نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    برآمدے اور راہداری کے فرق پر تو بات نہیں ہوئی البتہ برآمدے ، ورانڈے ، دالان ، ڈیوڑھی ، صحن ، آنگن وغیرہ پر یہاں خاصی بات چیت ہوئی تھی اس لڑی میں ۔ برآمدہ گھر کی اصل عمارت سے باہر کو نکلا ہوا ہوتا ہے ۔ اس پر چھت ہوتی ہے اور اس برآمدے کو عبور کرکے گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ راہداری گھر میں کہیں بھی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    فرخ منظور ، اس سوال کے جواب پر دو صفحات کی یہ لڑی موجود ہے ۔ اس کا صفحہ نمبر دو ملاحظ فرمائیے۔ مختصر جواب یہ کہ اسے "ازاربندانی" کہتے ہیں۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    آپ کے منہ میں حلوہ پوری! کیسا اچھا طریقہ بتایا ہے آپ نے ۔ آئندہ ویک اینڈ پر گنتی اسی طرح ہوگی۔ :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ نہ کرے! یہ کیسی بات کررہے ہیں آپ ۔ احمد بھائی تو بہت دیانت دار اور ایمان دار آدمی ہیں ۔

    اللّٰہ نہ کرے! یہ کیسی بات کررہے ہیں آپ ۔ احمد بھائی تو بہت دیانت دار اور ایمان دار آدمی ہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    ایک دفعہ لیا تھا ، بہت سخت لڑائی ہوئی ۔ پھر آئندہ کے لیے توبہ کرلی ۔ :D بہت شکریہ ، خواہرم ! اگر اس تحریر نے کچھ مسکراہٹیں بکھرائیں تو سمجھیے کہ کامیاب رہی۔ مزاح نگاری کے بارے میں آپ کی بات بالکل درست ہے ۔ دیکھا یہی گیا ہے کہ جن لوگوں میں تخلیقی توانائی ہوتی ہے وہ عموماً اپنے آپ کو کسی ایک...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ہاہاہاہا ۔ یہ ہوا نہلے پہ دہلا ۔۔۔ ۔ بلکہ چھکیّ پہ ستّہ ! :D پراٹھے کھاتے وقت تعداد کے بارے میں میں خود اکثر نسیان کا شکار ہوجاتا ہوں۔ اہلِ خانہ یاد دلاتے ہیں تو پھر بلاوجہ کی ایک بیکار بحث گنتی کے بارے میں شروع ہوجاتی ہے۔ نو ، بارہ ، تیرہ یا پندرہ ۔ بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ ہر ایک کا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی زندہ باد! :):):)

    احمد بھائی زندہ باد! :):):)
  8. ظہیراحمدظہیر

    جاوداں تو اب جاوداں نہیں رہا، فاخر!جاوداں کی شکست وریخت ہوگئی ۔:) فارسی الفاظ کے آخر سے"اں"...

    جاوداں تو اب جاوداں نہیں رہا، فاخر!جاوداں کی شکست وریخت ہوگئی ۔:) فارسی الفاظ کے آخر سے"اں" کوقطعی طور پر کبھی نہیں گراتے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    اک گل تازہ میان قریہ مہتاب تھے

    بہت خوب! اچھی غزل ہے ، نمرہ! اک گلِ تازہ میانِ قریۂ مہتاب تھے مطلع کا مصرعِ اول مبہم ہے ، شاید قافیے کی مجبوری کی وجہ سے۔ اول تو قریۂ مہتاب کی ترکیب غیر معروف ہے ، واضح نہیں ہوتا کہ اس سے کیا مراد ہے ؟ پھر قریۂ مہتاب میں گلِ تازہ کا ہونا ابہام کو مزید بڑھارہا ہے۔ قریۂ مہتاب کے بجائے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عرفان بھائی ، اس نکتے پر آپ سے بصد ادب اختلاف کی جسارت کروں گا ۔ میری رائے میں تو "جیسے جذبات دھڑکتے ہوں مرے دل میں کہیں" اچھا پیرایۂ اظہار ہے۔ شاعری کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ اس میں لفظوں کے ( Concrete) یعنی جامد اور لغوی پہلو کے بجائے (abstract) تجریدی پہلو کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ شاعری...
  11. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    جی ہاں ۔ یہ بھی نکتۂ زیرِ بحث کی ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک ہی مصرع طرح سے مختلف شعرا اپنی فکر اور زاویہٌ نظر کے مطابق مختلف النوع مضامین پیدا کرتے ہیں ۔ ایک ہی موضوع کو اپنے اپنے زاویۂ نظرسے دیکھنے کے بارے میں شکیل بدایونی اور ساھر لدھیانوی کے تاج محل پر اشعار کی مشہور مثال بھی پیش کی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    تجسیم اور تمثیل کی مثالیں تو اردو شعر و نثر میں جابجا بکھری ہوئی ہیں ۔ جیسے ہی وقت ملا تو میں آپ کے اور دیگر قارئین کے استفادے کے لیے کچھ اچھی مثالیں کاپی پیسٹ کردوں گا ۔ ان شاء اللّٰہ۔ میں نے حال ہی میں اس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے ایک مختصر سا شگفتہ جواب مضمون لکھا تھا ۔ فی الحال مثال کے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    لالٹین تو ہے ۔ ان سے کہیں کہ تیل لے آئیں ۔لالٹین میں تیل ختم ہورہا ہے ۔ :D
  14. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    خواہرم ، بات اس لیے سمجھ میں نہیں آئی کہ آپ میرے جملے کے سیاق و سباق کو نہیں دیکھ رہیں ۔ :) جب دھاگے میں کئی لوگ بیک وقت مختلف موضوعات پر گفتگو کررہے ہوں تو مکالمے میں عدم تسلسل کی وجہ سے بعض دفعہ باتیں سمجھ میں نہیں آتیں۔ مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پورے مکالمے کو دیکھنا اور پچھلی گفتگو کا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک

    دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    راحلؔ بھائی ، آپ کی اس بات پر تو پوری بزمِ سخن کو باجماعت احتجاج کرنا چاہیے بلکہ باجماعت دھمکی دینے کے بارے میں بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ :) بھائی ، انکساری اپنی جگہ اور چراغ سے چراغ جلانے کا عمل اپنی جگہ ۔ میرے خیال میں اس لڑی کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس میں نسبتاً تجربے کار اور سینئر شعرا مل جل...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اپنے شانوں پہ جدائی کے عذابوں کو لیے شہرِ فرقت میں ہر اک گام ٹھٹکتی ہے غزل مرزا کا سوال سن کر استاد ذوق تو چپ ہیں لیکن مصحفی کہتے ہیں کہ جی ہاں اس پر ابھی مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ :) نوک پلک سنوارنا: اس محاورے کا پس منظر کیا ہوسکتا ہے وہ صاف ظاہر ہے۔ اچھی طرح تیار ہونے کے بعد (بلکہ تیار شیار...
  18. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    معذرت ! میں تو بھول ہی گیا تھا کہ زنانہ غزل ہے ۔ حامد کی ٹوپی محمود کے سر تو سنتے آئے تھےلیکن اب آپ کی برکت سے ایک نئی ضرب المثل ایجاد ہوگئی ۔ غلام علی کا سُر ، مہدی حسن کے سَر
  19. ظہیراحمدظہیر

    عربی شاعری ۔ترجمہ : قصیدہ علی بن ابی طالب رض ۔

    کیسے جانے دوں ۔ آپ کبھی کبھی تو ہاتھ آتے ہیں ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہم نے خیالِ خام کا چرچا نہیں کیا

    کھٹکا اسم ہے اور بمعنی تشویش یا اندیشہ عام مستعمل ہے ۔ کھٹکا ہونا یعنی آہٹ ہونا بھی مستعمل ہے ۔ بالکل بھی غیر معروف نہیں ہے۔ لیکن آپ نے کھٹکا کرنا استعمال کیا ہے جو نہ صرف متروک اور غیر معروف ہے بلکہ آپ کے شعر میں اس کا کوئی محل بھی نہیں ہے۔ امید ہے کہ واضح ہوگیا ہوگا۔ آپ کی یہ بات درست ہے کہ...
Top