نتائج تلاش

  1. نبیل

    فورم کے ممبران کو ٹیگ کریں

    اس ربط پر وی بی کے لیے ایسا ایک ایڈآن موجود ہے۔
  2. نبیل

    ریاضی کون سِکھائے گا؟؟؟؟؟

    سکول اور کالج کی سطح کی ریاضی سیکھنے کے لیے خان اکیڈمی بہترین ریسورس ہے۔
  3. نبیل

    ‘I am sorry, O Prophet…’

    ماشاءاللہ، بہت اچھی خبر ہے۔ اللہ تعالی انہیں سیدھے راستے پر قائم رکھے اور انہیں استقامت عطا فرمائے، آمین۔
  4. نبیل

    وی بی فورم میں اردو زبان کے لیئے مدد درکار ہے

    آپ ایک اٹیچمنٹ کا ربط فراہم کر رہے ہیں جو کہ میں کھول نہیں پا رہا ہوں۔ جہاں تک فورم کو اردو میں ڈسپلے کرانے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں اوپر عرض کر چکا ہوں۔
  5. نبیل

    وی بی فورم میں اردو زبان کے لیئے مدد درکار ہے

    سکرین شاٹ نظر نہیں آ رہا ہے۔ فورم کو اردو میں ڈسپلے کرانے کے لیے اس کے سٹائل میں مناسب تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی، یا اس کے لیے کوئی تیار شدہ اردو سٹائل انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
  6. نبیل

    سر زبیر کے ساتھ اک ملاقات

    ماشاءاللہ۔ دل خوش ہو گیا آپ سب کو اکٹھا دیکھ کر۔ ملاقات کی تفصیل کا انتظار رہے گا۔
  7. نبیل

    تاتاریوں کو شکست

    دونوں باتیں درست ہیں۔ علماء کے مباحثے والی بات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت قوم کی ذہنی پستی اور گراوٹ کا کیا عالم تھا اور نام نہاد علماء اس میں کیا کردار ادا کر رہے تھے۔ آج کے دور کے علماء اس میں بخوبی آئینہ دیکھ سکتے ہیں۔ جب کوئی قوم اندرونی طور پر کمزور اور کھوکھلی ہو جاتی ہے تو پھر اس کی...
  8. نبیل

    تاتاریوں کو شکست

    ہیرلڈ لیمب کی کتابیں دلچسپ ضرور ہیں لیکن یہ تاریخ نہیں بلکہ تاریخی فکشن ہیں اور اسی لیے ان کتابوں کو مستند حوالے کے طور پر نہیں پیش کیا جا سکتا۔
  9. نبیل

    سواستیکا ۔۔ تاریخ کے ایک سفاک آدمی کا تاریخی نشان۔۔۔

    جی اس وجہ سے کچھ مسلمان بھی ہٹلر کو ہیرو مانتے ہیں۔ شاید انہیں معلوم نہیں کہ ناتزی ازم کے پیرو کار مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہیں۔ دوسرے یہودی اللہ کی مغضوب قوم ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بے گناہ یہودیوں کو سفاکی سے موت کے گھاٹ اتارنا ثواب کا کام ہے۔ اللہ تعالی نے قران میں...
  10. نبیل

    سواستیکا ۔۔ تاریخ کے ایک سفاک آدمی کا تاریخی نشان۔۔۔

    پاکستان اور انڈیا میں ہٹلر اور ناتزی ازم کا امیج باقی دنیا کے بارے میں قدرے مختلف ہے۔ اس کی وجہ تاریخی ہے۔ ناتزی ازم کے عروج کے وقت غیر منقسم انڈیا میں تاج برطانیہ کی حکومت تھی اور یہاں کی آزادی پسند تحریکوں کو ہٹلر کی شکل میں برٹش راج سے چھٹکارے کی امید نظر آتی تھی۔ مسلمانان ہند کی جرمنی سے...
  11. نبیل

    بلاگ پوسٹ

    میں نے کچھ پیغامات اس تھریڈ میں علیحدہ کر دیے ہیں۔ دوسرا تھریڈ صرف بلاگ پوسٹ کا اقتباس شئیر کرنے کے لیے ہے۔
  12. نبیل

    اُردو ایڈیٹر کی سیٹنگ میں مدد درکار ہے

    اردو ایڈیٹر کا بیک گراؤنڈ کلر اردو اور انگریزی موڈ کے لیے علیحدہ سیٹ ہوتا ہے۔ پیج کا سورس چیک کریں تو اس میں ذیل کا کوڈ ملے گا jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq'; اس کے نیچے ذیل کا کوڈ شامل کرکے انگریزی اور اردو موڈ کے بیک گراؤنڈ سیٹ کیے جا سکتے ہیں...
  13. نبیل

    فری ورڈ پریس بلاگ کی سروس شروع کرنے سے متعلق تجاویز

    ایسی کوشش پہلے بھی کچھ دوست کر چکے ہیں۔ اگرچہ اس طرح کی سروس کی کافی ضرورت موجود ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اردو بلاگ بنا بھی لیتے ہیں لیکن ابھی تک دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ ایسے پراجیکٹ کے منتظم اس کے لیے درکار محنت اور وسائل کا درست اندازہ نہیں لگا پاتے اور کچھ ہی عرصے میں بلاگنگ سروس تمام بلاگز...
  14. نبیل

    علم النحو ایک مبتدی کی نظر سے

    محمد یعقوب آسی صاحب، ہم نے قران فہمی کا زمرہ اسی مقصد کے لیے سیٹ اپ کیا ہوا ہے۔ یہاں پر قرانی عربی سے متعلقہ معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں۔
  15. نبیل

    تاسف بانی اردو مجلس فورم برادرم عبد الرحمٰن ابن عمر کی رحلت

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نہایت صدمہ ہوا یہ خبر سن کر۔ عبدالرحمن سے کسی زمانے میں میرا کافی رابطہ رہتا تھا۔ اردو مجلس پر وی بلیٹن میں اردو انٹگریشن میں نے ہی مکمل کی تھی اور جب اردو محفل فورم وی بلیٹن پر منتقل ہوئی تو اس کے لیے اردو ترجمہ بھی عبدالرحمن نے فراہم کیا تھا۔ وہ میرا بہت احترام کرتے...
  16. نبیل

    مردوں سے شکایت کے ساتھ

    فون نمبر اور ای میل پتہ وغیرہ ذاتی معلومات میں شمار ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم ان کی حفاظت کے بارے میں بہت کم آگاہی رکھتے ہیں۔ بہتر ہے کہ پہلے ہی ذاتی رابطے کی معلومات صرف انتہائی ضرورت پر فراہم کی جائیں تاکہ ایسی صورتحال سے حتی الامکان بچا جا سکے۔ اور جس کو نمبر دیا جائے اسے تاکید بھی...
  17. نبیل

    پاک ٹی ہاوس لاہور میں محفلین کی پارٹی

    زبردست۔ جب بھی آپ دوستوں کی ملاقات کی تصویریں دیکھنے کو ملتی ہیں، نہایت خوشی ہوتی ہے۔
  18. نبیل

    کسے تیل چاہیے ۔۔ دنیا کا سب سے بڑا 258000 شیشوں کا حامل شمسی توانائی کے پلانٹ کا ابوظہبی میں افتتاح

    دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا پلانٹ اور جنریشن کپیسٹی 100 میگا واٹ! اس سے تو ڈاڑھ بھی نہیں گیلی ہونے والی۔ :confused:
  19. نبیل

    محفل فورم پر بارہ لاکھ پیغامات

    السلام علیکم، گزشتہ روز محفل فورم پر ماشاءاللہ پیغامات کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس مرتبہ بھی تین مہینے کے اندر ایک لاکھ مراسلات پوسٹ کیے گئے ہیں۔ تمام دوستان محفل کو یہ سنگ میل بھی مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس محفل کی رونق میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔ والسلام
  20. نبیل

    تعارف کچھ اپنے بارے میں ۔۔۔۔۔

    پانچ سو کلو میٹر کا سفر ایک کافی کے کپ کے لیے؟ :eek: یقینا بہت محبت سے بلایا ہو گا تمہارے دوست نے۔ :rolleyes:
Top