نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرے کا اختیار

    بعض زمروں میں یہ کیوں لکھا آتا ہے کہ ’’آپ کو یہاں تبصرے کا اختیار نہیں‘‘؟؟؟ بھئی ایسی کیا خطا سرزد ہوگئی ہم سے؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : مجھ سے ہر حال میں کرتے ہیں عداوت اپنے

    مصیبت ڈال دینا بھی درست محاورہ نہیں ۔۔۔ شاید پنجابی میں اس طرح کہا جاتا ہے قیامت کرنے کا مطلب ظلم ڈھانا، ہنگامہ کھڑا کرنا وغیرہ ہوتا ہے ۔۔۔۔ اس لیے ’’زندگی قیامت کرنا‘‘ کہنا ٹھیک نہیں۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجھ کو ڈرا رہا ہے خدا کی پکڑ سے وہ ۔۔۔ جس نے خدا کے نام پہ کیا کیا نہیں کیا!

    مجھ کو ڈرا رہا ہے خدا کی پکڑ سے وہ ۔۔۔ جس نے خدا کے نام پہ کیا کیا نہیں کیا!
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے

    اصل میں برصغیر کی طرز کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں میاں بیوی کو پرائیویسی میسر آنا جوئے شیر پھوٹنے سے زیادہ مشکل ہے ۔۔۔ اکثریت ۸۰ یا ۱۲۰ گز کے مکانوں میں رہتی ہے، اب ان میں کتنی پرائیویسی مل سکتی ہے ۔۔۔ پھر مہنگائی اتنی ہے کہ زیادہ تر لوگ اسی مکان میں ایک الگ منزل بنوانا بھی افورڈ نہیں کر سکتے۔...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے

    ہماری بیگم کہتی ہیں کہ پتہ نہیں کیوں ہر عورت کو لگتا ہے کہ اس کی بہو بیٹے کو اس سے دور کروانے پر تُلی ہوتی ہے ۔۔۔ ہم کہتے ہیں کہ ان شاء اللہ تاریخ آپ کو اس مفروضے کو غلط ثابت کرنے کا موقع ضرور دے گی، بس آپ اپنی بات پر قائم رہیے گا :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے

    اب تو دورانِ حمل ہی اگر اسکول میں رجسٹریشن نہ کروائی جائے تو داخلہ نہیں ملتا :) ویسے پتہ نہیں یہ ہمارے یہاں ہی کیوں آگ لگی ہوتی ہے بچے کو پیدائش کے فوراً بعد سے اسکول میں داخل کروانے کی ۔۔۔ حالانکہ اکثر مغربی ممالک میں آج بھی ۴ سال سے پہلے بچے کو پری اسکول میں داخل نہیں کرتے اور کم از کم چھ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    واہ، ذوقافیتین! ویسے خراج اور بیاج کا قافیہ خوب ملایا ہے آپ نے :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے

    اپنے بچوں کی تعلیم دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کتنی بدل گئی ہے (یا کم از کم کیمبرج سسٹم کو ہی اگر ڈھنگ سے فالو کیا جائے تو کتنا فرق پڑ جاتا ہے)۔ میرے خیال میں دوسری جماعت تک صرف لکھنا، پڑھنا اور ریاضی میں بنیادی جمع تفریق سکھانے پر توجہ ہونی چاہیے ۔۔۔ جبکہ سائنس کے بنیادی کانسپٹس بچوں کو کھیل...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

    واہ! کیا چشم کشا لڑی بن گئی ہے یہ :) الحمدللہ ہم نے آج تک مین پوری یا گٹکے کی دست بوسی کا شرف حاصل نہیں کیا، صرف اُمِ دخان کی ہی غلامی کی ہے :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کون ہوں ، کیوں ہوں اور کیا ہوں میں : غزل براہ اصلاح

    وہ کی تکرار اچھی نہیں لگ رہی۔ پہلے مصرعے کو یوں سوچ کر دیکھیں کیا کبھی مجھ کو یاد کرتا ہے؟ یہ شعر نکال دیں ۔۔۔ کسی کالج وغیرہ میں مشاعرہ ہو تو وہاں سنایا جاسکتا ہے :) ’’کسے سوچتا‘‘ کے بجائے کس کے بارے میں سوچتا کہنا قرین محاورہ ہوگا، میرے خیال میں۔ شاعرانہ تعلی ایک طرف ۔۔۔ جب پہلے مصرعے میں...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

    یہ تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ پراڈکٹ ضلع مین پوری کے نام پر ہے یا اس کی وجہِ تسمیہ کچھ اور ہے :) میں تو یہ سمجھتا رہا ہوں کہ مین پوری اور گٹکا دو الگ الگ اجناس ہوتی ہیں :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    میں کہ رات جو بھی غزل کہو‌ں، اسے لوگ اس کی ادا کہیں جسے شہر کہتا ہے پارسا، مرے کتنے شعر چرائے گی؟
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

    بس بات مین پوری، گٹکے وغیرہ تک نہ آجائے :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    ہم تو سمجھے کسی روسی ادیب کا نام ہوگا :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ٌلڑکپن کے زمانے کی ایک غزل

    ٹیگ کی اطلاع اب بھی نہیں ملکی۔ آسان طریقہ یہ ہے @ کے نشان کے بعد جب محمد لکھیں تو دوسرے م پر تشدید ڈال دیں۔ محمّد احسن سمیع :راحل:
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ٌلڑکپن کے زمانے کی ایک غزل

    لڑکی، کیوں پاکستان سے ڈاک منگوا کر مشکوک بننا چاہتی ہو :) جب تک سورج چاند رہے گا اور مودی جی کا نام رہے گا ۔۔۔ تب تک تو مشکل ہے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ٌلڑکپن کے زمانے کی ایک غزل

    بھئی میرا نہیں خیال تھا کہ آپ سنجیدہ ہیں :) ہارڈ کاپی کی ہندوستان ترسیل تو ظاہر ہے ممکن نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ایمازون پر ای بک لے سکتی ہیں۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح - اور کوئی غم نہیں

    مطلع مجھے دو لخت لگا۔ دنوں مصرعوں میں ربط کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ پہلے مصرعے میں ’’گی‘‘ کی کمی کھل رہی ہے۔ کچھ یوں کہا جا سکتا ہے کہ ’’دید کی یہ پیاس تو بس مٹ سکے گی دید سے‘‘ مگر دوسرا مصرع صاف نہیں، دید میں کیا برائی ہے؟ نہیں، مزا نہیں آیا ۔۔۔ پہلا مصرع بامحاورہ نہیں لگتا ۔۔۔ مطلب آنا جانا بے...
Top