نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    ایک طبقے کا خیال ہے کہ چودھری صاحب قادیانی تھے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عرفان بھائی ، اس تنقیدی نشست کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی بھی زیرِ بحث نکتے پر شرکا اپنے اپنے نقطۂ نظر کے مطابق اظہارِ خیال کریں ۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے اور اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے ۔ کسی نکتے پر مختلف آرا سامنے آنے سے نہ صرف شاعر بلکہ دیگر قارئین کی سوچ اور فکر کو بھی وسعت ملتی ہے۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اس شعر کے توسط سے ایک نئی ضمنی بحث کا آغاز کرنا چاہتا ہوں اور اس کی ابتدا کچھ سوالات سے کرتا ہوں۔ ۔ سچا شعر کیا ہوتا ہے ؟ ۔ سچا شعر کہنے کے لیےکسی احساس اور کیفیت کا ذاتی تجربہ ضروری ہونا ضروری ہے یا مروجہ شعری روایات کی تقلید سے کام چلایا جاسکتا ہے؟ - اگرچہ غالب کہہ گئے ہیں کہ بنتی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    عتاب کے لیے تو آپ تیار ہوجائیے ۔ میں اگلے ہفتے ایک غزل اور ایک مضمون لگانے والا ہوں۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    راحل بھائی ، یہ بات مجھے اچھی طرح معلوم تھی ۔ لیکن آج کل تاریخِ پاکستان سے متعلق ہر بات کو متنازع بنانے کی کوششیں نظر آتی ہیں بعض حلقوں میں ۔ یا شاید چودھری رحمت علی کے مذہب کی وجہ سے ان سے یہ کریڈٹ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہو۔ سو میں نے مناسب سمجھا کہ اس بات کی وضاحت میں کچھ حوالہ جات یہاں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    بہت خوب ، فلک شیر بھائی! بہت اچھا لکھا ہے ۔ کیا بات سے بات نکالی ہے ! میرے خیال میں تو آپ کے اسمِ گرامی کی وجۂ تسمیہ کے بارے میں سوال یہ اٹھنا چاہیے کہ شیر فلک کی ترکیب کب اور کیسے فلک شیر میں بدل گئی ۔ جیسا کہ آپ نے اشارتاً کہا کہ برجِ اسد کے لیے شیر فلک کی ترکیب تو فارسی میں بہت قدیم...
  7. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    احمد بھائی ، آپ کے اسی قلفی والے مراسلے کو دیکھ کر صبح اس دھاگے میں آیا تھا کہ لفظ آئینہ کے بارے میں اسی قسم کا ایک لسانی پس منظر بیان کروں گا لیکن بیچ میں کراچی آگیا ۔ :) لغات کے مطابق لفظ آئینہ دراصل آئنہ کی محرف یعنی تحریف شدہ شکل ہے ۔ اور آئنہ کا لفظ آہنہ سے نکلا تھا ۔ شروع میں لوہے کی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    اسے فرصت سے دیکھنا پڑے گا ، علی بھائی ۔ یہ معاملہ دلچسپ ہے اور تحقیق طلب ہے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    علی بھائی ، ویسے ہی پاکستانیت ذرا جوش مار گئی تھی تو نعرہ لگانے کا جی چاہا ۔ ہر طرف دیکھا...

    علی بھائی ، ویسے ہی پاکستانیت ذرا جوش مار گئی تھی تو نعرہ لگانے کا جی چاہا ۔ ہر طرف دیکھا لیکن نعرے کے قابل دور دور تک کوئی بھی نظر نہیں آیا ۔ نعرہ چونکہ بہت زور سے آرہا تھا اس لیے اس کا بارِ گراں احمد بھائی کو اٹھانا پڑا ۔ احمد بھائی زندہ باد! :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    چیچک تو smallpox کو کہتے ہیں ۔

    چیچک تو smallpox کو کہتے ہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    مجھے تو آنلائن لغات کا کم ہی اعتبار ہوتا ہے الا یہ کہ اس میں کوئی حوالہ درج ہو ۔ جب تک یہ...

    مجھے تو آنلائن لغات کا کم ہی اعتبار ہوتا ہے الا یہ کہ اس میں کوئی حوالہ درج ہو ۔ جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ لغت نگار صاحب یا اصحاب کس علمی درجے کے لوگ ہیں اور لغت نگاری کے لیے کن مآخذات سے استفادہ کیا ہے تب تک وثوق سے کیا کہا جاسکتا ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    املا کی غلطی کی وجہ سے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    خود کراچی کے نام کے بارے میں ستر کی دہائی کے بعد سے یہ انکشافات شروع ہوئے کہ یہ شروع میں ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی تھی جس کا نام وہاں رہنے والی ایک خاتون مائی کولاچی کی نسبت سے کولاچی پڑگیا ۔ بعد میں کلاچی اور پھر رفتہ رفتہ کراچی میں تبدیل ہوگیا ۔ اس بارے میں میری نظر سے کوئی معتبر تحریر...
  14. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    پاکستان کا نام چودھری رحمت علی نے گھڑا تھا ۔ اور اس کے بارے میں مشہور ہے کہ مختلف علاقوں یا صوبوں کے ناموں سے پہلا حرف لے کر ایک acronym بنایاتھا ۔ رحمت علی صاحب نے واقعی ایسا کیا تھا یا بعد میں یار لوگوں نے کہانی گھڑلی ۔ مجھے علم نہیں ۔ کوئی صاحبِ علم اس پر موم بتی گھمائے تو اچھا رہے گا۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میاں بھی عربی الاصل ہے۔ پہلے المیہ ہوتا تھا ۔ پھر میہ ہوا اور رفتہ رفتہ بگڑ کر میاں بن گیا ۔ آپ کا کیا خیال ہے ، سیما آپا؟
  16. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    بھائی لوگو! میرا خیال ہے کہ آپ گڑبڑا گئے ہیں یہاں ۔ مہندی ہمیشہ سے مہندی ہی رہی ہے اور جب تک زنانہ ہاتھ سلامت ہیں یونہی رہے گی۔ :) یہ ہندی لفظ ہے ۔ اصولاً تو اسے مھندی یا منھدی لکھنا چاہیے لیکن اور بہت سارے ہندی الفاظ کی طرح اسے بھی دو چشمی ھ کے بجائے ہائے ہوز سے لکھنے کا رواج پڑگیا ہے۔...
  17. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    اب یہ مت پوچھیے کہ ہمارے یہاں چینیوں کو عرفِ عام میں کیا کہا جاتا ہے ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    تعریب کرتے کرتے بیچ میں رک کیوں گئے ، عاطف بھائی ۔ صروطا لکھیے نا! :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    پاجامے کا ڈورا

    شاید اسی تلاشِ بسیار (اکثر بے سود) کے باعث ہمارے ایک جاننے والے نے ادھیڑ عمری کا انتظار کیے بغیر ہی بہت پہلے سے تہمد پہننا شروع کردیا تھا ۔ بعد میں پتہ چلا کہ ان کے تہمد پہننے کی اصل وجہ ازاربندانی کی تلاش کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا ۔ انہیں ازاربند کی گرہیں لگانے میں بہت مشکل ہوتی تھی۔اور...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جو خود پکائیں وہ پراٹھا نہیں ہوتا۔ 😐 یہ بات البتہ آپ کی درست ہے کہ اس "شاہکار" کو کھانے کے بعد آپ کبھی بھول نہیں سکتے۔
Top