نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    لگتا ہے کہ خوب محفل جمی! میں ہوتا تو میں بھی تھوڑا سا شور شرابا مچاکر نہاری کے شوربے میں شرکت کرتا ۔ خیر ، رات گئی بات گئی ۔ بس یہ دن رات کا فرق مارےڈالتا ہے ۔ جب آپ لوگ شام کو سری پائے کھا کر کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں تو میں یہاں صبح کی چائے پی کرکلینک شروع کررہا ہوتا ہوں ۔ یہ الگ بات کہ جب جب...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    جی ہاں ۔ لیکن آج منگل ہے۔ لگتا ہے کہ مذاق کرنے کا دن بھی تبدیل کرنا پڑے گا اب ۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    فاخر بھائی ، ایم ایس پینٹ میں تصویر پر اردو لکھنے کی سہولت موجود ہے ۔ اسی سے لکھا تھا بہت پہلے۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    بہت شکریہ فرحین ! آپ کی خواہش کا احترام واجب ہے ۔ تعمیل ہوگی ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    جی ہاں ۔ مجھے بھی گلاب جامن اور نبولیاں بہت پسند ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    یہ غزل فیس بک کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن اکثر اشعارمیں خاصی مرمت کی ضرورت ہے۔ چھوٹی بحر میں شاعری کے لئے یہ رہنما اصول ہمیشہ یاد رکھیے: مختصر لفظوں میں مختصر مضمون ہی لکھا جاسکتا ہے ۔ لفظوں کی فضول خرچی کی قطعی گنجائش نہیں ہوتی ۔ الفاظ کی بندش میں جھول یا ڈھیل کی گنجائش نہیں ہوتی۔ چھوٹی بحر بے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    مذاق میں صرف منگل اور اتوار کو کرتا ہوں ۔ سنجیدہ باتیں پیر اور جمعرات کو سارا دن اور جمعہ کو سہ پہرتین بجے سے رات آٹھ بجے تک ۔ باقی کے پانچ دنوں میں شعر و شاعری پر تبصرہ وغیرہ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    کتاب کی ضخامت دیکھ کر یونہی یہ ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا تھا ۔ سوچا کہ لطیفہ" پھینکنے" کاموقع اچھا ہے اس لئے تفنن طبع کے لئےجڑ دیا ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    دیواروں میں بھی فرق ہوتا ہے ۔ بھگونے یا پتیلے کی دیواریں عمودی ہوتی ہیں جبکہ دیگچی کا منہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ اوپر تصویریں دیکھ لیجئے ۔ ویسے ایک ہی برتن یا شےکے کئی مختلف نام مختلف علاقوں میں بولے جاسکتے ہیں ۔ اس میں درست یا غلط کا سوال نہیں اٹھتا ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    بھگونا ( بھ مفتوح) زیادہ مستعمل ہے ۔ بگونا بھی بولا جاتا ہے ۔ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ بس تلفظ میں علاقائی فرق ہے ۔ بھگونا کا لفظ پلیٹس کی لغت میں بھی ہے اور لغت بورڈ کی لغت میں بھی موجود ہے۔ پتیلا اور بھگونا ایک ہی برتن کو کہتے ہیں ۔ اس کی دیواریں سیدھی اور کنارے باہر کو مڑے ہوئے ہوتے ہیں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    بالکل درست! مقصد تو سائز ظاہر کرنا ہوتا ہے لیکن اسکولوں میں یہی پڑھایا جاتا ہے کہ پہاڑ کی مؤنث پہاڑی اور کلہاڑے کی کلہاڑی ۔ :) ویسے تانیث کے لئے تصغیر کا طریقہ استعمال کرنا قابلِ غور اور دلچسپ بات ہے کہ یہ طریقہ دنیا کی کئی زبانوں میں استعمال ہوتاہے ۔ شاید اس کی بنیاد یہ حیاتیاتی مشاہدہ ہے کہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    آوے کی تصغیر نہیں ہے عاطف بھائی ۔ یہ علاحدہ ہی لفظ ہے ۔ پنجاب میں آوے کو آوی کہتے ہیں ۔ ویسے بے جان چیزوں کی تانیث بنانے کی فطری ضرورت تو کہیں بھی نہیں ہوتی لیکن گرامر کے اعتبار سے یہی کہا جاتا ہے ۔ جیسے پتیلا اور دیگچہ کی تانیث پتیلی اور دیگچی وغیرہ۔ عاطف بھائی ، آپ کو شاید یہ دلچسپ گفتگو...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    اوپر شیلف سے ایک کتاب اُتار رہا تھا تو یہ لغت زور سے پاؤں پر گرپڑی ۔ کئی دن تک لنگڑا لنگڑا کر چلتا رہا۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    یہ تصویر دیکھ کرایک پرانا واقعہ یاد آگیا ۔ اس لغت نے ایک بار مجھے بہت دیر تک رُلایا تھا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    کل رات بڑی مشکل میں تھا غزل نمبر 81 شاعر امین شارؔق

    بھائی شارق ، ایک دوست نے توجہ دلائی کہ آپ مسلسل اپنی ہر غزل میں مجھے ٹیگ کرتے ہیں اور میں اس طرف توجہ نہیں کررہا۔ میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن مجھے آپ کا کوئی ٹیگ موصول نہیں ہوا ۔ ابھی آپ کی کئی غزلوں میں جھانکا تو معلوم ہوا کہ آپ کسی اور ظہیر احمد کو ٹیگ کرتے چلے آرہے ہیں ۔ یہ ایک پرانا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    صابرہ بیٹا ، کسی لفظ کے لغت میں موجود ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لفظ غلط ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لغت کو تجدید کی ضرورت ہے ۔ نئے نئے الفاظ تو زبان میں آتے رہتے ہیں ، بنتے رہتے ہیں اور کچھ پرانے لفظ مر بھی جاتے ہیں ۔ زبان زندہ شے ہے ۔ قدیم لفظ تو آوا ہے اور ہم سب پاکستانی اس سے بخوبی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    " کو بکو پھیلتی ہی جاتی ہے ٭ بوئے گل سے اب ناک میں دم ہے"

    " کو بکو پھیلتی ہی جاتی ہے ٭ بوئے گل سے اب ناک میں دم ہے"
  18. ظہیراحمدظہیر

    نظم: اختر شیرانی

    فہد بھائی ، یہ تجرباتی نظم ہے ۔ ہر پہلا مصرع فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن میں اور ہر دوسرا فاعلاتن فعلاتن فعلن میں ہے ۔ جیسا کہ وارث صاحب نے کہا یہ مستزاد کی طرز پر ایک نیا تجربہ ہے ۔ روایتی مستزاد کم از کم دومصرعوں کے شعر پر لگایا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ لیکن یہاں اختر...
  19. ظہیراحمدظہیر

    معطل نام کا اسپرے ہوتا ہے اس کے لئے ۔ لیکن وہ آج کل مارکیٹ سے غائب ہے شاید ۔ :) :) :)

    معطل نام کا اسپرے ہوتا ہے اس کے لئے ۔ لیکن وہ آج کل مارکیٹ سے غائب ہے شاید ۔ :) :) :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    بالکل ٹھیک ۔ قرأت حفص بن عاصم میں یہی ایک جگہ ہے جہاں کسی قرآنی لفظ میں امالہ کیا جاتا ہے ۔ اسے "مجرے ہا" پڑھتے ہیں ۔
Top