بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے ، علی بھائی ۔ :)
اسی بات پر ایک لطیفہ زبردستی سن لیجیے۔
دو شخص کسی مسئلے پر بحثم بحثی کررہے تھے ۔حسبِ روایت ملّا نصیرالدین بھی وہیں موجود تھے۔ اُن سے ثالثی کے لیے کہا گیا ۔ ملّا نے پہلے ایک فریق کا موقف سنا اور بولے کہ تم ٹھیک کہتے ہو ۔ پھر دوسرے نے اپنی بات سنائی ۔...