نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    تم نہیں چاہتی مرا سونا چلو اچھا ہے میں نہیں سوتا (جولائی ایلیا)
  2. فرخ منظور

    محسن نقوی غزل: بزم یاراں میں کیا گل کھلائے گئے

    باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن لفظ "قَبا" پر آپ نے پیش کیوں ڈالی؟
  3. فرخ منظور

    میر غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیا ۔ میر تقی میر

    غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیا اس خانماں خراب نے آنکھوں میں گھر کیا رنگ اڑ چلا چمن میں گلوں کا تو کیا نسیم ہم کو تو روزگار نے بے بال و پر کیا نافع جو تھیں مزاج کو اول سو عشق میں آخر انھیں دواؤں نے ہم کو ضرر کیا کیا جانوں بزمِ عیش کہ ساقی کی چشم دیکھ میں صحبتِ شراب سے آگے سفر کیا جس دم...
  4. فرخ منظور

    خیریت؟ کیا ہوا؟

    خیریت؟ کیا ہوا؟
  5. فرخ منظور

    جوش فکر ہی ٹہری تو دل کو فکر خوباں کیوں نہ ہو

    یہ غزل محفل میں یہاں پر پوسٹ ہو چکی ہے۔
  6. فرخ منظور

    ناز خیالوی ""تذکرہ ساقی کا جس میں ہو نہ پیمانے کا نام "" نازؔ خیالوی

    بہت خوب انتخاب شکریہ فرحان صاحب۔ اس شعر کے پہلے مصرع میں تذکرہ "ز" سے لکھا گیا ہے جبکہ درست "ذ" سے ہے۔ مقطع کے پہلے مصرع میں "پہ" یا "پر" لفظ چھوٹ گیا ہے۔ یعنی ناز تم پہ بھی عیاں ہیں دوستوں کی نیتیں
  7. فرخ منظور

    "ربّ" پروفیسر موہن سنگھ

    واہ واہ بہت سوہنا انتخاب۔ پروفیسر موہن سنگھ ہوراں دی بہت مشہور نظم۔ شکریہ فرحان صاحب!
  8. فرخ منظور

    ناز خیالوی ""رات دِن میزانِ غم پر تولتی رہ جائے گی"" نازؔ خیالوی

    جی یہ وقفِ نیاز ہی ہو گا۔ تابش بھائی نے بھی اسی لیے نشاندہی کی کیونکہ یہ مصرع اسی صورت میں وزن میں آتا ہے جب یہ وقفِ نیاز لکھا گیا ہو اور معنوی صورت میں بھی یہی لفظ قرینِ قیاس ہے۔
  9. فرخ منظور

    مکمل آغا حشر سے دو ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    آغا حشر سے دو ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو تاریخیں اور سن مجھے کبھی یاد نہیں رہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون لکھتے وقت مجھے کافی الجھن ہورہی ہے۔ خدا معلوم کون سا سن تھا۔ اور میری عمر کیا تھی، لیکن صرف اتنا یاد ہے کہ بصد مشکل انٹرنس پاس کرکے اور دو دفعہ ایف۔ اے میں فیل ہونے کے بعد میری طبیعت...
  10. فرخ منظور

    مکمل تقی کاتب ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    تقی کاتب تحریر سعادت حسن منٹو ولی محمد جب تقی کو پہلی مرتبہ دفتر میں لایا تو اس نے مجھے قطعاً متاثر نہ کیا۔ لکھنو اور ولی کے جاہل اور خود سرکاتبوں سے میرا جی جلا ہوا تھا۔ ایک تھا اس کو جاو بے جا پیش ڈالنے کی بُری عادت تھی۔ موت کو مُوت اور سوت کو سُوت بنا دیتا تھا۔ میں نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ...
  11. فرخ منظور

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو خدا معلوم کتنے برس گزر چکے ہیں۔ حافظہ ا س قد ر کمزور ہے کہ نام، سن اور تاریخ کبھی یاد ہی نہیں رہتے۔ امرتسر میں غازی عبدالرحمن صاحب نے ایک روزانہ پرچہ’’ مساوات‘‘ جاری کیا۔ اس کی ادارت کے لئے باری علیگ(مرحوم) اور ابو العلاء چشتی الصحافی(حاجی لق...
  12. فرخ منظور

    مکمل اشوک کمار (مشہور اداکار اشوک کمار پر سعادت حسن منٹو کا ایک خاکہ)

    اشوک کمار تحریر: سعادت حسن منٹو نجم الحسن جب دیوکارانی کو لے اڑا۔ تو بمبئی ٹاکیز میں افراتفری پھیل گئی۔ فلم کا آغاز ہو چکا تھا۔ چند مناظر کی شوٹنگ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی تھی کہ نجم الحسن اپنی ہیروئن کو سلولائڈ کی دنیا سے کھینچ کر حقیقت کی دنیا میں لے گیا۔ بمبے ٹاکیز میں سب سے زیادہ پریشان اور...
  13. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔
  14. فرخ منظور

    مکمل کہ گوہر مقصودِ گفتگوست...... فیض احمد فیض کا پطرس بخاری پر ایک مضمون

    فیض احمد فیض کا پطرس بخاری پر ایک مضمون کہ گوہر مقصودِ گفتگوست...... (فیض احمد فیض) دوستی تندہی اورمستعدی کا نام ہے یارو، محبت تو یونہی کہنے کی بات ہے۔ دیکھو تو ہرروز میں تم میں سے ہر پاجی کو ٹیلیفون کرتا ہوں، ہر ایک کے گھر پہنچتا ہوں، اپنے گھر لاتا ہوں، کھلاتا ہوں، پلاتا ہوں، سیر کراتا ہو،ں...
  15. فرخ منظور

    یوسفی انتخاب خاکم بدہن از مشتاق احمد یوسفی

    یوں تو مزاح، مذہب اور الکحل ہر چیز میں بآسانی حل ہو جاتے ہیں، بالخصوص اردو ادب میں۔ لیکن مزاح کے تقاضے، اپنے ادب آداب ہیں۔ شرطِ اوّل یہ کہ برہمی، بیزاری اور کدورت دل میں راہ نہ پائے ورنہ یہ بومرنگ پلٹ کر خود شکاری کا کام تمام کر دیتا ہے۔ مزا تو جب ہے کہ آگ بھی لگے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے کہ...
  16. فرخ منظور

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا ۔ بیکل اتساہی

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا مگر دل ہے ابھی تک تشنۂ پیغام کیا ہوگا وہ بیتابِ تماشہ ہی سہی اے تابِ نظارہ لرز اٹھتا ہے دل یہ سوچ کر انجام کیا ہوگا یہاں جو کچھ بھی ہے وہ پرتوِ احساس ہے ساقی بجز بادہ جوابِ گردشِ ایام کیا ہوگا کبھی جس کے یقیں سے کائنات عشق روشن تھی وہی اب ہے اسیر حلقۂ...
  17. فرخ منظور

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا ۔ ہوش ترمذی

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا نشۂ‌ نکہتِ گل بھی خلشِ خار میں تھا کس سے کہیے کہ زمانے کو گراں گزرا ہے وہ فسانہ کہ مری حسرتِ گفتار میں تھا دل کہ آتا ہی نہیں ترکِ تمنا کی طرف کوئی اقرار کا پہلو ترے انکار میں تھا کچھ تجھے یاد ہے اے چشم‌ زلیخائے جہاں ہم سا یوسف بھی کوئی مصر کے بازار میں...
  18. فرخ منظور

    اقبال حُسن اور عشق

    پھر تو بہت خوب ہے۔ خوش رہیے۔ :)
  19. فرخ منظور

    اقبال حُسن اور عشق

    حضور یہ نظم کہاں سے دریافت ہوئی؟ جبکہ بانگِ درا میں اسی عنوان سے یہ نظم کچھ اس طرح سے ہے۔ حُسن و عشق جس طرح ڈُوبتی ہے کشتیِ سیمینِ قمر نورِ خورشید کے طوفان میں ہنگامِ سحَر جیسے ہو جاتا ہے گُم نور کا لے کر آنچل چاندنی رات میں مہتاب کا ہم رنگ کنول جلوۀ طُور میں جیسے یدِ بیضائے کلیم موجۂ نکہتِ...
  20. فرخ منظور

    مبارکباد سید لبید غزنوی بھائی کی شادی خانہ آبادی

    سید لبید غزنوی صاحب، بہت مبارک ہو شادی خانہ آبادی
Top