نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔

    اچھی غزل ہے ماشاء اللہ ... خاص کر آخری دو اشعار بہت پسند آئے. جیتی رہیے.
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔

    اصلاح تو عاطف بھائی اور خلیل بھائی نے کر ہی دی ہے آپ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس دفعہ ٹیگ کا نوٹیفیکیشن ہمیں مل ہی گیا :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :بے وجہ ترک نہ دیرینہ رفاقت کرتے

    دوسرے مصرعے کو یوں کرلو ان پہ لازم تھا کہ تقسیم وراثت کرتے اگرچہ مفہوم اب بھی تھوڑا مجہول ہے، ایسا لگتا ہے کہ بغیر کسی سیاق و سباق کے بات ہو رہی ہے۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    جملے میں کلمۂ نہی کی تکرار مجھے پسند نہیں، غیر فصیح معلوم ہوتی ہے۔ میرے خیال میں جہاں تک ممکن ہوسکے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نفاق، میل، نہ کوئی غبار رکھتے ہیں۔ سبھی کے واسطے ہم دل میں پیار رکھتے ہیں جاتے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں لگتا، روانی مجروح ہوتی ہے۔ نفرتوں کی جگہ یا نفرتوں کے لیے جگہ؟؟؟...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سچے خواب تو آسکتے ہیں غزل نمبر21 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    میاں اکیسویں غزل میں بھی وہی غلطیاں کر رہے ہو جو پہلی غزل میں کی تھیں، یہ تو اچھی علامات نہیں :) یہاں زیر آب تو کے بجائے ’’زیر آب بھی آسکتے ہیں‘‘ کا محل تھا، جب ہی مفہوم کا درست ابلاغ ہو پاتا، مگر آپ کی زمین میں ایسا ممکن نہیں۔ اوپر مقتبس تمام اشعار میں پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔ تیسرے...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف آداب عرض!

    خوش آمدید علی صاحب ۔۔۔ امید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا یہاں۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دوست کا سارا بھرم صرفِ نظر جائے گا :: اسلام عامر سیتاپوری

    خوش آمدید اسلام میاں ۔۔۔ اچھے خیالات ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔ آپ کی شاعری میں اچھے امکانات ہیں ۔۔۔ مشق جاری رکھیے۔ والسلام۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    چھوڑ جاتے ہی۔

    رشید صاحب طویل عرصے بعد حاضری لگاتے ہیں، اور بھرپور گولا باری کر کے پھر غائب ہو جاتے ہیں :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :بے وجہ ترک نہ دیرینہ رفاقت کرتے

    اس شعر میں معنوی سقم ہے۔ وراثت کی تقسیم حق نہیں فرض کہلائے گی ۔۔۔ خصوصاً جب کوئی وارث اپنا حق جتلا رہا ہو۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترے بغیر وہ راہیں سراب لگتی ہیں

    کافی دن پہلے ایک غزل کے باب میں میں نے سوال کیا تھا کہ کیا عادتیں اور کروٹیں کو مطلع میں قافیہ لایا جا سکتا ہے؟ یہ قریب قریب وہی صورت ہے جو آپ کے مطلع میں ہے کہ دو مستقل غیر ہم صوت الفاظ کی جمع بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ الفاظ بظاہر درست قوافی معلوم ہوتے ہیں۔ تاہم اس کے جواب میں ظہیرؔ بھائی...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    روٹھا ہے یار میرا اس کو منا رہا ہوں---------برائے اصلاح

    غزل ایطائے خفی کا شکار ہے دنیا مٹی میں جا رہی ہے؟؟؟ یا آپ کو مٹی میں دبا کر کہیں جا رہی ہے؟ دیکھیں الفاظ کی نشست و ترتیب خراب ہونے سے کس قدر تعقید پیدا ہوگئی ہے۔ مٹی میں اہلِ دنیا، دفنا رہے ہیں مجھ کو جس خاک سے ۔۔۔ ’’سوچ آٓنا‘‘ خلافِ محاورہ ہے ۔۔۔ خیال آتا ہے۔ رنگینیٔ جہاں میں، کھو کر بھلا...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :بے وجہ ترک نہ دیرینہ رفاقت کرتے

    میں کسی حال میں بھی ان کو نہ بھرنے دیتا وہ اگر زخم کوئی مجھ کو عنایت کرتے کیا ضروری تھا کہ ہو ترکِ تعلق یکسر؟ تم محبت نہ سہی ۔۔۔۔ بیچ رستے میں نہ یوں چھوڑ کے جاتے مجھ کو مسئلہ کوئی اگر تھا، تو شکایت کرتے! دوسرے مصرعے میں بلا کی تعقید ہے۔ شہر والے ہمیں کرتے نہ اگر شہر بدر خاک ہو جاتے، ترے در...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: عشقِ درماندہ

    جزاک اللہ عرفانؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دو غزلہ: ستائش سن کے اِترانے سے پہلے

    واہ! اچھی غزلیات ہیں جنابِ من ۔۔۔ بہت داد :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترے بغیر وہ راہیں سراب لگتی ہیں

    سجاد بھائی، ایسا نہیں ہے ۔۔۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے، ان دونوں الفاظ میں میں ’’تیں‘‘ اضافی ہے جو جمع بنانے کا قاعدہ ہے ۔۔۔ اس لیے ان کی ی کو روی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ظہیراحمدظہیر بھائی، آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا میرا تاثر غلط ہے؟
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    اس طرح کی بحور شکستہ بحور کہلاتی ہیں ۔۔۔ جن کے دونوں حصوں میں ایک طرح کے اراکین کی تکرار ہوتی ہے۔ جیسے کہ یہ بحر فاعلن مفاعلن کی تکرار پر مبنی ہے۔ ایسی بحور میں یہ رعایت رکھنا ضروری ہے کہ بحر کے ہر جزو میں فقرہ مکمل ہو رہا ہو۔ آپ کے مطلع کو دیکھیں تو پہلے مصرعے میں ایسا نہیں۔ پہلے جزو کے مقابل...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: ڈھونڈے ڈھونڈے نہ جہاں سایہ ء دیوار ملے

    واہ!!! کیا اچھا کہا ہے عرفان بھائی بہت خوب. ماشاء اللہ عمدہ غزل ہے عرفان بھائی، بہت سی داد.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نمکین غزل: نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں ٭ تابش

    میرے خیال میں عرفان بھائی کا اشارہ اصل تلفظ کی طرف تھا جو کہ طبیعیّات ہے ... اگر اس کے ہجے کریں تو واقعی وزن کا مسئلہ ہوگا. گوکہ مقتدرہ والوں کی لغت کبیر میں تینوں تلفظ... طبیعیّات، طبیعات اور طبعیّات ... دیے ہوئے ہیں ... تاہم عربی قوامیس میں طبیعیات ہی لکھا ہوتا ہے، یا علم الطبيعة ... لغت کبیر...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    خیال میں ترے نقش و نگار دیکھے ہیں

    دولختی تو اب بھی ہے ۔۔۔ رخِ حسِین کے شیدا ہونے کا جبر و اختیار کے معاملات میں کیا دخل؟؟؟ شب و روز یہاں بھرتی کا محسوس ہوتا ہے۔ یا تو اس کی نشست بدلیے یا پھر مصرعہ کسی اور طرح کہنے کی کوشش کریں۔ آبداری بھی مجلس یا محفل میں کی جا سکتی ہے، کسی کے در کا آبدار ہونا مجھے کچھ عجیب لگتا ہے۔ نقش و...
Top