نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ اکبر!

    اللّٰہ اکبر!
  2. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    شاعری میں ماہرین نہیں ہوتے۔ پہلے اساتذہ ہوا کرتے تھے ۔ اساتذہ کا کلام ان کے وسیع مطالعے ، گہری تربیت اور طویل ریاضت کے باعث دیگر شعرا کے لیے لسانی اور عروضی تقلید و تتبع کے درجہ پر فائز ہوتا ہے۔ مجھے آپ زیادہ سے زیادہ سینئر یا نسبتاً تجربہ کار شاعر کہہ لیجئے ۔ سو اپنے تجربے اور تربیت کی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    ریحان ، آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے اور اس حقیقت اور تضاد کی عکاسی کرتی ہے کہ بعض عروضی اجازتیں صرف اجازتیں ہی ہیں ، شاعری میں ان اجازتوں کا استعمال نظر نہیں آتا ۔ بحیثیت ایک شاعر مجھے اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان کے استعمال سے روانی متاثر ہوتی ہے ۔ یا پھر عین ممکن ہے کہ یہ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت مبارک ہو ، عبداللّٰہ !

    بہت بہت مبارک ہو ، عبداللّٰہ !
  5. ظہیراحمدظہیر

    اللهم أكثِرْ مالَه، وولدَه، وبارِكْ له فيما أعطَيتَه ۔ اے اللہ ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں...

    اللهم أكثِرْ مالَه، وولدَه، وبارِكْ له فيما أعطَيتَه ۔ اے اللہ ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور جو کچھ تو نے اسے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اناللّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اللّٰہ کریم اپنا رحم فرمائیں ۔ صورتحال بہت خراب ہے۔ استغفر اللّٰہ...

    اناللّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اللّٰہ کریم اپنا رحم فرمائیں ۔ صورتحال بہت خراب ہے۔ استغفر اللّٰہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم ونتوب الیہ ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اردو غزل پر ایک الزام جو اکثر لگایا جاتا ہے وہ یہ کہ یہ غم و حزن کی شاعری ہے۔ اس پر یاسیت اور اداسی کی ایک کیفیت طاری رہتی ہے۔ مایوسی اور گریزپائی جابجا نظر آتے ہیں۔ صابرہ امین صاحبہ ، آپ کی اس زیرِ بحث غزل کو دیکھا جائے تو شروع کے کئی اشعار انہی کیفیات اور تاثرات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    علی ، جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں یاسر شاہ صاحب اپنے شعر میں خدا سے مخاطب ہیں اور یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اے خدا میں تری راہ میں اپنا گھر بار چھوڑ کر نکل گیا ہوں اس لیے اگر کبھی گھر واپسی میں دیر ہوجائے تو میرے اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھنا۔ چنانچہ غمِ آشیاں کی ترکیب سے یہ مطلب ادا نہیں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    میں سمجھتا ہوں کہ مطلع میں یہی بہت خوب رہے گا۔ یاسر ، آشیاں کے ساتھ در و دیوار یا حد وغیرہ کی اضافی ترکیب مجھے مناسب نہیں لگتی کہ آشیاں ایک چھوٹی سی چیز ہے اور اس قسم کی صفات سے مبرا ہوتی ہے ۔ آْپ نے میری رائے پوچھی ہے تو ایک اور بات جو میرے ناقص خیال میں غور طلب ہے وہ یہ کہ شعر میں کسی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    جنابِ عالی ، وضاحت کا بہت شکریہ! نہ صرف دھاک والے مصرع میں دوسرے رکن پر اذالہ استعمال کیا گیا ہے بلکہ چوتھے شعر کے مصرعِ ثانی میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔ (مری آستین پکڑ کے ذوق ہر اک آستاں سے گزر گیا)۔ جیسا کہ آپ نے کہا کامل مثمن سالم چونکہ مقطع بحر نہیں ہے اس لیے ایسا نہیں کیا جاسکتا ۔ صرف...
  11. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    یاسر شاہ ، ایک اور بات جو لکھنے سے رہ گئی وہ اس غزل کی بحر کے بارے میں ہے ۔ بحرِ کامل یوں تو مثمن سالم میں مستعمل ہے لیکن اس کا مسدس سالم وزن بھی ملتا ہے ۔ البتہ آپ نے اس غزل میں مربع مضاعف وزن استعمال کیا ہے جو میری نظر سے کبھی نہیں گزرا ۔ عروض کی جو چھ سات کتب میرے پاس موجود ہیں ان...
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    بہت خوب، اچھی غزل ہے ،عرفان بھائی! کئی اشعار لطف دے گئے ۔ مقطع اچھا کہا ہے ۔ کیا بات ہے! واہ!
  13. ظہیراحمدظہیر

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    یاسر شاہ ، اچھی کاوش ہے ۔ زمین اچھی منتخب کی ۔لیکن اشعار آپ کے عمومی معیار تک نہیں پہنچ سکے۔ ۔ ابھی سوچتا ہوں کبھی کبھی ٹھیک نہیں ہے ۔ گرامر کی رو سے تو: اب سوچتا ہوں کبھی کبھی ہونا چاہئے ۔ ۔ در آشیاں غریب لگا۔ آشیانے کا در تو شاید نہیں ہوتا۔ کم از میری نظر سے یہ ترکیب کبھی نہیں گزری ۔ یہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    واہ! بہت خوب ، ریحان بھائی!مطلع پسند آیا ۔ جس کو پانے کا گماں ہاتھ نہ آئے اس کو کیا بات ہے! اچھا کہا ہے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    صابرہ امین ، اس تنقیدی نشست میں اپنی غزل نظر نواز کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! امید ہے کہ آپ نے ایک موٹا سا ہیلمٹ سر پر ضرور پہن رکھا ہوگا۔ :) مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو پہلے کسی تنقیدی نشست میں شرکت کا موقع ملا ہے یا نہیں ۔ لیکن پھر بھی میں افادۂ عام کے لیے ایک دو عمومی نکات گوش گزار کرنا چاہوں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    یہ دھاگا شروع کرنے کے لیے محبانِ شاعری پر خواہرم جاسمن کا شکریہ واجب ہے۔ شعری تنقیدی نشست اردو شاعری کی ایک دیرینہ اور اہم روایت رہی ہے۔ دعا ہے کہ اس مرتی ہوئی روایت کو زندہ کرنے کی یہ کوشش بارآور ہو۔ اردو شعر و ادب کے ایک طالب علم اور قاری کی حیثیت سے مجھے اس تنقیدی نشست میں شامل سمجھیے۔ بس...
  17. ظہیراحمدظہیر

    جس کے پلو سے چمکتے ہوں شہنشاہ کے بوٹ۔۔راغب تحسین

    ہاہاہاہا!!! کیا مزے کی بات کی ہے قبلہ محمد احمد مدظلہ العالی نے ۔ حسب معمول اس پر ایک لطیفہ یاد آگیا۔ مشاعروں میں مصرع تو عام طور پر اٹھایا ہی جاتا ہے لیکن بعض سامعین صرف ردیف اٹھاتے ہیں ۔یعنی جیسے ہی شاعر قافیے پر پہنچتا ہے وہ اس کے ساتھ ردیف بآواز بلند دہرادیتے ہیں۔ ایک جگہ طرحی مشاعرہ ہورہا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    جس دیس سے ماؤں بہنوں کو

    آپ بالکل بھی چنتا نہ کریں ، آپا۔ شعر وشاعری یہ سب معمولی سی باتیں ہیں۔ احتیاط تو قرآن و حدیث اور مذہبی اقوال پوسٹ کرنے میں لازم ہے ۔ اس میں ہم سب کو کاپی پیسٹ کرتے وقت بہت دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ آپ بہت صاف دل اور محبتی انسان ہیں۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    یادِ حرم... مولانا سید بدر عالم میرٹھی

    احسن ، کسی بھی مدیر کی توجہ ان اغلاط کی طرف دلادیں ۔ ان شاء اللہ وہ درست کردیں گے۔ مجھے نعت ، حمد وغیرہ میں ٹائپو کچھ زیادہ ہی کھلتا ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    جس کے پلو سے چمکتے ہوں شہنشاہ کے بوٹ۔۔راغب تحسین

    یہ bootہے ، اعجاز بھائی ۔ اشارہ عسکریہ کی طرف ہے ۔
Top