نتائج تلاش

  1. نبیل

    برڈ فونٹ: فونٹ سازی کا ایک اور سوفٹ ویر

    آج اتفاقا فونٹ سازی کے ایک نئے سوفٹ ویر برڈ فونٹ کے بارے میں علم ہوا تو سوچا کہ اس کا ربط یہاں فراہم کر دیا جائے۔ ربط: برڈ فونٹ اگرچہ یہ سوفٹویر فری اور اوپن سورس ہے، لیکن یہ قدرے نئی ڈیویلپمنٹ ہے۔ اس کا انٹرفیس بظاہر فونٹ فورج سے بہتر معلوم ہو رہا ہے لیکن فیچرز کے اعتبار سے شاید یہ ابھی فونٹ...
  2. نبیل

    دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

    بہت شکریہ سارہ، آپ کو بھی یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ :)
  3. نبیل

    بلاگنگ کی دنیا میں ایک نیا پلیٹ فارم متعارف

    میری معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے جو کہ میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے کسی پرانے ورژن کی بگڑی ہوئی شکل ہے، اور اس کے کریڈٹس میں سے میرا نام یکسر غائب ہے۔ :applause:
  4. نبیل

    دسویں سالگرہ محفل فورم کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز دوستان محفل، السلام علیکم۔ آپ سب کو اور تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو اردو ویب اور اردو محفل فورم کی دسویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ گزشتہ دس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ ان دس سالوں میں اردو محفل فورم کی بدولت اردو کمپیوٹنگ کے کئی اہم سنگ میل بھی طے...
  5. نبیل

    مختصر الفاظ میں بات کہنے کا کھیل

    پانچ الفاظ کی کہانی بھی دیکھیے۔
  6. نبیل

    سعد نستعلیق میں کونسا لاطینی فانٹ استعمال کیا جائے؟

    میری تجویز ہے کہ ایک نمونے کا اردو اور انگریزی متن لیا جائے جس میں اردو متن کے درمیان انگریزی کے الفاظ ظاہر ہو رہے ہوں۔ اردو متن نفیس نستعلیق میں دکھایا جائے جبکہ انگریزی متن پر مختلف فونٹ اپلائی کرکے ان کا موازنہ کرنے کے لیے ان کے سکرین شاٹ یہاں پیش کیے جائیں۔ اس کے بعد تمام ماہرین اور ناظرین...
  7. نبیل

    سعد نستعلیق میں کونسا لاطینی فانٹ استعمال کیا جائے؟

    میرے ذہن میں فی الحال کسی آزاد مصدر لاطینی فونٹ کا نام تو نہیں آ رہا لیکن میری ترجیح کسی نان سیرف فونٹ کی ہوگی۔
  8. نبیل

    سعد نستعلیق نسخہ 2 میں خودکار کرننگ!

    میں یہ سمجھ پایا ہوں کہ سعد نستعلیق کا بیس فونٹ نفیس نستعلیق ہی ہے جبکہ اس کے ترسیمہ جات کے لک اپس اب جمیل نستعلیق کے مطابق کر دیے گئے ہیں۔ کیا ایسا ہی ہے؟
  9. نبیل

    نفیس کی بنیاد پر بنایا گیا القلم جوہر نستعلیق

    اسی لیے میں ایک مرتبہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ گریفائٹ سمارٹ فونٹ ٹیکنالوجی پر بھی ریسرچ کی جانی چاہیے۔
  10. نبیل

    تاسف قیصرانی بھائی کی والدہ کا انتقال پر ملال!

    اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائی۔ آمین۔ اور اللہ تعالی منصور کو بھی صبر عطا فرمائیں، آمین۔
  11. نبیل

    نفیس کی بنیاد پر بنایا گیا القلم جوہر نستعلیق

    بہترین فونٹ ہے شاکرالقادری صاحب۔ یہ کونسا سٹائل ہے۔ مجھے یہ نفیس نستعلیق سے بہت بہتر معلوم ہو رہا ہے۔ جہاں تک متون کی کتابت کا تعلق ہے تو مختلف لوگوں کی رائے لی جانی چاہیے۔ ظاہر ہے اس سلسلے میں اس کا نوری نستعلیق سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پبلشر حضرات کی رائے بھی دریافت کی جانی چاہیے۔
  12. نبیل

    ہاتھ کی خطاطی سے فانٹ کی تیاری!

    میری دانست میں جمیل نوری نستعلیق کو بہتر بنانے کا طریقہ یہی ہے کہ اس کے بیس فونٹ کو جوہر نستعلیق سے بدل کر نوری نستعلیق سے زیادہ مطابقت رکھنے والے کیریکٹر فونٹ کا استعمال کیا جائے۔ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو جمیل نوری نستعلیق میں بتدریج نئے ترسیمہ جات شامل کرنے کا کام بھی کیا جا سکے گا۔ سعد...
  13. نبیل

    ہاتھ کی خطاطی سے فانٹ کی تیاری!

    اچھا کام ہے، لیکن میں ابھی بھی یہی چاہتا ہوں کہ پہلے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ تیار کیا جائے اور اس کے بعد اس سے ترسیمہ جات جنریٹ کروائے جائیں۔
  14. نبیل

    سعد نستعلیق ریلیز!

    بہتر ہوگا کہ سعد نستعلیق کی موجودہ ریلیز کو بیٹا ورژن قرار دیا جائے۔ فونٹ کی پرفارمنس اور کوالٹی بڑھانے کے لیے چند اور تجربات بھی کیے چاہییں جیسے کہ فونٹ کو مختلف سائز کےترسیمہ جات کی فونٹ فائلز میں تقسیم کرنا۔
  15. نبیل

    سعد نستعلیق ریلیز!

    اچھی پیشرفت ہے۔ چند سوالات: - کیا اس فونٹ میں ایسے ترسیمہ جات بھی شامل ہیں جو جمیل نستعلیق فونٹ میں موجود نہیں ہیں؟ - ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے بظاہر زیادہ فرق معلوم نہیں ہو رہا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ - کیا جنریٹ کردہ ترسیمہ جات کی رینڈرنگ کوالٹی کیریکٹر بیسڈ...
  16. نبیل

    ورڈ پریس سانچہ میں اردو پیڈ شامل کرنا

    آپ بلال سے براہ راست رابطہ کیوں نہیں کر لیتے؟ ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی قابل استعمال تھیم آپ کو دے دیں۔
  17. نبیل

    ورڈ 2013 سے کورل ڈرا x7 تک!

    میرا قیاس ہے کہ کوئی جگاڑ لگا کر براہ راست ورڈ میں رہ کر بھی کورل ڈرا کے لیے ویکٹر ایکسپورٹ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ آئیڈیا کچھ یوں ہے کہ اگر ایڈوبی ایکروبیٹ پروفیشنل کمپیوٹر پر انسٹالڈ ہو تو یہ یقینا کوئی نہ کوئی اے پی آئی یا آبجیکٹ ماڈل فراہم کرتا ہوگا جس کے ذریعے اس کے فنکشنز کو دوسری پروگرامنگ...
  18. نبیل

    ورڈ پریس سانچہ میں اردو پیڈ شامل کرنا

    ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان اب کافی عرصے سے اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال تو یہی کیا جا سکتا ہے کہ اردو ایڈیٹر کو براہ راست ورڈپریس کے فرنٹ اینڈ اور ایڈمن سائڈ میں شامل کیا جائے۔
  19. نبیل

    اردو محفل پر موجود پنجابی فورم سے متعلق چند گزارشات

    میں ایہہ وی عرض کردا جاواں کہ ہن ذیلی زمریاں دی خاص ضرورت نئیں اے۔ ضرورت پئی تے تھریڈ پریفکس نال کم چلایا جا سکدا اے۔
  20. نبیل

    فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کی ایک جھلک محفل کیساتھ!

    کیا عماد نستعلیق پر مبنی ترسیمے تیار کرنے کا کوئی پلان ہے؟
Top