نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت بہت شکریہ آپا! ذرہ نوازی ہے ، محبت ہے آپ کی ۔ کمال تو آپ صاحبانِ ذوق کا ہے کہ ان شکستہ الفاظ کو اس قدر نوازتے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین سیما آپا ، شعر سنانے کا شوق تو مجھے بھی ہوتا ہے لیکن بس فرصت کی کمی ہے ۔ کام اور گھر کی ذمہ داریاں سب کچھ نچوڑ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اپنی فکر کر لو!

    جزاک اللہ خیراً کثیراً ۔ بیشک عقلمند آدمی وہی ہے جو اپنے انجام پر نظر رکھے اور اپنی عاقبت کی فکر کرے ۔ آپ کی تحریر میں دردمندی اور خلوص جھلک رہا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اس یاد دہانی کے لئے اجرِ عظیم عطا فرمائے اور آپ کی تحریر کو صدقۂ جاریہ بنائے ۔ آمین ۔ جھنجوڑنے کے لئے بہت شکریہ!
  3. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    اس میں برا ماننے کی تو کوئی بات ہی نہیں ۔ جب اتنی اور اس قسم کی "داد" مل رہی ہو تو سر چکرا جانا عام سی بات ہے ۔ :D یاسر شاہ اور اعجاز بھائی نے اس ضمن میں بہت اچھی باتیں لکھی ہیں ۔ اگر آپ سننا چاہیں تو ایک مشورہ میں بھی دوں گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    نوازش ، بہت شکریہ خواہرم! اس قدر افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کوخوش رکھے ! سدا شاد و آباد رکھے ! آمین ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت بہت شکریہ فاخر بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم فلاحِ دارین عطا فرمائے ، خوش رکھے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب! بڑی نوازش ! بہت شکریہ راحل بھائی ! اس قدر افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ سیروں خون بڑھ جاتا ہے اہلِ سخن کی تحسین سے! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت نوازش ، کرم نوازی ! بہت شکریہ بیگم اظہر صاحبہ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، ذوق سلامت رکھے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    اسی کا ایک شعر آپ نے کیفیت نامے پر بھی لگایا ہوا ہے عاطف بھائی ۔ کیا بات ہے میر دؔرد کی! اردو شاعری میں صوفیانہ طرزِ کلام کو اولین شناخت انہوں نے ہی دی۔ آداب ! بہت شکریہ عاطف بھائی ۔ ذرہ نوازی ہے !
  9. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    نوازش ، بہت شکریہ ! ذرہ نوازی ہے تابش بھائی ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ گرانیِ روز و شب کو ہلکا کرے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    نوازش ، بہت شکریہ بیٹا ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، شاد و آباد رکھے، ذوق سلامت رکھے! مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کو شعر پسند آیا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب ! بہت شکریہ خلیل بھائی ! آپ احباب کا عالی ذوق ہی شعر کی تحریک دیتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    احبابِ کرام! ایک سہ غزلہ آپ کے ذوق کی نذر ہے ۔ ان میں کچھ اشعار پرانے ہیں اور کچھ تازہ ۔ چند روز پہلے میردرؔد کا ایک شعر دیکھ کر اپنی ایک پرانی غزل یاد آئی اور پھر کچھ تازہ اشعار اس میں اضافہ ہوئے ۔ امید کہ کچھ اشعار آپ کو ضرور پسند آئیں گے ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ آگہی سو غموں کا اک...
  13. ظہیراحمدظہیر

    محفل فورم کی واپسی

    کیا خیال ہے راحل بھائی ، جمعہ کی نماز کے بعد ان ہیکرز کے لئے تمام محفلین کی طرف سے اجتماعی بددعا کا بندوبست نہ کیا جائے ؟! :D خدا غارت کرے انہیں ۔ کمبختوں کے کمپیوٹروں میں کیڑے پڑیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    محفل فورم کی واپسی

    تکنیکی معاونین کا بہت بہت شکریہ!!!!!! اللہ کریم آپ کو ان مساعی کیلئے اجرِ خیر عطا فرمائے ، آپ لوگوں کے وقت ، توانائی اور علم و ہنر میں برکت دے ۔ آمین !
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    کھا کر بتائیے گا کیسے لگے ۔ اگر پوری طرح پکے ہوئے نہ ہوں تو ایک دو روز کاغذ میں لپیٹ کر گیراج میں رکھ دیجئے گا اور جب خوشبو دینے لگیں تو کھائیے گا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    یہ ہوئی نہ بات! آپ نے مجھے لائن توڑنے سے بچالیا۔ ورنہ بھوک کے عالم میں تو میں ایک ہاتھ میں چھری اور دوسرے میں کانٹا اٹھا کر "دشمن" صفوں کو چیرتا ہوا کشتوں کے پشتے لگادیا کرتا ہوں ۔ :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    تیس صفحے پڑھنے کے لئے تو بیٹا کام سے دو تین دن کی چھٹی لینی پڑے گی جو آج کل بہت مشکل ہے ۔ :) آپ خاص خاص باتوں کا خلاصہ مجھے بتادیں ۔ :):):) اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، صحت و عافیت عطا فرمائے۔آمین ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    اتنے سارے کراچویوں اور نہاری خوروں کے ہوتے ہوئے بوٹیاں کب ملتیں مجھے۔ کھانے کی لائن میں تو سب سے پیچھے ہی ہوتا ہوں میں ۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    آپ کی پسند ناپسند پر تو کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ احتجاج اس بات پر تھا کہ آپ نے غالب اور میرا تذکرہ ایک ہی جملے میں کردیا ۔ کہاں زمین اور کہاں آسمان ۔ اب خود کو نبولی نہ کہوں تو کیا کہوں ۔ :):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    ہمارے انٹرویو میں آئیں گے سے کیا مراد ہے؟!
Top