نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    اس کا وزن مستفعلن مفاعلن دو بار ہے۔ یعنی بحر رجز مثمن سالم مخبون ۔ یہ بحر فارسی اور عربی کی نسبت اردو میں کم مستعمل ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    سخن پوائنٹ ! :):):) راحل بھائی ، بندوق بھی تھی اور کارتوس بھی لیکن بندوق کا لائسنس نہیں مل سکا۔ ورنہ لوٹ مار میں تھوڑا بہت حصہ تو میں بھی لے لیتا ۔ آخر کو ہم بھی "واں کے نکالے ہوئے تو ہیں "۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب ! بہت نوازش ہے عرفان صاحب ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ، توجہ کے لئے ممنون ہوں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: آج کل رنگِ زباں کچھ اور ہے ٭ ابونثر

    ایسا نہیں ہے ۔ اس بات کامحبت سے کوئی تعلق نہیں ۔ مسلمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بےا نتہا محبت کرتے ہیں لیکن آپ‬ کے متعلق بہت ادب سے بات کی جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایسا صیغہ استعمال کرنے کا تصور تک بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ اردو میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لئے شروع ہی سے تو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    جی ہاں ۔ عام طور پر تو معروف یہی ہے کہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی (سبابہ) کو شہادت کی انگلی کہا جاتا ہے کیونکہ مسلمان قعدہ میں التحیات پڑھتے وقت اس سے اشارہ کرتے جاتے ہیں لیکن یہ لفظ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے۔ اسی انگلی کو انگشتِ کلمہ ،...
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    اردو محفل کی پندرھویں سالگرہ کے موقع پر پچھلے سال ایک لڑی شروع کی تھی جس میں محفلین نے اردو محفل کا نام مختلف طریقوں سے آرٹ کی شکل میں لکھ کر محفل کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا ۔ ان دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ فرصت اور فراغت میسر تھی تو کئی فن پارے بنا ڈالے تھے اور اردو محفل کی اگلی سالگرہ کے لئے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پاکستان زندہ باد!

    پاکستان زندہ باد!
  8. ظہیراحمدظہیر

    اے مرے آبِ وطن تجھ کو دعا پیاسوں کی٭ تیری موجوں کی روانی رہے دریا دریا

    اے مرے آبِ وطن تجھ کو دعا پیاسوں کی٭ تیری موجوں کی روانی رہے دریا دریا
  9. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: آج کل رنگِ زباں کچھ اور ہے ٭ ابونثر

    غالب کا محولہ بالا واقعہ تقریباً دو سو سال پرانا ہے اور اس میں فصیح اور غیر فصیح کی بات اس زمانے میں مروجہ زبان کے پس منظر میں ہوئی تھی ۔ اب ایسا نہیں بولا جاتا ۔ اب ہر جگہ اپنے تئیں کے بجائے "خود کو" یا "اپنے آپ کو" کہا جاتا ہے ۔ ارتقا کے بجائے تنوع کہا جائے تو بہتر ہوگا ۔ تقریری زبان اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن! اس درجہ قدر افزائی پر انتہائی ممنون ہوں ۔ آپ کا حسنِ نظر اور وسعتِ قلب ہے کہ اس طرح پذیرائی کرتی ہیں ان عام سے اشعار کی ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ ہمیش شاد رکھے ، اپنی رضا اور رحمت سے نوازے ۔ آمین
  11. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    اس سہوِ قلم کے لئے انتہائی شرمندہ ہوں زوجہ اظہر صاحبہ ۔ امید ہے آپ میری معذرت قبول فرمائیں گی ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اشعار کو توجہ سے دیکھا ۔ آپ کی اور ہر قاری کی رائے کا احترام واجب ہے ۔ محفل میں کلام پوسٹ کرنے کامقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ آپ صاحبانِ علم و ہنر اس پر گفتگو کریں اور نقد و نظر سے نوازیں ۔ اس کے لئے آپ کا شکریہ واجب ہے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت نوازش ، بہت کرم نوازی ہے شکیل بھائی ! بہت شکریہ! اس ذرہ نوازی پر بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب ! بہت شکریہ وارث صاحب! اس پذیرائی اور قدر افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ آپ نے سیروں خون بڑھادیا ۔ سخنوروں کی طرف سےحرفِ تحسین شاعر کا سرمایہ ہوتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے! بہت نوازش!
  15. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    نوازش ، بہت بہت شکریہ لا المٰی! اس قدر افزائی پر ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ سخنوروں کی طرف سے داد و تحسین الگ ہی حیثیت رکھتی ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ ہزار ماتم کہنا نہ صرف درست ہے بلکہ فصیح ہے ۔ آتش کا یہ مشہور شعر آپ کی نظر سے یقیناً گزرا ہوگا: سفر ہے شرط ، مسافر نواز بہتیرے ہزار ہا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت بہت شکریہ ، کرم نوازی ہے ! اللہ آپ کو خوش رکھے ، شاد و آباد رکھے ! ٹوٹکے سے مراد اگر شارٹ کٹ ہے تو شاعری میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ۔ شاعری میں بہتری لانے کے موضوع پر تو تنقید کی کتابیں مضامین سے بھری ہوئی ہیں ۔ اس محفل میں بھی متعدد بار اس پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ۔ وقت ملا تو ان دھاگوں کے روابط...
  17. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت نوازش، بہت شکریہ ساگر بھائی ! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    نوازش ، آداب! بہت شکریہ یاسر بھائی ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ اس ذرہ نوازی پر ممنون ہوں ! اہلِ سخن کی طرف سے تحسین بڑی وقعت رکھتی ہے ۔ آپ کا خیال درست ہے ۔ تیسری غزل تمامتر تازہ ہے ۔ اور کچھ تازہ اشعار پہلی اور دوسری غزل میں بھی شامل ہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    مرے دل کے آنگن میں آیا ہے کوئی -----------برائے اصلاح

    ارشد بھائی ، اچھے اشعار لکھتے ہیں آپ اور استادِ محترم اپنا وقت نکال کر آپ کی غزلوں پر توجہ بھی دیتے ہیں ۔ تکنیکی پہلو پر بہت کچھ سمجھاتے ہیں ۔ ان سے فائدہ اٹھائیے ۔ عروضی غلطیوں پر تو آپ قابو پاچکے لیکن مجھے یوں لگ رہا ہے کہ آپ کی فکر ایک جگہ آکر ٹھہر گئی ہے ۔ ہر غزل میں کم و بیش دو تین...
  20. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    بہت نوازش ، بہت شکریہ عبدالرؤوف ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
Top