نتائج تلاش

  1. نبیل

    خان اکادمی کی اردو تعلیمی ویڈیوز !

    یہ تو واقعی تاریخی اہمیت کا کام ہے۔ مجھے حیرانی ہے کہ اتنے عرصے تک اس پر میری نظر نہیں پڑی۔ جن لوگوں نے بھی اس کام میں حصہ لیا، سب تعریف کے مستحق ہیں۔ :applause:
  2. نبیل

    ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

    کیا text2image کو الگ سے کمپائل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی؟ ٹائپ رائٹر کی بجائے اگر نوری نستعلیق کے لگیچرز کے لیے ٹرین کیا جائے تو کیا بہتر نہیں ہوگا؟
  3. نبیل

    ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

    ٹیسریکٹ کے نئے ورژن کو کمپائل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس ربط پر نئے ورژن کی بائنری فراہم کی گئی ہے اور اسے چلانے کا طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ پرانے ورژن 3.02 کو انسٹال کرکے اس کی tesseract.exe کو نئے ورژن سے بدل دیا جائے۔ اس طریقے کو پہلے آزما کر دیکھ لیں۔
  4. نبیل

    تاسف اردو ادب کے نامور استاد صابر لودھی انتقال کرگئے

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی صابر لودھی صاحب کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔ صابر لودھی صاحب اور ان کی اہلیہ فرخندہ لودھی ہمیشہ مجھ سے بہت شفقت سے پیش آتے رہے ہیں۔ اللہ تعالی صابر لودھی مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔
  5. نبیل

    زین فورو کے متعلق سوالات

    اگر نستعلیق سٹائل افادہ عام کے لیے جاری کر دیں تو بہتر رہے گا۔ کافی لوگوں کو اس سے سہولت ہو جائے گی۔
  6. نبیل

    زین فورو کے متعلق سوالات

    فی الحال تو یہ سہولت محفل فورم پر بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ابھی اس سے متعلقہ ٹیکسٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کا طریقہ نہیں مل سکا ہے۔
  7. نبیل

    گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

    کیا محفل فورم پر بھی یہ مسئلہ درپیش آتا ہے؟
  8. نبیل

    بلاگ سپاٹ کے بلاگ کے ذریعے اردو محفل کے پاسورڈ ہیک کرنے کی کوشش یا کچھ اور۔؟؟؟

    جے کویری اردو ایڈیٹر پلگ ان کے استعمال کا طریقہ اس ربط پر بیان کیا گیا ہے۔
  9. نبیل

    بلاگ سپاٹ کے بلاگ کے ذریعے اردو محفل کے پاسورڈ ہیک کرنے کی کوشش یا کچھ اور۔؟؟؟

    کسی زمانے میں بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ والوں کی سہولت کے لیے اردو ایڈیٹر سکرپٹ اردو ویب پر ہوسٹ کی گئی تھی۔ بعد میں اسے گوگل کوڈ پر علیحدہ پراجیکٹ کے طور پر ہوسٹ کر دیا گیا تھا۔ اسے ذیل کے ایڈریس سے اپنے بلاگ یا کسی اور ویب سائٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔...
  10. نبیل

    عربی فونٹ اردو فونٹ میں ڈھالنا

    عربی فونٹس میں اردو سے متعلقہ اشکال کا اضافہ کرنے کا طریقہ شاکرالقادری صاحب نے اسی فورم میں پوسٹ کیا ہوا ہے۔ کچھ تلاش کرنے پر مل جانا چاہیے۔
  11. نبیل

    نوٹو نستعلیق اردو

    بہت شکریہ سعادت۔ علی اعتراض اور مدثر عظیمی کی کاوشوں کے بارے میں میں خود لکھنا چاہتا تھا لیکن آپ نے میرا کام آسان کر دیا ہے۔ مدثر کا ٹم کک سے رابطہ کرنے کے بارے میں علم ضرور تھا لیکن یہ جاننے سے قاصر رہا ہوں کہ اس سے حاصل کیا ہوا۔ اگر مقصد آئی او ایس میں اردو کی بورڈ شامل کروانا تھا تو وہ مقصد...
  12. نبیل

    نوٹو نستعلیق اردو

    نوٹو فونٹ پر معلومات کے تبادلے کے دوران کچھ اور اچھی باتوں کا بھی علم ہوا ہے۔ بہداد کی سائٹ پر اشعار کی جسٹیفیکیشن کی نئی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹو فونٹ کے ایشو ٹریکر پر علی اعتراز کے مراسلات نظر آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو ویب کے علاوہ بھی کچھ لوگ انفرادی طور پر اردو...
  13. نبیل

    نوٹو نستعلیق اردو

    بہت شکریہ سعادت۔ اردو ٹائپوگرافی اور خاص طور پر نستعلیق سے متعلقہ کوئی خبر سامنے آ جائے تو گویا سوکھے دھانوں پر پانی پڑ جاتا ہے۔ :) نوٹو نستعلیق بظاہر تو اچھا نظر آ رہا ہے۔ یہ ٹائپوگرافی کے ماہرین ہی بتا سکیں گے کہ کس موجودہ نستعلیق فونٹ سے اس کی زیادہ مشابہت ہے۔ گوگل کوڈ پر اس پراجیکٹ کی...
  14. نبیل

    مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال

    ماشاءاللہ برادرم محمد وارث آپ بھی فٹ بال کے شیدائیوں میں سے ہیں۔ ہم نے تو سوچا تھا کہ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ :)
  15. نبیل

    اپنے کمپیوٹر پر اردو متن کی رینڈرنگ بہتر کریں ، لینکس یامیک کی طرح!

    میک ٹائپ کے استعمال سے کیا کوئی خود کار تبدیلی واقع ہو رہی ہے یا فونٹ کی اپنی کرننگ انفارمیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے؟
  16. نبیل

    مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

    اچھا کیا برادرم کہ آپ نے بتا دیا، ورنہ میں یہ سوچ کر لرزاں و ترساں ہو رہا تھا کہ زیک کو کہیں بزم آرائیاں کا خیال تو نہیں آ گیا۔ :)
  17. نبیل

    مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

    اطلاع دینے کا بہت شکریہ برادرم محمد وارث۔ مشتاق یوسفی صاحب نے بھی اپنے مداحوں کو کئی عشروں کا انتظار کروایا ہے اس کتاب کے لیے۔ اب پاکستان سے یہ کتاب منگوانی پڑے گی۔ :)
  18. نبیل

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا (مزمل 13) اور حلق میں اٹک جانے والا کھانا اور نہایت دردناک عذاب ہے
  19. نبیل

    سورج زمین کے گرد گھومتا ہے، سعودی مفتی اعلیٰ کا انکشاف!

    زمین اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں اُن ہوش مند لوگوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں 3:190 جو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے، ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی ساخت میں غور و فکر کرتے ہیں (وہ بے اختیار بو ل اٹھتے ہیں) "پروردگار! یہ سب کچھ تو نے فضول اور بے...
Top