نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    نوازش، بہت شکریہ ، بہت ممنون ہوں اس تفصیلی تبصرے کے لیے! یہ واقعی تکلیف دہ موضوع ہے ۔ اپنے گھر اور اپنے پیاروں سے دور کون جانا چاہتا ہے؟ لیکن جب کاندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ جائے تو بادلِ ناخواستہ ایسے مشکل فیصلے کرنے ہی پڑتے ہیں ۔ ہجرتوں کے بعد کیا ہوتا ہے وہ ایک الگ کہانی ہے ۔ نیویارک کے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    نوازش، کرم ، بہت شکریہ ، راحل بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ! شاد و آباد رہیں ۔ آپ نے حوصلہ بڑھایا ۔ راحل بھائی ، شاعر ہونے کا مجھے دعویٰ نہیں۔ شعر کو کبھی ایک مشغلے سے زیادہ حیثیت نہیں دی ۔ داد و تحسین یا شہرت کبھی مطمحِ نظر نہیں رہا۔ جو کچھ بھی ٹوٹا پھوٹا جیسا تیسا لکھ لیتا ہوں یہیں...
  3. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    آداب ، بہت نوازش ، ذرہ نوازی ہے ، یاسر بھائی! بہت ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لیے خصوصی شکریہ! اللّٰہ کریم یہ سب دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے ۔ آمین
  4. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    عاطف بھائی ، مستوی بمعنی ہموار ہے ۔ بسیطِ مستوی یعنی ہموار سطح۔ مستوی وہ سطح ہے کہ جس پر خط کھینچا جائے تو اس خط کے تمام نقاط ایک ہی سطح پر ہوں ۔ اونچےنیچے نہ ہوں ۔ یعنی شطرنج کے تختے کو مستوی سطح کہیں گے لیکن چوسر کی بساط (جو کپڑے کی بنی ہوتی ہے) اسے غیر مستوی سطح کہیں گے۔ :) :) :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    نمرہ صاحبہ ، آپ کی اس دھاگے میں آمد سے بہت خوشی ہوئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے! ہر قدم آسانیاں عطا فرمائے ! ایک زمانہ ہوا آپ کی طرف سے کوئی تحریر پڑھنے کو نہیں ملی۔ میں خود مصروفیات کے باعث بہت بہت دیر تک محفل سے غائب ہوتا رہتا ہوں اس لیے آپ کو دوش نہیں دے سکتا ۔ لیکن آپ کی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    آپ ہائبرنیشن یہیں محفل پر کیجیے ۔ ہم ایک دو لحاف آپ پر لاد دیں گے ۔ کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    لاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ العظیم ! اس نظم پر ابھی سیما آپا کا نوٹیفکیشن موصول ہوا تو دیکھا کہ کئی دوستوں کے تبصرے اس نظم پر موجود ہیں اور مجھے ان کا جواب دینے کی ابھی تک توفیق نہیں ہوئی ۔ انتہائی شرمندہ ہوں ۔ نہ جانے جوابات دینا کس طرح رہ گیا۔ یاد یہ پڑتا ہے کہ جس زمانے میں یہ نظم پوسٹ کی ان...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    آداب ، آداب ! اس قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں ، اعجاز بھائی ! آپ کی قبولیت سخن کے لیے سند ہے ۔ ان اشعار کا سمت میں شامل ہونا میرے لیے باعثِ شرف ہوگا ۔ اللّٰہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے۔ عمر و توانائی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین !
  9. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    بہت شکریہ ، نوازش! اللّٰہ آپ کوخوش رکھے! ممنون ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    آداب ، آداب ! کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی ! بہت شکریہ! عاطف بھائی ، آپ نے حسبِ معمول بہت اچھا نکتہ اٹھایا ہے ۔ اس دقتِ نظر ی کے لئے ممنون ہوں ۔ اردو میں بسیط کے مشہور و معروف معنی تو وسیع اور کشادہ کے ہیں اور اسی اعتبار سے بطور صفت استعمال ہوتا ہے ۔ لیکن جیالوجی ، جیومیٹری وغیرہ میں اس کے معنی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    آداب ، بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ! توجہ کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ آپ نے درست کہا ۔غزل کی اصل طرز تو وہی طرزِ کہن ہے ۔ بس ڈھلتی عمر کے تقاضے سمندِ سخن کو کسی اور ہی سمت لے جاتے ہیں ۔ اب اس کا کیا کیجے۔ :) نے ہاتھ باگ پر ہے ، نہ پا ہے رکاب میں
  12. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    نوازش، ذرہ نوازی ہے ، عبید بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ عبید بھائی ، آپ سے باتیں کیے بہت عرصہ ہوا۔ کبھی وقت ملے تو ادھر کا چکر لگا لیا کیجے ۔ ایک دو پرانے لطیفے آپ کو سنادیں گے۔ یعنی وہ لطیفے جن پر ہنسی آتی تھی ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    آداب ، آداب! بہت نوازش ہے ،سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔ پاکستان تو گھر ہے ، قلب و جاں کا حصہ ہے ۔ یہ وہ سرزمین ہے جس کے لیے والدین نے اپنا صدیوں پرانا آبائی مسکن چھوڑا اور جس کی خاک میں پیوند ہوگئے۔ اللّٰہ کریم انہیں غریقِ رحمت کرے! اگر وقت ملے اور جی چاہے تو میری ایک پرانی نظم "ترکِ وطن" پڑھیے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    احبابِ کرام ! ایک سہ غزلہ آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نذر ہے ۔ اس میں پہلی غزل تو تین چار سال پرانی ہے لیکن بقیہ دو غزلیں رواں سال کا حاصل ہیں ۔ اس سال وطنِ عزیز جن نشیب و فراز سے گزرا وہ تمام محبِ وطن حلقوں میں ہر ہر پہلو سے گفتگو کا محور رہے ہیں ۔ آخری دو غزلیں انہی فکری مباحث کا نتیجہ ہیں ۔ ان دو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    غیر متفق! پولیس والے سے غیر متفق !

    غیر متفق! پولیس والے سے غیر متفق !
  16. ظہیراحمدظہیر

    کھانے پینے کی باتیں ہورہی ہیں ، معان بھائی ۔ لذیذ انتخاب ہے !

    کھانے پینے کی باتیں ہورہی ہیں ، معان بھائی ۔ لذیذ انتخاب ہے !
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہا ہا ہا ہا!! بہت خوب ! دل گارڈن گارڈن ہوگیا ۔ اللّٰہ کرے پین پاور اور زیادہ ۔ سبز قدمی دور...

    ہا ہا ہا ہا!! بہت خوب ! دل گارڈن گارڈن ہوگیا ۔ اللّٰہ کرے پین پاور اور زیادہ ۔ سبز قدمی دور کرنے کا ایک علاج تو مہندی ہے لیکن پھر آپ کہیں گے کہ ادھر کیسے آؤں ، پاؤں میں مہندی لگی ہے ۔ :) ۔ بہتر یہی ہے کہ یونہی ہرے پیر چلے آیا کریں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    احمد بھائی ، ارادہ تو یہ لے کر آیا تھا کہ ہر ہفتے ایک نیا کلام پوسٹ کروں گا ۔ کم از کم آٹھ نو ہفتوں کا سامان موجود ہے ۔ لیکن بیچ میں حضرت ذوالقرنین شاہ ساکن کوچۂ آلکساں نے ایسی لنگڑی ماری کہ ساری غزلیں چاروں شانے چت ہوگئیں ۔ میرے حق میں دعا کیجیے ۔ ان شاء اللّٰہ کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتا رہوں گا۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت شکریہ، عالی جنابان! ممنون ہوں آپ کشادہ دل اور مہربان صاحبان کا!
  20. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللّٰہ ۔ اطمینان ہوا ۔ اللّٰہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔

    الحمدللّٰہ ۔ اطمینان ہوا ۔ اللّٰہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
Top