نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کیونکہ ہم روشنی کے مارے ہیں ۔ ۔

    اپنا دشمن ہوا ہے سارا جہاں کیوں کہ ہم آگہی کے مارے ہیں بے بسی، خوف ، نا امیدیِ دل ڈوب جانے کے استعارے ہیں واہ، واہ! بہت خوب! بہت اعلیٰ ! بہت اچھی غزل ہے صابرہ امین! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ یہ بات بنظرِ حوصلہ افزائی نہیں کہہ رہا بلکہ واقعتاً آپ کے کلام میں بہت بہتری آئی ہے ۔ پختگی کے آثار نظر آرہے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، ریحان بھائی! توجہ اور پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اس وزن کے بارے میں ایک مضمون لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اساتذہ کے کلام کی روشنی میں رجزمطوی مخبون اور رجز سالم مخبون کا تقابلی جائزہ مطلوب ہے اور اس مضمون میں تسہیلِ عروض کی خاطر ایک تجویز بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    ٹھیک ہے ۔ جب تشریح وشریح ہوجائے تو پڑھ وڑھ لیں گے اور آپ کو نواز شواز دیں گے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت شکریہ ، نوازش، صابرہ امین! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے! ممنون ہوں ۔ مبتدی کا ٹائٹل تو بہت پہلے آپ سے واپس لے لیا گیا تھا ۔ اگر آپ کسرِ نفسی اور انکساری میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں تو اور بات ہے ۔ کیجئے ، کیجئے ۔ میدان خالی پڑا ہے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    آلکسی کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے :) یہ دھڑام کی آواز کس طرف سے آئی ۔ یہ کس مرحوم نے کروٹ لی ہے ؟
  6. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    نوازش، بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں بھائی ! بحث کی آپ بالکل فکر نہ کریں ، علی وقار! بحث تو میرے بھی سر پر سے گزر گئی۔ :) ویسے آپ بین السطور پڑھنے کی کوشش کریں تو بات سمجھ میں آجائے گی۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت شکریہ، اعجاز بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے ۔ ڈلے کا لفظ تو قافیے کی وجہ سے لانا ہی پڑے گا ۔ یہاں اس کا متبادل استعمال کرنا تو ممکن نہیں ۔ ایک لفظ کی وجہ سے شعر تو ترک نہیں کیا جاسکتا۔ ویسے ڈلنا کا لفظ مجہول تو نہیں ہے ۔ گفتگو میں عام مستعمل ہے۔ میرے عروضی علم کے بارے میں آپ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    فہد بھائی ، ایک بنیادی بات تو پچھلے مراسلے میں لکھنے سے رہ ہی گئی ۔ ذہن میں تھی لیکن لکھتے وقت بھول گیا ۔گلے میں طوق ڈالنا ، گردن میں طوق ڈالنا معروف اور مستعمل ہیں ۔ چنانچہ اس فعل کی لازم صورت استعمال کرنا لسانی روایات اور عمومی قاعدے کے تحت درست ہوگا ۔ سو اس رعایت سے " گلے میں طوق ڈلے ہوئے"...
  9. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت بہت شکریہ ، سیما آپا! اللّٰہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ، شاد و آباد رکھے ۔ ممنون ہوں ۔ آپا ، داد و تحسین کے لئے کسی ڈگری کی ضرورت تھوڑا ہی ہوتی ہے۔ بس کسی کا کوئی شعر یا غزل وغیرہ پسند آئے تو دو چار دفعہ واہ واہ کردیا کریں ۔ میں بھی یہی کرتا ہوں ۔ :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    آداب ، نوازش ، بہت شکریہ ، عرفان بھائی! سخنوروں کی داد الگ ہی وزن اور معنی رکھتی ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت نوازش، بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں ، عاطف بھائی ۔ عاطف بھائی ، ریٹائرمنٹ میں ابھی چند سال اور ہیں ۔ تھوڑا سا اور انتظار کرلیں پھر یہی غزل آپ کو روبرو سنائیں گے ۔ :) میرا بھی زندگی بھر کا یہی تجربہ اور مشاہدہ ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    یاسر شاہ ، یعنی آپ اردو محفل میں "کھل کر تبصرے کرنے کی سازگار فضا" نہ ہونے کا قصور وار مجھے ٹھہرارہے ہیں؟! شاہ صاحب ، میں تو تقریباً گیارہ ماہ کے بعد اردو محفل پر آیا ہوں اور یہ پہلی غزل پوسٹ کی ہے۔ میں نے یہاں کس کی لبرٹی سلب کی ہوئی ہے؟ سب کو آزادی ہے کہ جو چاہیں لکھیں۔ اس دھاگے کے مراسلے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    داد تو خیر ٹھیک ہے لیکن آپ کی تشریح سینکڑوں اینٹ پتھروں پر بھاری ہوتی ہے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    اس شگفتہ شگفتہ داد و تحسین کے لئے بہت شکریہ ، ذوالقرنین! اللّٰہ کریم آپ کو ہنستا بستا رکھے ۔ غزل تو دو سال پہلے ہی پیش کردیتا لیکن کوچے کی رکنیت کے لئے اتنے عرصے دبائے رکھا ۔ ویسے بھی احمد بھائی اور آپ کےدرمیان پھرتیلا آدمی اپنے آپ کو مس فٹ محسوس کرتا ہے ۔:)
Top