نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    زندگی کی ناپائیداری اور بے وفائی کا احساس بڑھتی عمر کے ساتھ شدید تر ہوتا جاتا ہے ۔ جو دن گزر...

    زندگی کی ناپائیداری اور بے وفائی کا احساس بڑھتی عمر کے ساتھ شدید تر ہوتا جاتا ہے ۔ جو دن گزر جائے غنیمت ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو مجھ کو ، سب احباب کو اپنی امان میں رکھے ، دین و ایمان سلامت رکھے ، آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔ راحل بھائی ، گفتگو رہے گی۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    گھر شفٹ کرنا پڑا ۔ بچوں کے کالج کے داخلوں وغیرہ کے معاملات رہے ۔ جب فراغت ملی تو محفل کا پاسورڈ...

    گھر شفٹ کرنا پڑا ۔ بچوں کے کالج کے داخلوں وغیرہ کے معاملات رہے ۔ جب فراغت ملی تو محفل کا پاسورڈ کھوگیا ۔ احمد بھائی کی کوشش سے پاسورڈ ملا تو پھر فرصت غائب ہوگئی ۔:) بہرحال اب تو یہاں آنا جانا شروع کردیا ہے ۔ آپ کی کمی محسوس ہوئی ۔ آپ کی یاد آئی تو آپ کو ٹیگ کیا ۔ کبھی کبھار فرصت نکال کر چکر لگا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللّٰہ ، الحمدللّٰہ ۔ راحل بھائی ، آپ کی خیریت جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اور...

    الحمدللّٰہ ، الحمدللّٰہ ۔ راحل بھائی ، آپ کی خیریت جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے ۔ شاد و آباد رکھے ۔ ہر دکھ پریشانی سے دور رکھے۔ آمین ۔ میں آپ کی مصروفیت اور کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں ۔ گھر سے دور رہنے کی اپنی جھنجٹیں ہوتی ہیں ۔ کچھ اس طرف بھی ایسا ہی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، کیا یاد دلایا ۔ تار کا آنا واقعی تشویشناک ہوتا تھا ۔ یاد پڑتا ہے کہ زیادہ بری...

    احمد بھائی ، کیا یاد دلایا ۔ تار کا آنا واقعی تشویشناک ہوتا تھا ۔ یاد پڑتا ہے کہ زیادہ بری خبر عموماً سرخ رنگ سے نمایاں کی جاتی تھی۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نظر نہیں آرہے ۔ کسی کا ان سے رابطہ ہو تو میرا سلام کہیئے ۔ اللّٰہ...

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نظر نہیں آرہے ۔ کسی کا ان سے رابطہ ہو تو میرا سلام کہیئے ۔ اللّٰہ کریم انہیں اپنی امان میں رکھے !خیر و عافیت کا معاملہ فرمائے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    واه ! اچھا تازہ شعر ہے ! تار کو ٹیکسٹ پڑھا جائے تو تازہ تر ہوجائے گا۔:)

    واه ! اچھا تازہ شعر ہے ! تار کو ٹیکسٹ پڑھا جائے تو تازہ تر ہوجائے گا۔:)
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی ایک غزل کے چند اشعار۔۔۔ بزبان نیرنگ خیال

    پائے لگانے کا ٹھیکہ کسے دیا تھا؟ اگر یہ کام ذوالقرنین بھائی کے ذمہ لگایا تھا تو پھر لگ چکے پائے اور بن چکا تخت ۔ بس اسی تختے پر لیٹے رہیے ۔ ؎ پیوستہ رہ تختے سے امیدِ پائے چھوڑ
  8. ظہیراحمدظہیر

    مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں

    احمد بھائی ، ۲۰۰۶ کی یہ غزل یہاں ۲۰۱۶ میں پوسٹ کی تھی۔ محفل میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد کا واقعہ ہے۔ ان دنوں میں روزانہ کئی کئی غزلیں ایک ساتھ پوسٹ کرتا تھا ۔ ارادہ یہ تھا کہ جلد ازجلد اس کلام کام سے فارغ ہوکر کوئی اور ڈھنگ کا کام کیا جائے ۔ ستم ظریف دیکھیے کہ اس ڈھنگ کے کام کی نوبت ابھی تک...
  9. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    بہت خوب! اچھی کاوش ہے عبدالرؤف! روایتی غزل کے اچھے مضامین باندھے ہیں لیکن ایک آنچ کی کسر ہے تقریباً ہر شعر میں ۔ مضمون اگر روایتی غزل کا ہو تو زبان و بیان بھی فصیح ہونی چاہیے ورنہ تغزل کا رنگ پھیکا ہی رہتا ہے ۔ اصلاحِ سخن میں لاتے تو استادِ محترم بغور دیکھ کر نشاندہی کردیتے ، کچھ اشارے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    احمد مشتاق تھم گیا درد اجالا ہوا تنہائی میں۔ احمد مشتاق

    واہ واہ! بہت خوب! خوبصورت غزل ہے! اچھا انتخاب ہے فرخ بھائی ! میرے نزدیک احمد مشتاق جدید غزل کا بہت اہم اور بڑا شاعر ہے ۔ انہیں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں ۔ جس کی بڑی وجہ ادبی سیاست سے ان کی پہلو تہی معلوم ہوتی ہے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ، السلام علیکم! بھائی ، کہاں ہیں آپ؟ اللّٰہ کریم و رحیم آپ کو...

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ، السلام علیکم! بھائی ، کہاں ہیں آپ؟ اللّٰہ کریم و رحیم آپ کو اپنی امان میں رکھے ، ہر دکھ پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔ چند لمحے نکال کر اپنی خیر عافیت سے مطلع فرمائیں اور فقیر کی دعائیں لیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    آپ کی اسی "نظرِ ثانی " کے ڈر سے تو نہیں لگاتا ۔ :D
  13. ظہیراحمدظہیر

    نظم : بلے باز .... عنایت علی خان ٹونکی

    نہایت بر محل! کیا بات ہے عنایت صاحب کی! غضب کے شاعر ہیں ! بہت اچھا انتخاب ، احمد بھائی !
  14. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    ان اچھی اچھی باتوں کے لئے بہت بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن ! :) ماشاء اللّٰہ ، آہستہ آہستہ بزمِ سخن کی جانب پیش قدمی ہورہی ہے آپ کی ۔ میں تو کب سے کہہ رہا ہوں کہ مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت نکال کی کچھ تخلیقی سرگرمی کرنی چاہیے ۔ دل و دماغ کے لئے بہت اچھا ہے۔ محفل کے مستند اور سکہ بند مزاح...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیئے گئے ہیں ۔ :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت شکریہ ، زیک! یہ مختصر مضمون نیرنگ خیال کی تحریر کے جواب میں ہی لکھا تھا۔ بس بعض دفعہ قلم چل جاتا ہے ۔ کچھ فکاہیہ مضامین اور ہیں لیکن ٹائپ کرنے اور نظرِ ثانی کا موقع نہین ملتا ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    معان بھائی ، فکر مت کریں ۔ آپ تو بخشے بخشائے ہیں ۔ بس ادھر آتے جاتے رہا کیجیے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    یہ سب عالمِ غنودگی کی باتیں ہیں ۔ :)
Top