نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

    آنجہانی جگجیت سنگھ کی کرپا سے :) غالباً محفل کی کسی رکن کا پی ایچ ڈی کے مقالے کا حصہ تھا ۔۔۔ جو تمام دیوانِ غالبؔ کے دستیاب مستند نسخوں سے مراجعت کر کے استادِ محترم الف عین کی زیر نگرانی مرتب کیا گیا تھا۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    رشتے ہی ٹوٹ گئے تو رشتہ دار کیسے؟؟ :( والد کے کچھ چچا زاد پھوپی زاد وہاں رہ گئے تھے ۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ روابط ختم ہوتے گئے۔ آخری بار میرے تایا گئے تھے 2009 سے پہلے، پیرانہ سالی میں بھی روز پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی پڑتی تھی ۔۔۔ میں خود تو کسی بھی نہیں جانتا وہاں نہ کبھی گیا ہوں ۔۔۔ حالانکہ...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل ۔۔۔ نظر سے گزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    زبردست!!! ماشاء اللہ نقش گر کیا اچھا باندھا ہے! آئے ہائے!!! بہت خوب! انگریزی محاورے کا اتنا عمدہ استعمال! کیا کہنے! انہی تصویروں کی تو ڈیمانڈ ہوتی ہے :) بہت خوب احمد بھائی، بہت عمدہ غزل ہے، ماشاء اللہ۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    دو سال پہلے دفتر والے بھیج رہے تھے کام سے ۔۔۔ ان کے سفارت خانے والوں کے ہمارا پاسپورٹ دیکھتے ہی پسینے چھوٹ گئے تھے :) ہمیں خود بھی ڈر لگ رہا تھا ۔۔۔ پتہ چلے کہ ایئر پورٹ سے ہی ان کی لمبر ون اٹھا لے جائے اور بعد میں ’’لشکر کا کارکن‘‘ بنا کر میڈیا پر پیش کر دے :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    پون صدی اور آپس میں میل جول کے مواقع محدود ہونے کے باعث ثقافت کی الگ ارتقائی شاخ پھوٹنا تو قدرتی بات ہے ۔۔۔ مگر میرا دل نہیں مانتا کہ عام ہندوستانی مسلمان اس حلیہ میں گھومتا پھرتا ہوگا جو بالی ووڈ کی فلموں میں دکھایا جاتا ۔۔۔ اور جس پر وہ پاکستانیوں قیاس کر لیتے ہیں :) یہ کیا بات ہوئی بھلا :(
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

    اس غزل کی ردیف اصل میں "ہوتے تک" ہے :) اردو محفل کے نسخۂ دیوان غالب میں بھی دیکھا جا سکتا ہے
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

    غالبؔ کی برسی کے موقع پر یہ شعر غلط لکھنے پر خصوصی داد نصف واپس لی جاتی ہے :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

    واللہ ۔۔۔ یہ شعر درست لکھنے پر آپ کے لیے خصوصی داد ۔۔۔ ورنہ ۹۰ فیصد لوگ یہ شعر غلط لکھتے ہیں :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    ہندوستان میں رہائش پذیر محفلین سے یہ دریافت کرنا تھا کہ کیا وہاں سب ہی مسلمان ہمہ وقت آنکھوں میں سرمہ لگائے، گلے میں چاندی میں ملفوف خوب کسا ہوا تعویذ پہنے، سر پر چائنا کی جالی والی ٹوپی اور کندھوں پر لال رومال ڈالے گھومتے ہیں؟؟؟ گفتگو میں ’’حضور‘‘ اور ’’جناب‘‘ کی بھرمار رکھتے ہیں؟ ہر کس و ناکس...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ویلنٹائنز ڈے (نظم)

    بہت شکریہ بٹیا ۔۔۔ جزاک اللہ۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ویلنٹائنز ڈے (نظم)

    جزاک اللہ شکیلؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ویلنٹائنز ڈے (نظم)

    ’’ویلنٹائنز ڈے‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھنیرے برگد کی چھاؤں میں اک سڑک کنارے رکھی ہوئی بنچ پر نجانے وہ کن خیالوں میں گم تھی بیٹھی کہ ایک جھونکا ہوا کا، آ کر گرا گیا اس کے اجلے دامن پر اک کلی، جو تھی ادھ کھلی پھر یہیں خیالوں کے سلسلے نے بھی سمت بدلی جھکیں...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    از قلم خود

    گدائے کہ واضح خزاں زدہ جاؤں تعارف کے
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    از قلم خود

    میرے بھائی ۔۔۔ میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ ابھی آپ شاعری کرنے کے بجائے پڑھیں ۔۔۔ سب سے پہلے تو املا پر توجہ دیں ۔۔۔ درست املا کیے بغیر معیاری شاعری ہو ہی نہیں سکتی۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس مطلع کی اصلاح فرمائیں

    بھائی ایسے ایک ایک شعر کی اصلاح تو بڑی مشکل ہو جائے گی۔ ’’پیدل سا‘‘ کیا ہوتا ہے؟؟؟ آدمی یا تو پیدل ہوگا یا نہیں! جزوی پیدل بھی کوئی ہو سکتا ہے کیا؟؟؟
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جو ہو محدود چودہ فروری تک ... ہے خاک ایسی محبت، جانتا ہوں!

    جو ہو محدود چودہ فروری تک ... ہے خاک ایسی محبت، جانتا ہوں!
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    اللہ سبحانہ و تعالی خیر و عافیت سے تمام مراحل مکمل فرمائے. آمین.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    مرحبا استاد محترم. محفل میں واپسی پر خوش آمدید. امید ہے اللہ کے فضل سے اب تک صحت مکمل بحال ہو چکی ہوگی.
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔

    گرجنا بھی کہا جا سکتا ہے، اگر مافی الضمیر مراد اظہار برہمی ہو.
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس غزل کی اصلاح فرمائیں

    پہلے مصرعے میں گہرائیوں میں ہمزہ ادا نہیں ہو رہا، جو میرے خیال میں ٹھیک نہیں. دوسرے مصرعے میں بیان خلاف محاورہ ہے. کوئی بھی شے بذات خود مہنگی یا سستی ہو سکتی ہے، قیمت کم یا زیادہ ہوتی ہے ... اس لیے قیمت سستی ہونا کہنا ٹھیک نہیں. پہلے مصرعے میں آپ غالبا یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ محبت وفا کی توقع...
Top