نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دعا ہر دلعزیز شمشاد چاچو علیل ہیں

    اللہ رب العزت شمشاد بھائی کو اپنی فضل و کرم شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترے بغیر وہ راہیں سراب لگتی ہیں

    غزل کے قوافی محلِ نظر ہیں۔ شامیں اور راتیں کو مطلع میں بطور قافیہ جمع کرنا ٹھیک نہیں ۔۔۔ کیونکہ شام اور رات ہم قافیہ نہیں۔ سید عاطف علی بھائی اور محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔۔۔ آپ حضرات کا کیا خیال ہے؟
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :بے وجہ ترک نہ دیرینہ رفاقت کرتے

    آپ نے وجہ کا تلفظ ٹھیک نہیں کیا، وجہ میں ج اور ہ دونوں ساکن ہیں، جبکہ آپ ج کو متحرک باندھا ہے۔ بے وجہ کو بے سبب کر دیں۔ پہلے مصرعے میں بہت زیادہ تعقید ہے، یہ واضح نہیں کہ کن زخموں کی بات ہو رہی ہے۔ اس کے زخم یا اس کے آپ کو دیئے گئے زخم؟؟؟ زخم کی تکرار بھی اچھی نہیں۔ دوسرے مصرعے میں وہ کو تم...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: عشقِ درماندہ

    عزیزانِ من، آداب! ایک پرانی نظم آپ سب کی بصارتوں کی نذر۔ کئی سال پہلے جب یہ نظم کہی تھی تو اس وقت کے ’’لیجنڈز‘‘ سے متاثر ہو کر اس کا عنوان انگریزی میں (Helpless Love) رکھ چھوڑا تھا، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہاں ایسی بدعت کا ارتکاب اردو محفل کی سخت بے ادبی شمار ہو گا۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    واہ، حسبِ حالِ من :) بہت خوب احمدؔ بھائی، ماشاء اللہ خوبصورت غزل۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ علم ہے یا نسلوں پر ظلم ہے

    ویسے ان محسن، طلعت اور نور الٰہی کو آج تک کسی سے دیکھا ہے؟ :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طلبہ آن لائن امتحان کیوں چاہتے ہیں؟

    طلبہ ڈیڑھ ہوشیار بن رہے ہیں ۔۔۔ اساتذہ اگر ان کا ’’بینڈ بجانے‘‘ پر آجائیں تو آن لائن امتحان میں تین گھنٹے میں ایک سوال تک حل نہیں کر پائیں گے، سارا وقت گوگل سے جوابات تلاش کرنے میں ختم ہو جائے گا! کچھ سال پہلے کی بات ہے، ہم آئی بی اے کراچی میں پڑھتے تھے۔ رمضان کا مہینہ چل رہا تھا اور غضب کی...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شہر سے بارہ میل پَرے اِک بستی تھی

    سیما آپا، آپ نے شاید یہ گیت سنا ہو شہر سے بارہ میل پرے ہے اک البیلی بستی۔۔ یونیورسٹی۔۔ یونیورسٹی ۔۔۔۔۔۔۔ یہاں کا ہر اک لڑکا خود کو یوسفِ ثانی سمجھے۔ یہاں کی ہر اک لڑکی خود کو حسن کی رانی سمجھے۔۔ راک ہڈسن کے پوز بنائیں سارے لمبے لڑکے۔۔ خود کو آڈی مرفی سمجھیں قد ہیں جِن کےچھوٹے۔۔ یوکوٹانی بن کر...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شہر سے بارہ میل پَرے اِک بستی تھی

    طلبہ تنظیمیں تو دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں ہوتی ہیں، بلکہ یو کے جیسے ملک میں بھی سیاسی جماعتوں کی ذیلی طلبہ تنظیمیں موجود ہیں. زیادہ دور کیوں جائیں، پڑوس میں ہندوستان کو ہی دیکھ لیں جہاں طلبہ سیاست مکمل طور پر فعال ہے اور اسی کی کوکھ سے مستقبل کے سیاسی لیڈر پیدا ہوتے ہیں. گزشتہ برس شہریت کے...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    تعقید کے لغوی معنی تو گرہ لگانے یا الجھا دینے کے ہوتے ہیں، اصطلاحاً تعقید کسی شعر میں الفاظ کی قدرتی ترتیب بگڑنے کو کہتے ہیں، جس کی وجہ سے مفہوم کے ابلاغ میں دقت ہوتی ہے۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرے کا اختیار

    اوہ، آئی سی :) ۔۔۔ پھر ایسے ہی سہی ۔۔۔ ہم بچوں اور بچے ہماری پہنچ سے دور ہی اچھے :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرے کا اختیار

    نہیں وارث بھائی ۔۔۔ اب تبصرے بازی کی اتنی ’’ہڑک‘‘ بھی نہیں :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرے کا اختیار

    چلیں یہ تو سمجھ آنے والے بات ہے ۔۔۔ کل گوشۂ اطفال میں ایک مراسلے پر کچھ لکھنا چاہ رہا تھا تو وہاں بھی یہی مسئلہ درپیش ہوا ۔۔۔ کیا وہاں ڈیٹ آف برتھ دیکھ کر مراسلے کی اجازت دی جاتی ہے؟؟؟ :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرے کا اختیار

    محمد تابش صدیقی بھائی ۔۔۔ کچھ رہنمائی فرمائیں۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ترے نام کر دی ہے ساری جوانی---برائے اصلاح

    دوسرا مصرعے ماضی کے صیغے میں ہے، تو پہلے میں بھی یہی ہونا چاہیے۔ دوسرے مصرعے میں الفاظ کی ترتیب بہتر ہوسکتی ہے۔ ترے دل میں پھر بھی رہی بدگمانی دوسرے مصرعے میں شتر گربہ ہے ۔۔۔ کہو کے ساتھ تیری نہاں تیری خوشیوں میں میری خوشی تھی تری کون سی بات میں نے نہ مانی؟ کون سی نشانی؟ اس کی یاد، یا کچھ...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    مجھے تو ٹھیک لگ رہی ہے غزل، اگرچہ کچھ مصرعوں میں تعقید محسوس ہوتی ہے، مگر زمین ایک ایسی ہے کہ اس کو دور کرنا مشکل ہے۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد @عمار نقوی میاں کو ””۔ بیٹے ۔““ کی پیدائش بہت بہت مبارک

    بہت بہت مبارک ہو عمار بھائی ۔۔۔ اللہ پاک نومولود کو دین و دنیا میں بھرپور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    علم قافیہ!

    ان دونوں کے علاوہ شاید ’’مُکھ‘‘ ہی ممکن ہو مگر قافیہ ڈھونڈ کر اس پہ شعر کیوں فٹ کرنا چاہ رہے ہیں؟
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میری تازہ غزل ۔ قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے

    عاطف بھائی، شاعری اگر کوئی مذہب ہوتی تو آپ کی "کم گوئی" یقینا ایک گناہ کبیرہ ہوتی :) بہترین کلام، انتہائی مرصع بلکہ استادانہ. بہت سی داد قبول کیجیے. "ایمان والی شاداں" بچی کا خصوصی شکریہ کہ اس غزل تلاش کرکے سامنے لائیں :)
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    ارشد بھائی اس بحر میں پہلا رکن فعلاتن یا فاعلاتن، دونوں میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے، عروض میں اس کی اجازت ہے.
Top