردیا ہم دعا لکھتے رہے اور وہ دغا پڑھتے رہے ساری گفتگو کو پڑھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ریحان کمپیوٹر کو اردو سکھانے کی بات کررہے ہیں اور دیگر احباب انسان کو اردو سکھانےکی ۔ :) یعنی یہ بات تو طے ہے کہ انسان کوئی بھی زبان صرف اور صرف سن کر ہی سیکھ سکتا ہے ۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    مثال دینے کے لئے عام اور قدیمی دستور تو " جیسا ، جیسے" ہی ہے لیکن بعد کی اردو نثر اور شاعری میں اس کام کے لئے " ایسا ، ایسے" کا استعمال بھی بہت ملتا ہے۔ یہ اسلوب اگر مناسب جگہ استعمال کیا جائے تو کلام کا حسن بڑھا دیتا ہے ۔ جوش کا مشہور شعر راحل بھائی نے نقل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی یہ چند مثالیں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    در ذہن کے وا ہیں پہ نہیں آتی نئی سوچ کھڑکی ہے کھلی تازہ ہوا ہی نہیں آتی واہ! کیا حسبِ حال کہا ہے ۔ بہت خوب استاد ِ محترم! اعجاز بھائی کو ایک دفعہ پھر دیکھ کر اوع سن کر بہت اچھا لگا ۔ ؎ ابھی اگلی ثقافت کے نمونے پائے جاتے ہیں اللہ کریم آپ کو صحت مند و توانا رکھے ، ہر دکھ درد سے دور رکھے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    اگرچہ دور ہو لیکن عجب ادائیں ہیں کہ بھول جانے کو کہتے ہو یاد آ کے مجھے کسی کے شوخ تبسم کی یاد آئی ہے نسیمِ صبح نے چھیڑا ہے گدگدا کے مجھے واہ! کیا بات ہے خلیل بھائی ! بہت خوب ۔ اچھے غزلیہ مضامین ہیں ۔ قراۃ العین طاہرہ کی غزل کا منظوم ترجمہ بھی پسند آیا ۔ سماں باندھ دیا آپ نے! واہ!
Top