صابرہ امین کا محولہ بالا شعر ایک اچھا شعر ہے ۔ اس کا مضمون خالص غزل کا ہے اور اس میں مناسب روایتی تلازمات کے استعمال سے شاعرہ قاری تک ایک کیفیت کے موثر ابلاغ میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سوال یہ اٹھایا گیا تھا کہ سچا شعر کیا ہوتا ہے؟ میری ناقص رائے میں تو سچے شعر کی اصطلاح ہی ٹھیک نہیں ۔ اس اصطلاح کے...