نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    مجھے دعوت تو دی گئی تھی لیکن معاوضہ طے نہ ہوسکا ۔ راحل بھائی پانچ کا کہہ رہے تھے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ساڑھے سات سے کم پر مشاعرہ پڑھتا ہی نہیں ہوں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    فہد بھائی ، یہ میری کوتاہی ہے کہ اپنی بات واضح طور پر نہیں لکھ سکا ۔ دراصل لفظ مینہ کے بارے میں بات ہورہی تھی اور میرا مراسلہ اسی تسلسل میں تھا کہ اس قسم کے الفاظ میں چونکہ نون غنہ کے بعد ساکن حرف ہوتا ہے اس لئے جزم کی ضرورت نہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بات تو آپ درست کہہ رہے ہیں لیکن یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ غلط تلفظ کا مسئلہ بعض اوقات غلط املا سے بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ گمان غالب ہے کہ لفظ "مینہ" کو مِینا پڑھنے کی غلطی بی بی مقتدرہ نے املا ہی کی وجہ سے کی ہے ۔ سو اس ذیل میں جو بحث ہوئی وہ اس مسئلے کے ممکنہ حل کے بارے میں تھی ۔ بہرحال یہ بحث تو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عاطف بھائی ، اس سلسلے میں املا کمیٹی کی سفارش یہ ہے کہ جن الفاظ کا چلن صدیوں سے "ۃ" کے امال کے ساتھ ہے انہیں برقرار رکھنا چاہئے ۔ مثلاً صلوٰۃ ، زکوٰۃ ، مشکوٰۃ وغیرہ ۔ دوسری بات یہ کی ان الفاظ کی تراکیب بناتے وقت تو "ۃ" کا استعمال ناگزیر ہے ۔ مثلاً صلوٰۃ الجنازہ کو صلات الجنازہ اور زکوٰۃ الفظر...
  5. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    کب کوئی جیتا ہے اس کو ۔۔۔۔۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    روٹی تو یہاں ہمیشہ سے بیکری سے خریدتے رہے ہیں ۔ کئی قسم کی اچھی روٹیاں عام مل جاتی ہیں ۔ بیکنگ کے لئے آل پرپز فلاور ( گندم کا آٹا) استعمال ہوتا ہے گھر میں ۔ مجھے بیکری کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور ہمیشہ نئی نئی اقسام کی روٹیاں ٹرائی کرتا رہتا ہوں ۔ :):):) دعاؤں کے لئے بہت شکریہ ! اللہ کریم...
  7. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    پہلا شعر ٹھیک نہیں ۔ یہ کس کو نصیحت کررہی ہیں آپ؟! نصیحت کرنے کا یہاں کیا مقام ہے؟ ! شعر کہتے وقت یہ سب باتیں سوچنے کی ہیں ۔ جب جیتنے کی بات آگئی تو تقدیر کے ساتھ بھلی لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔ بھلی ہوگی تو جیت ہوگی نا۔ جب گاڑی اٹک جائے تو پیرایہ بدل کر دیکھنا چاہئے ۔ جیسے کب کوئی جیتا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    ایک اور فارم ہے Marathon یہ بھی اٹالفو آم اگاتے ہیں اور یہاں برآمد کرتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    کل رات کے آموں کا اثر ختم ہو تو چیک کرکے بتاتا ہوں ، عاطف بھائی ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    کب اسے جیتا ہے کوئی ناوک و شمشیر سے عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے یا زورِ بازو سے نہ یہ تدبیر یا شمشیر سے عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے آپ میں شاعرانہ جوہر ہے لیکن اسے صیقل کرنے کے لئے پوری توجہ اور محنت کی ضرورت ہے آپ کو۔ فی الوقت ایک ہی شعر پر بات کرسکتا ہوں ۔ آئیے مطلع کا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو ویب پراجیکٹس زمرہ کے نئے مدیر: محمد عمر

    یہ بھی بہت اچھا قدم اٹھایاگیا ہے ۔ محمد عمر صاحب کو مبارک ہو! اللہ کریم آپ کو اس بے لوث خدمت کا اجرِ عظیم عطا فرمائے ، آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے اور کام کو آپ کے لئے آسان بنادے! آمین ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    ایسا کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا لیکن نون غنہ پر غنہ کی علامت لگانے سے مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ نون غنہ کے بعد کا حرف چونکہ ہمیشہ ہی ساکن ہوتا ہے اس لئے اس حرف پر جزم کی ضرورت نہیں ۔ اگر نون پر غنہ کی علامت نہ لگائی جائے تو مینہ کو مینا پڑھنے کا خدشہ برقرار رہتا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    نہیں ، یہ تو بالکل بیکار ہوتے ہیں ۔ شایدAtaulfo ہیں ۔ میں تو شکل ، رنگ اور خوشبو دیکھ کر پہچان لیتا ہوں ۔ شیمپئن نام کا ایک فارم ہے جو یہ اگاتا ہے ۔ سیمز کلب اور کاسٹکو میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ دیسی ٹوٹ پڑتے ہیں ان پر ۔ ویسے شکاگو میں اکثر اچھے آم مل جاتے ہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    الحمدللہ ، آپ نے کہہ دیا یہی میرے لئے بہت ہے ، خواہرم ۔ اللہ آپ کو اور زیادہ دے ، ہر قسم کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی ہر نعمت سے نوازے! آمین ۔ ایک مزیدار بات آپ کو بتادوں ۔ پچھلے دنوں آپ نے میرے لئےآموں کی دعا کی ۔ آپ مستجاب الدعوات ہیں ۔ اس دفعہ مقامی اسٹور پر میکسیکو سے ایسے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، بیٹا ! میں نے تو ویسے ہی مزاحاً کہا تھا ۔ میں کب شیروانی پہنتا ہوں ۔ میرا تو لباس بھی "کافرانہ " ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    محفلِ ادب زمرہ کے نئے مدیر: سید عاطف علی

    اب آپ ادب سے نام لیا کیجئے ان کا ۔ مدیر بن گئے ہیں ۔ زیادہ باتیں بناؤ تو معطل وعطل کردیتے ہیں یہ لوگ ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    محفلِ ادب زمرہ کے نئے مدیر: سید عاطف علی

    تابش بھائی ، اس "دیر آید درست آید" فیصلے پر آپ کو دلی مبارکباد! :) سید عاطف علی بھائی ، سائیں منھجا لکھا جی مبارکوں ہجن! عاطف بھائی ، یہ اہم ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے لئے آپ کا بہت بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ، ہر مشکل سے دور رکھے اور ہر کام کو...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    چلئے درزن کا انتظام تو ہوگیا ۔ اب کسی اچھے سے کپڑے کا انتظام بھی ہوجائے تو ہماری شیروانی تو پکّی ۔ :D
  19. ظہیراحمدظہیر

    شاکر شجاع آبادی کی سرائیکی غزل (بمعہ غزل کی صورت میں اردو ترجمہ)

    آپ کا اس پچ پر کھیلنے کا تجربہ مجھ سے کہیں زیادہ ہے اس لئے مشورہ مانتے ہوئے میں " ڈَک" کرتا ہوں ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    تَوَلّا--------- (نظم)

    بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں یاسر بھائی ! اللہ ان محبتوں کو سب کا جزوِ ایمان بنائے ! یہ عقیدت و محبت میں ڈوبے ہوئے سخن ہیں سو تکنیکی و فنیتجزیے و تبصرے سے بالاتر ہیں ۔ لیکن چوتھے شعر میں"کنے" کا متروک لفظ منقبت کو اس طرح ماند کررہا ہے کہ کہے بغیر چارہ نہیں ۔ فارسی الفاظ کے پس منظر میں اس کی غرابت...
Top