شاعری کے بارے میں حسنِ ظن کے لئے بہت ممنون ہوں ، خلیل بھائی ۔ مثل مشہور ہے پیراں نمی پرند، مریداں می پرانند۔
ظرافت کے بارے میں یہی کہوں گا کہ اس کے بغیر تو زندگی بہت پھیکی ہوجائے گی ۔ ذرا سا نمک تو ہر کھانے میں چلتا ہے ۔
بہت شکریہ ! آپ تو خود اس میدان کے شہسوار ہیں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت...
بہت شکریہ ، احمد بھائی !
ویسے یہ تحریر لکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ کسی شخصیت کے بارے میں طنز و مزاح لکھنے کے لئے جس جرات اور بیباکی کی ضرورت ہوتی ہے اس پر خود کو آمادہ کرنا نہایت مشکل ہے ۔ د و فقرے اس مضمونچے میں کئی بار لکھ کر کاٹ دیئے ۔ فقرے اگرچہ بہت مزیدار تھے لیکن بس ہر بار انیسؔ...
آداب ، آداب! بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ، وارث صاحب!
میرے لئےآپ اہلِ علم و ہنر کی جانب سے ایک حرفِ ستائش مجمعِ عام کی داد پر بھاری ہوتا ہے۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم فضل و ہنر میں اضافہ فرمائے! سلامت رکھے!
:) :) :)
ویلکم ٹو دی بائے فوکل کلب!
مزاح برطرف، اللّٰہ کریم آپ کو صحت و عافیت میں رکھے ،...
اتنا پرانا تو میں کبھی اپنے آپ کو محسوس نہیں کرتا جتنا اس قسم کے واقعات اور خبریں پڑھ کر کرتا ہوں ۔ کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں موہن جوڈارو میں پیدا ہوا تھا ۔ حالانکہ یہ سانحہ موہن جوداڑو سے دو سو میل جنوب میں ہوا تھا۔
بہت شکریہ، نوازش ! بہت ممنون ہوں ، سیما آپا!
دعاؤں کے لئے الگ سے شکریہ!
آپ تو اردو محفل میں محبتیں اور ستائشیں بانٹنے کی مشین ہیں ۔ :)اس عہدِ پرفتن میں یہ بڑی بات ہے ۔ اللّہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
بڑی محبت ہے آپ کی ، احمد بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے!
یقین کیجیے آپ صاحبانِ ذوق کی طرف سے یہ قدر افزائی ہی یہاں کھینچ کھینچ لاتی ہے ۔ اللّٰہ یہ محبتیں اور عنایتیں قائم رکھے !
بہت شکریہ ، نوازش، تابش بھائی!
ایک زمانے میں ہر ہفتے ایک غزل پوسٹ کررہا تھا اور وہ مراسلوں میں کہیں دب دبا جاتی تھیں۔ یہ اسی وقت کی بات ہے اس لئے آپ کی نظر سے رہ گئی ورنہ تو عموماً آپ اولین قارئین میں سے ہوتے ہیں ۔:)
اللّٰہ کریم آپ کو تروتازہ رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔ آپ اہلِ ذوق حضرات کی...
بہت بہت شکریہ خاتون و حضرات! آپ دوستوں اور کرم فرماؤں کی ذرہ نوازی ہے کہ میرے ہر اچھے برے کلام کو اس محبت سے نوازتے ہیں ۔ اللّہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ، آباد رکھے! آمین ۔
نیرنگ خیال ، یہ ہوتی ہے بے ایمانی۔
یعنی یہ خاتونِ محترم جب اتنا شگفتہ اور اجلا اجلا لکھ سکتی ہیں تو پھر کیوں اپنے آپ کو کیفیت ناموں تک محدود کررکھا ہے؟
یہ تو باسمتی اُدھرچھپا کر ہمیں ٹوٹا پر ٹرخانے والی بات ہوئی ۔ :)
خواہرم ، مزا آیا آپ کا تبصرہ پڑھ کر ۔ مزاح نگاروں سے نبٹنے کا صحیح طریقہ...
میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن...