1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

مودی کو متحدہ امارات کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 24, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,729
    مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا
    ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔ فوٹو : ٹویٹر

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ سے نواز دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے۔

    متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ برطانیہ کے ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتن اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کا ولی عہد محمد بن زاید نے پُرتپاک استقبال کیا، مودی کے دورہ یو اے ای میں دونوں ملک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے طے پائیں گے۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,729
    یہ وہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
     
    • متفق متفق × 2
  3. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,676
    موڈ:
    Cheerful
    اپنی اپنی علاقائی، کاروباری اور سیاسی ترجیحات ہیں۔ جیسے پاکستان کی چین سے ویسے عرب ممالک کی ہندوستان سے۔
    سادگی ان کی ہے جو دیگر پیچیدہ عوامل نظر انداز کر کے سب کچھ عالم اسلام کے تناظر میں سمجھنا چاہتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
    • غمناک غمناک × 1
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    11,729
    عالم انسانیت کے تناظر میں تو دیکھ سکتے ہیں۔
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 1
  5. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    320
    موڈ:
    Breezy
    اپنی مِلّت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
    خاص ہے ترکیب میں قومِ رُسولِ ہاشمی
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر