نتائج تلاش

  1. نبیل

    سفر پاکستان 2012

    ہاہا۔۔ ابھی تم نے اپنی بھابھی کی شاپنگ نہیں دیکھی۔ :) اب دراصل ہم پانچ افراد سفر کرتے ہیں تو سامان کی گنجائش نکل آتی ہے۔ البتہ مجھ غریب کی شامت آ جاتی ہے جسے ہر جگہ اتنے ڈھیر سارے سوٹ کیس چڑھانے اتارنے پڑتے ہیں۔ :(
  2. نبیل

    سفر پاکستان 2012

    شکریہ برادرم۔ جی جلد ہی انشاءاللہ بانٹ دوں گا۔:) شکریہ محب۔ میں کوشش تو کروں گا کہ کچھ اصرار کرکے سوفٹ کاپیاں منگوا لوں۔ آگے ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ ورنہ سکین تو کر ہی سکتا ہوں۔ شکریہ برادرم نایاب۔ جی جلد ہی آپ کے حکم کی تعمیل کروں گا۔ :)
  3. نبیل

    سفر پاکستان 2012

    السلام علیکم، ہر سال کی طرح اس بار بھی میں پاکستان کچھ ہفتے گزار کر آیا ہوں۔ پاکستان میں ایسا کچھ ٌخاص کام نہیں کر پاتا جس کی روداد سنانے کے قابل ہو۔ لیکن کچھ دوستوں کی فرمائش پر اس مرتبہ پاکستان میں قیام کی کچھ تفصیل بیان کر رہا ہوں۔ اگست، ستمبر جیسے گرمی اور حبس والے موسم میں پاکستان جانے کی...
  4. نبیل

    محفل کی بارہ دری

    جناب کوئی ایسا خاص کام کیا ہی نہیں جس کی روداد سناؤں۔ زیادہ تر وقت والدین کے ساتھ ہی گزر گیا، اور پاکستان بنیادی طور پر گیا بھی اسی مقصد کے لیے تھا۔ کچھ منصوبے ذہن میں ضرور تھے لیکن بوجوہ ان کو رو بہ عمل نہیں لا سکا۔ البتہ کچھ کتابوں کے مطالعے کا وقت ضرور مل گیا جو کہ جرمنی رہتے ہوئے ملازمت کے...
  5. نبیل

    محفل کی بارہ دری

    مقدس بہن، پاکستان میں کیا کرنا تھا؟ بس ایک درخت سے دوسرے درخت پر ٹارزن کی طرح رسیوں سے جھولتا ہوا سیر کرتا رہا۔ ایک جگہ درخت سے اترا تو ایک گیدڑ نظر آیا جو شہر کی طرف بگٹٹ دوڑتا ہوا آ رہا تھا۔ اسے دیکھ کر مجھ پر اتنی دہشت طاری ہوئی کہ میں نے فورا ہوائی اڈے کی جانب دوڑ لگائی اور جرمنی واپس پہنچ...
  6. نبیل

    ایک ہی نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

    بعض اوقات کچھ لوگ کہیں لکھی ہوئی عبارت کو حروف کے ہیر پھیر یا اعراب و حرکات سے ناواقفیت کی بنا پر درست نہیں پڑھ پاتے۔ یہ اتفاق ان لوگوں کے ساتھ زیادہ پیش آتا ہے جو اردو پر زیادہ مہارت نہیں رکھتے۔ یوں اصل عبارت کی بجائے جو مفہوم سامنے آتا ہے وہ بعض اوقات کافی دلچسپی کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔...
  7. نبیل

    ٹیلنٹ

    دنیا نیوز کی باقی سائٹ تحریری شکل میں ہے لیکن کالم انہوں نے تصویری شکل میں ہی شائع کیے ہوئے ہیں۔ :confused:
  8. نبیل

    اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس

    اردو ویب پر شئیر کردہ مواد اردو ویب کی ملکیت نہیں ہے۔ اصل مالک اور مختار ان کے تخلیق کار ہیں۔ البتہ ان سے ضرور اس سلسلے میں گزارش کی جا سکتی ہے۔
  9. نبیل

    واپسی 2012

    بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا لاہور میں قیام ہوتا ہے۔ آپ کس شہر میں رہتے ہیں۔ شکریہ۔ :) جی بہت سی یادیں اور باتیں لایا ہوں ہمیشہ کی طرح۔ کچھ اداس اور کچھ خوش کن۔ کچھ نہ کچھ شئیر کرتا رہوں گا۔ :) اللہ نے کرم کیا کہ جتنے دن میں پاکستان رہا، گرمی کی شدت کم ہی رہی۔ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹتا...
  10. نبیل

    واپسی 2012

    شکریہ برادرم۔ سفر تو خاصا تھکا دینے والا ثابت ہوا ہمیشہ کی طرح۔ پاکستان میں قیام اچھا رہا۔ اس مرتبہ بیمار بھی کم پڑا۔ :) خبریں کوئی خاص نہیں لایا۔ :)
  11. نبیل

    واپسی 2012

    السلام علیکم، امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے (ابھی تک)۔ میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ گزشتہ پانچ ہفتے انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کیا۔ اسی وجہ سے ای میل اور ذاتی پیغامات کے جوابات نہیں دے پایا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ والسلام
  12. نبیل

    اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس

    یہ کافی اہم نکتہ ہے۔ ہمارے فونٹ ساز دوستوں کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔ اردو ویب، القلم اور دوسرے پلیٹ فارمز سے اردو کے کئی فری فونٹس ریلیز کیے گئے ہیں۔ اگر انہیں مناسب لائسنس کے تحت ریلیز کیا جائے تو انہیں گوگل فونٹس میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتا ہے۔
  13. نبیل

    یہاں بھی توجہ فرمائیں۔۔۔۔

    توجہ دلانے کا شکریہ۔ فی الوقت کوئی وعدہ نہیں کر سکتا۔ فرصت ملنے پر اس جانب نظر ڈالوں گا۔
  14. نبیل

    چھٹیاں 2012

    السلام علیکم، میں کچھ ہفتوں کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ اس لیے فورم پر حاضری مشکل ہوگی۔ انشاءاللہ واپسی پر ملاقات ہوگی۔ :) والسلام
  15. نبیل

    رہنمائی برائے تعلیم

    برادرم نایاب کوئی ایک فیلڈ دوسری کی نسبت اچھی یا بری نہیں ہوتی ہے۔ ہر فیلڈ میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے لوگ بھی ہوتے ہیں اور نسبتاً کم کامیاب لوگ بھی۔ ایسوسی ایٹ یا ڈپلومہ انجینیر اگر باصلاحیت ہوں تو وہ ڈگری حاصل کرنے والے انجینیرز کی نسبت کہیں زیادہ کماتے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ بچے کے رجحان...
  16. نبیل

    رہنمائی برائے تعلیم

    ایف ایس سی پری انجینیرنگ کے بعد صرف انجینیرنگ فیلڈ ہی میں مواقع نہیں ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر سائنس بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی سی ایم اے وغیرہ کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔
  17. نبیل

    اس بلا گ کو بہتر بنانے میں احباب کی مدد درکار ہے

    اگر آپ اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ علیحدہ اردو بلاگ بنائیں جہاں تصویری متن کی بجائے تحریری متن پوسٹ کریں، اور اس بلاگ پر کوئی اردو سانچہ یعنی ٹیمپلیٹ بھی استعمال کریں۔ آپ نے جو انگریزی مراسلات پوسٹ کیے ہوئے ہیں وہ بھی بہت چھوٹے پوائنٹ سائز میں ہیں۔ اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کے...
  18. نبیل

    تعارف اردو محفل کی تاریخ میں ایک نئے باب (ذوالفقار علوی) کا اضافہ

    خوش آمدید ذوالفقار علوی صاحب۔ امید کرتا ہوں کہ آپ محفل فورم کی رونق بڑھاتے رہیں گے۔ :)
  19. نبیل

    منظرکشی..

    مہدی نقوی حجاز صاحب، آپ نے بہت اچھے موضوع کا آغاز کیا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ سوچا تھا کہ اسی طرح کوئی تصویر پیش کرکے اس کی منظر کشی کا کہا جائے۔ اس سے ملتا جلتا آئیڈیا کسی کی تصویر پیش کرکے اس کا روپ بیان کرنا بھی ہو سکتا ہے۔ :)
Top