نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    گزر ہی جائے گی جیسے بھی زندگانی عظیم

    واہ! بہت خوب ، عظیم بھائی! خوب غزل ہے ۔ نہ بچپنے کا سمجھ آیا کس طرف کو گیا سمجھ آنا ٹھیک نہیں ہے ، عظیم۔ سمجھ آنا اور سمجھ میں آنا دونوں کے الگ الگ معانی ہیں ۔ اسے دیکھ لیجیے۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو انکارِ خدا اکثر ہوا

    واہ! بہت خوب ، اچھی غزل ہے ۔ کئی اچھے اشعار ہیں ، لاالمیٰ! آخِر کا قافیہ ٹھیک نہیں لگا۔ آخَر کا یہاں محل نہیں ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    آپ بھی میری طرح لوڈو کھیلا کیجیے ، نین بھائی۔ :) آپ کے چوسری شعر کے جواب میں یہ لوڈوی شعر عرض ہے: :) کیسے چلوں میں چال کہ رستہ کوئی نہیں چاروں طرف ہی سانپ ہیں زینہ کوئی نہیں
  4. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    بہت ہی پرانے زمانے کی سمجھ لیجیے ۔ میں اپنے دماغ کی ہارڈ ڈرائیو کی بات کررہا تھا کہ اس میں آج کل محفوظ کرنے کی گنجائش کم ہی ہوتی ہے ۔:)
  5. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اکمل بھائی ، جیسے ہی فرصت میسر آتی ہے اس پر بات کرتا ہوں ، ان شاء اللہ۔ اس وقت سیل فون لمبی تحریر لکھنے پر راضی نہیں ہورہا۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اس بار معاف کردیجیے ، در گزر فرمائیے حضور! غلطی ہوگئی ۔ آئندہ سچا شعر زبان پر نہیں آئے گا۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    یعنی یہ بیگمات عربی میں ماہر عروض ہوتی ہیں۔ ( یہاں کوئی مناسب سی اسمائیلی آپ خود ڈال لیجیے)۔

    یعنی یہ بیگمات عربی میں ماہر عروض ہوتی ہیں۔ ( یہاں کوئی مناسب سی اسمائیلی آپ خود ڈال لیجیے)۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    ایسا بھی نہیں ہے ۔ کچی کچی کھیلتے کھیلتے ہی لکیریں کھینچنے تک پہنچا جاتا ہے۔ پی نہیں لیکن سونگھی ضرور ہے ۔ :D
  9. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    ارے نہیں ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ،اکمل!اس سہو نظر کے لیے میں انتہائی معذرت خواہ ہوں آپ سے ۔ نظر سے چوک گیا آپکا مراسلہ۔ جب بھی اپنے سیل فون سے جوابات لکھتا ہوں بڑی دقت ہوتی ہے ۔ اتنی چھوٹی سی ونڈو میں اکثر بہت تھوڑا سا صفحہ نظر آتا ہے۔ اور اس میں ایموجی ڈالنے کی کوشش کی جائے تو اللہ کی پناہ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اے خدا ، میرے خدا آج تری دنیا میں نام لیوا ترے تنہا ہیں بھری دنیا میں

    اے خدا ، میرے خدا آج تری دنیا میں نام لیوا ترے تنہا ہیں بھری دنیا میں
  11. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    یعنی یہ اس لطیفے کی طرح کی مثال ہے کہ جس میں ایک سانپ کسی خاتون سے زہر کا "ایزی لوڈ" کروانے آیا تھا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    ہاہاہاہاہا!!! شعروں کا نشہ تو ایک دو بار ہم نے بھی کیا ہے لیکن یہ کچی نثر کچھ دیسی دیسی سی لگ رہی ہے ۔ ایک دو پیراگراف ذرا ادھر بھی بھجوائیے گا۔ چکھ کر دیکھتے ہیں کسی دن ۔:)
  13. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    بہت شکریہ ، بڑی نوازش، سیما آپا۔ بہت ممنون ہوں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عرفان بھائی ، اگر مناسب سمجھیں تو تنقید کے زمرے میں یا پھر اسی لڑی میں کسی مناسب مقام پر وہ مضمون عطا کیجیے گا ۔ اس طرح کے مفید سلسلے چلتے رہنا چاہئیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    آپ جن اشعار کو چاہیں سچا کہہ لیجیے لیکن قصیدے کے اشعار کو کبھی سچا مت کہیے گا ورنہ بہت گڑبڑ ہوجائے گی۔ :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    علی بھائی ، تنقیدی ادب میں شعر یا کلام کو قاری کے نقطۂ نظر سے دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔ نتیجتاً کلام کی درجہ بندی بھی اسی زاویے سے کی جاتی ہے اور اس درجہ بندی میں ابلاغ کا بنیادی دخل ہوتا ہے۔ سو قاری کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شاعر اپنے کسی شعر کو سچا کہہ رہا ہے یا نہیں۔ شاعر اپنے شعر کے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    متفق۔ محض تخیل کسی کام کا نہیں ہوتا۔ ااس تخیل کو کسی روپ میں ڈھالنے کا فن آنا ضروری ہے ۔ تخیل تو مصور ، مجسمہ ساز ، موسیقار وغیرہم کے پاس بھی ہوتا ہے لیکن جب تک انہیں اپنے فن میں مہارت نہ ہو وہ اس تخیل کو دوسروں تک نہیں پہنچاسکتے۔ شاعر کو قوتِ تخیل تو قدرت کی طرف سے فطری طور پر ودیعت ہوتی ہے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    توجہ کے لیے بہت شکریہ ، نبیل بھائی۔ وہ تحریر تو اب گئی لیکن آئندہ کے لیے بچت ہوگئی۔ میری یاد داشت کی سیٹنگ تو چوبیس گھنٹے سے زیادہ ہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہارڈ ڈرائیو میں ایک پیراگراف سے زیادہ رکھنے کی گنجائش نہیں ہوتی آج کل۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    بہت شکریہ ، سعادت بھائی۔ آئندہ یہ بات ذہن میں رکھوں گا ۔ اگر یہ دورانیہ بڑھا کر دو تین روز تک کردیا جائے تو ان لوگوں کو سہولت ہوجائے گی جو روزانہ لاگ اِن نہیں ہوسکتے۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    پتہ نہیں کوچے میں آپ لوگ کیا کھا پی کے بیٹھتے لیٹتے ہیں کہ سناٹے کے باوجود کچھ سنائی نہیں دیتا ۔ مجھے لگتا ہے کہ شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ :D
Top