نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    نیرنگ خیال یا توٹیگ کا نظام گڑبڑ ہے یا پھرمیری ہی سمجھ میں نہیں آرہا ۔ اس ٹیگ کی تلاش میں دشتِ...

    نیرنگ خیال یا توٹیگ کا نظام گڑبڑ ہے یا پھرمیری ہی سمجھ میں نہیں آرہا ۔ اس ٹیگ کی تلاش میں دشتِ نوٹیفیکیشن میں بہت دیر خاک اڑائی لیکن گوہرِ مقصود ہاتھ نہ آیا ۔ گراں بارِ خاطر نہ ہو تو مجھے ازسرِ نو تہِ ٹیگ کیجیے ۔ یہ کشتۂ کرم تا دیر ممنون رہے گا۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    قدموں پر نچھاور کرنا فصیح ہے ۔

    قدموں پر نچھاور کرنا فصیح ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    یقین واثق ہے کہ اس جملے میں بیٹھنا بمعنی لیٹنا استعمال ہوا ہے ۔

    یقین واثق ہے کہ اس جملے میں بیٹھنا بمعنی لیٹنا استعمال ہوا ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا

    واہ واہ! بہت خوب، عاطف بھائی! خوبصورت غزل ہے ! میرا حریف بن کے مرے سامنے ہے وہ چُھوٹے گی کس کے ہاتھ سے شمشیر دیکھنا واہ! کیا بات ہے ، کیا انداز ہے !
  5. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    آپ کوشش تو کریں نا ، عبید بھائی ! یہ کیا بات ہوئی کہ الفاظ نہیں مل رہے ۔ بھئ الفاظ ادھر ادھر سے مستعار لے لیں لیکن داد ضرور دیں مجھے ۔ ورنہ دیکھ لیں میں پاکستان آیا تو پھر آپ کے درس میں نہیں بیٹھوں گا ۔ :) :):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ۔ آپ کی یہ بات درست ہے کہ ترکِ وطن ایک پیچیدہ موضوع ہے۔ کئی جہتیں ہیں اس میں ۔ ہجرت کئی لوگوں کے لیے ایک انتہائی پرمسرت اور جاں بخش واقعہ ہوسکتا ہے اور ہوتا ہے ۔ تاریخ اس کی شاہد ہے ۔ میں کچھ ناسٹالجک طبیعت کا آدمی ہوں ۔ اکثر اسی عدسے سے ہر چیز کو دیکھتا ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    پاکستان کا یہ حال کرنے میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔ الزام کسی پر کم اور کسی پر زیادہ تو لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ ایک اجتماعی جرم ہے ۔ معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے چنانچہ معاشرے کو سیدھی سمت میں گامزن رکھنے کی کوشش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنے کسی دوست یا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    بہت مہربانی ، جناب! کوشش کروں گا۔ اللّٰہ کریم آپ کو بھی خوش رکھے! آباد رکھے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    نیرنگ خیال < کسی دن تحریر کریں گے یہ واقعہ > یہ کسی دن کس سال میں آئے گا ؟ قارئین کو فی الفور...

    نیرنگ خیال < کسی دن تحریر کریں گے یہ واقعہ > یہ کسی دن کس سال میں آئے گا ؟ قارئین کو فی الفور یعنی اگلے چند سالوں میں مطلع کیا جائے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    فصلِ گل آئی یا اجل آئی ، کیوں درِ زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا

    فصلِ گل آئی یا اجل آئی ، کیوں درِ زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا
  11. ظہیراحمدظہیر

    عدنان عمر ، ملفوظاتِ فقیر کا تعارف کروائیے گا ۔ اس کا مطلب کہیں وہ تو نہیں کہ جو میں سمجھ رہا...

    عدنان عمر ، ملفوظاتِ فقیر کا تعارف کروائیے گا ۔ اس کا مطلب کہیں وہ تو نہیں کہ جو میں سمجھ رہا ہوں ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    اکثر اشعار بہتر ہوگئے ہیں ، عبدالرؤف ۔ لیکن ان اشعار کو پھر دیکھیے۔ اس مضمون کو خوب اچھی طرح پرکھیے ۔ اس کے ہر پہلو پر غور کیجیے۔ تصویری خاکہ ذہن میں بٹھائیے اور پھر سوچیے کہ تیغ و سپر کی ضرورت کس کو نہیں ہے ۔ معشوق کو یا عاشق کو ؟ پہلے شعر میں الفاظ مضمون کا ساتھ نہیں دے رہے ۔ مدعا تو یہ ہے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    لگا لو شجر۔ نظم ۔ نزہت وسیم

    واہ ! بہت خوب ! اچھی نظم ہے ! بہت داد ، خواہرم! بچوں کے لیے اچھا ادب تخلیق کرنا بہت بڑا کام ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کے قلم کو مزید توفیق و تائید عطا فرمائے! آمین مجموعی طور پر اچھی نظم ہے ۔ بچوں کے لیے لکھی گئی اچھی شاعری میں تین مشترک عناصر جو نمایاں نظر آتے ہیں وہ یہ ہیں : موضوع (عموماً...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مجھے بھی دو! نزہت وسیم

    بہت خوب! اچھی اصلاحی کہانی ہے! یقیناً آپ ہی نے لکھی ہے ۔ :D ۔ اسلوبِ تحریر ، کردار اور کہانی کی اصلاحی فضا آپ کے مخصوص طرز کی غماز ہیں ۔ بہت داد و تحسین!
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: عکس تیرا نظر میں باقی ہے

    واہ ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، عرفان بھائی ! ویسے ٹیس والا مصرع مجھے کچھ غریب سا لگا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ میں روایتی زبان برتنے کا عادی ہوں ۔ شعر کا مضمون اچھا ہے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آداب ، آداب! کرم نوازی ہے ، عرفان بھائی ! بہت شکریہ!
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آداب ، نوازش! بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم ذوق سلامت رکھے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    شکریہ ، بہت شکریہ ! گویا کہ بہت ہی شکریہ! :) بہت ممنون ہوں ، خواہر محترم! اللّٰہ کریم آپ کو ہنستا بستا رکھے ، خیر و عافیت میں رکھے ۔ آمین یہ آج کے آدمی کا المیہ ہے کہ کوشش کے باوجود زندگی کو سادہ رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ سادگی ہوئی رخصت ، زندگی کہاں جائے زندگی کی خاطر اب آدمی کہاں جائے
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، احمد بھائی! آپ کا حرفِ تحسین ہمیشہ دل خوش کرتا ہے۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ۔ یہ غزل تو آپ کئی ماہ پہلے بھی پڑھ چکے ہیں ۔ مکرر داد کے لیے مکرر شکریہ!:)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، ذرہ نوازی ہے جناب ! بہت ممنون ہوں ۔ محنت وصول ہوئی !
Top