نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    خموش آہ و فغاں کے نہیں ہیں ہم قائل جو نالہ ہم نے کیا ہے فلک شگاف کیا انھیں تھی کیسی عقیدت بھلا کسے معلوم غموں نے دل کامسلسل مگرطواف کیا بہت اعلیٰ عابد صاحب!!! بہت ہی خوب! کیا اچھے اشعار ہیں ! واہ! آپ کے قطعے بھی پسند آئے ۔ حسبِ حال ہیں ! عاؔبد بھرم تو رکھنا ہے پندارِ عشق کا دامن کے ساتھ لب...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    در مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے رب کے ہوتے ہوئے اوروں کو بلاتا کیا ہے سبحان اللہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! بہت خوب! آپ کا مزاحیہ کلام بھی اچھا لگا۔ مزا آیا سن کر۔ ویسے وہ استری والا شعر ذومعنی ہوگیا ہے ۔ اچھا ہوا کہ آپ نے پڑھتے وقت وضاحت بھی کردی۔ :D
  3. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے مرا دھیما تکلم ہی مری شعلہ بیانی ہے واہ وا!!! کیا بات ہے عاطف بھائی ، بہت اعلیٰ! کوئی زنداں میں جب بھی نو گرفتارِ وفا آیا مجھے ایسے لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے بہت اچھے ! کیا کہانی ہے ! واہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    دل میں اک درد جو تمہارا تھا میری تنہائی کا سہارا تھا کیا اچھا کہا ہے ! بہت اچھے شکیل بھائی ! آپ کی نظم "اے مرے سد پارہ" بھی لطف دے گئی ۔ بہت خوب!
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    کہا تھا تم نے پچھتاؤ گے اک دن ذرا دیکھو تو ہم پچھتا رہے ہیں! ہمیں ماضی کے طعنے دینے والو! ہمیں معلوم ہے ہم کیا رہے ہیں بہت خوب عاطف ! کیا اچھا کہا ہے ! آپ کی مزاحیہ شاعری بھی حسبِ معمول لطف دے گئی ۔ بہت خوب!
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے سراسر دربدر رکھا گیا ہے ہوئی ہے آبلہ پائی مقدر لکیروں میں سفر رکھا گیا ہے بہت خوب ! کیا بات ہے صابرہ امین! خیرات ترے عشق کی پوری نہیں پڑتی اتنا دے مجھے دان مری زیست بسر ہو کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز تم دل کے شبستان میں خوابیدہ شرر ہو بہت اعلیٰ!! بہت...
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    کیا ستم ہے کہ دوستوں سے اب ہاتھ ملتے ہیں ، دل نہیں ملتے واہ! کیا اچھا کہا ہے عبدالرؤف ! بہت خوب!
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    یکایک دل دھڑکانے سے پہلے ذرا ٹہرو قریب آنے سے پہلے بہت خوب منہاج میاں !! بہت اعلیٰ! گلشنِ دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میں سب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی کیا اچھا شعر ہے ! پوری غزل عنایت کیجئے گا !
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    تماشہ اب اپنا بناتے نہیں ہیں ترے غم میں خود کو جلاتے نہیں ہیں نصیبوں سے ملتا ہے تمغہ یہ راحؔل میاں داغِ دل یوں چھپاتے نہیں ہیں کیا بات ہے ، کیا بات ہے راحل بھائی ! بہت خوب ! کیا تغزل ہے !!! جیتے رہئے ، جیتے رہئے !!!
  10. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ماشاء اللہ ، مشاعرہ بہت ہی خوب رہا۔ راحل بھائی اور دیگر منتظمین کو اس کامیاب مشاعرے پر مبارکباد! امید ہے کہ یہ ایک نئی روایت کا آغاز ہوگا ۔ تمام شعرا نے بہت اچھا کلام پیش کیا ۔ جن لوگوں نے ترنم سے سنایا وہ بھی بہت خوب رہا ۔ بہت مزا آیا سن کر ۔ میری طرف سے تمام شعرائے کرام کو بہت داد و تحسین ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عربی کی تشکیلات (اعراب) اور حروف تو اردو میں پہلے ہی استعمال ہورہے ہیں بلکہ اردو رسم الخط کی بنیاد ہی ان پر ہے ۔ ریحان کی طرف سے اصل بحث یا گفتگو تو اسی بات پر ہورہی ہے کہ موجودہ اعراب اردو کے تلفظ کو کماحقہٗ ادا نہیں کرتے اس لئے مزید علامات کی ضرورت ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    اس بات کا تعلق عربی رسم الخط کے ارتقا سے ہے جو اپنی جگہ خود ایک دلچسپ کہانی ہے ۔ چونکہ مصحفِ عثمانی میں الرحمٰن اور العٰلمین وغیرہ کا املا اولین دور میں الف مقصورہ کے ساتھ لکھا گیا تھا اس لئے مزید تفرقات سے بچنے کی خاطر انہیں قرآن مجید کے نسخوں میں یونہی برقرار رکھا گیا ہے ۔ اور یہ املا اب...
  13. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    صابرہ امین ، اتنی طویل غزل کے ایک ایک شعر پر توجہ کرنا اور نشاندہی کرنا تو ممکن ہی نہیں ہے اور وہ بھی اتنے قلیل وقت میں ۔ میں نے چند اشعار جو سامے آئے ان کی نشاندہی کردی تھی تاکہ آپ ان کی روشنی میں بقیہ اشعار کو بھی دیکھ لیں ۔ شعر کے مضمون اور پیرایۂ اظہار پر تو بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے لیکن...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    ریحان بھائی ، مثال تو اس لئے دی تھی کہ ہر زبان کا اپنا ایک تاریخی پس منظر اور ارتقائی سفر ہوتا ہے اور ہر زبان میں یہ مسائل موجود ہیں ۔ اگر ہم کسی ایک زبان کے اصولوں کو مثال کے طور پر اپنا کر اپنی زبان کو ویسا ہی بنانے کی کوشش کریں تو ایسا ممکن نہیں ہے ۔ زبان تو غیر محسوس طریقے پر صدیوں میں...
  15. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ارے صاحب ، تبسم برطرف ہم تو جنبشِ ابرو پر حاضر ہونے والوں میں سے ہیں لیکن کیا کریں معاملہ کچھ ایسا ہی گمبھیر تھا ۔ ویسے دل فروخت ہونے والی بات پر ایک پرانی غزل یاد آگئی ۔ دو ایک روز میں ڈھونڈ کر پوسٹ کرتا ہوں ۔ :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    سعادت ، اس سلسلے میں یہ لڑی بھی دیکھئے:
  17. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ نیرنگ خیال بھیا سے ادبی اورعلمی مکالمہ

    ذوالقرنین بھائی ، یہ بتائیے کہ فکاہیہ تحریر کی تحریک آپ کو عموماً کہاں سے ملتی ہے ؟ اور یہ بھی بتائیے کہ آپ طبیعتاً مزاح کے طرف زیادہ مائل ہیں یا طنزیہ پہلو کو قصداً ہلکا رکھتے ہیں؟ عموماً آپ کی تحریر میں طنز کی کاٹ اتنی گہری نہیں ہوتی ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    خوبصورت شعر ہے!

    خوبصورت شعر ہے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    بے شک اللہ کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے ۔ لیکن بندے کو اس کی محبت اور اس کا ڈر دونوں کی ضرورت ہے ۔

    بے شک اللہ کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے ۔ لیکن بندے کو اس کی محبت اور اس کا ڈر دونوں کی ضرورت ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :):):)

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :):):)
Top