وہ بولے "میں مسجد کی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا" ہم فٹ پاتھ سے نیچے اتر آئے، گھاس ابھی گیلی تھی، شاید رات کی بارش کا اثر باقی تھا یا پھر یہ ساون کا گیلا پن تھا، ہمارے جوتے چند لمحوں میں بھیگ گئے، میرا دوست مجھ سے دس سال بڑا ہے، میں پچاس میں داخل ہو گیا ہوں اور یہ ساٹھ کی سرحد پر کھڑا ہے، یہ کم...