استادِ محترم نے کچھ اشارات دے دیے ہیں ۔ کچھ معروضات میں پیش کردیتا ہوں۔ میں اصلاح کے بجائے رہنمائی کا قائل ہوں اس لیے کچھ رہنما نکات بیان کردیتا ہوں تاکہ آئندہ آپ خود ان کی روشنی میں اپنے اشعار سنوار سکیں۔ اس تحریر کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ شاعر کا ذہن کس طرح کام کرتا ہے اور وہ کن رہنما نکات...