نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    غزل مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی کتنے دنوں میں آئی تھی اس کی شبِ وصال باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی کچھ کہتے آ کے ہم تو سنا کرتے وے خموش اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی اب تو خراب ہو کر خرابات بھی گئی...
  2. فرخ منظور

    میر طبیعت نے عجب کل یہ ادا کی ۔ میر تقی میر

    غزل طبیعت نے عجب کل یہ ادا کی کہ ساری رات وحشت ہی رہا کی نمائش داغِ سودا کی ھے سر سے بہار اب ھے جنوں کے ابتدا کی نہ ہو گُلشن ہمارا کیونکہ بلبل ہمیں گلزار میں مدت سنا کی مجھی کو ملنے کا ڈھب کچھ نہ آیا نہیں تقصیر اس ناآشنا کی گئے جل حرِّ عشقی سے جگر دل رہی تھی جان سو برسوں جلا کی انہی نے...
  3. فرخ منظور

    میر ہم رو رو کے دردِ دلِ دیوانہ کہیں گے ۔ میر تقی میر

    غزل ہم رو رو کے دردِ دلِ دیوانہ کہیں گے جی‌ میں ہے کہوں حال غریبانہ کہیں گے سودائی و رسوا و شکستہ دل و خستہ اب لوگ ہمیں عشق میں کیا کیا نہ کہیں گے دیکھے سے کہے کوئی نہیں جرم کسو کا کہتے ہیں بجا لوگ بھی بیجا نہ کہیں گے ہوں دربدر و خاک بسر، چاک گریبان اسطور سے کیونکر مجھے رسوا نہ کہیں گے...
  4. فرخ منظور

    مہدی حسن ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے ۔ مہدی حسن، خواجہ میر درد

    ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے ۔ مہدی حسن غزل بشکریہ ملائکہ ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے تجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے؟ دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہے آن میں کچھ ہے، آن میں کچھ ہے "لے خبر" تیغِ یار کہتی ہے "باقی اس نیم جان میں کچھ ہے" ان دنوں کچھ عجب ہے میرا حال دیکھتا کچھ ہوں، دھیان میں کچھ ہے...
  5. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ ۔ بلھے شاہ

    ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ نام نبی کی رتن چڑھی، بوند پڑی الا اللہ رنگ رنگیلی اوہی کھلاوے جو سکھی ھووے فنا فی اللہ ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ -- الست بربّکم پیتم بولے سب سکھیاں نے گنگھٹ کھولے قالو اہلی ہی یون کر بولے، لا الہ الا اللہ ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ -- نحن...
  6. فرخ منظور

    ذوق کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے ۔ استاد ابراہیم ذوق

    غزل کچھ نہیں چاہیے تجہیز کا اسباب مجھے عشق نے کشتہ کیا صورتِ سیماب مجھے اس نے مارا رخِ روشن کی دکھا تاب مجھے چاہیے بہرِ کفن چادرِ مہتاب مجھے کل جہاں سے کہ اٹھا لائے تھے احباب مجھے لے چلا آج وہیں پھر دلِ بے تاب مجھے چمنِ دہر میں جوں سبزۂ شمشیر ہوں میں آب کی جاے دیا کرتی ہے زہراب مجھے میں وہ...
  7. فرخ منظور

    فریدہ خانم یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب ۔ سیّاں چودھری، فریدہ خانم، شاعر: صوفی تبسّم

    یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب گلوکارہ: سیّاں چودھری گلوکارہ: فریدہ خانم غزل بشکریہ وارث صاحب۔ یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر شاید...
  8. فرخ منظور

    درد بڑھ کر فغاں نہ ہو جائے ۔ چترا سنگھ ، شاعر: جگر مراد آبادی

    درد بڑھ کر فغاں نہ ہو جائے گلوکارہ: چترا سنگھ شاعر: جگر مراد آبادی غزل بشکریہ شمشاد صاحب درد بڑھ کر فغاں نہ ہو جائے یہ زمیں آسماں نہ ہو جائے دل میں ڈوبا ہوا جو نشتر ہے میرے دل کی زباں نہ ہو جائے دل کو لے لیجیئے جو لینا ہے پھر یہ سودا گراں نہ ہو جائے آہ کیجے مگر لطیف ترین لب تک آ...
  9. فرخ منظور

    امیر مینائی قاضی بھی اب تو آئے ہیں بزمِ شراب میں ۔ امیر مینائی

    غزل قاضی بھی اب تو آئے ہیں بزمِ شراب میں ساقی ہزار شکر خدا کی جناب میں جا پائی خط نے اس کے رخِ بے نقاب میں سورج گہن پڑا شرفِ آفتاب میں دامن بھرا ہوا تھا جو اپنا شراب میں محشر کے دن بٹھائے گئے آفتاب میں رکھا یہ تم نے پائے حنائی رکاب میں یا پھول بھر دئیے طبقِ آفتاب میں تیرِ دعا نشانے پہ...
  10. فرخ منظور

    امیر مینائی شمشیر ہے سناں ہے کسے دوں کسے نہ دوں ۔ امیر مینائی

    غزل شمشیر ہے سناں ہے کسے دوں کسے نہ دوں اِک جانِ ناتواں ہے کسے دوں کسے نہ دوں مہمان اِدھر ہما ہے اُدھر ہے سگِ حبیب اِک مشتِ استخواں ہے کسے دوں کسے نہ دوں درباں ہزار اس کے یہاں ایک نقدِ جاں مال اس قدر کہاں ہے کسے دوں کسے نہ دوں بلبل کو بھی ہے پھولوں کی گلچیں کو بھی طلب حیران باغباں ہے کسے دوں...
  11. فرخ منظور

    امیر مینائی خیالِ لب میں ابرِ دیدہ ہائے تر برستے ہیں ۔ امیر مینائی

    غزل خیالِ لب میں ابرِ دیدہ ہائے تر برستے ہیں یہ بادل جب برستے ہیں لبِ کوثر برستے ہیں خدا کے ہاتھ ہم چشموں میں ہے اب آبرو اپنی بھرے بیٹھے ہیں دیکھیں آج وہ کس پر برستے ہیں ڈبو دیں گی یہ آنکھیں بادلوں کو ایک چھینٹے میں بھلا برسیں تو میرے سامنے کیونکر برستے ہیں جہاں ان ابروؤں پر میل آیا کٹ...
  12. فرخ منظور

    انور مسعود سائیڈ ایفیکٹس ۔ انور مسعود

    سائیڈ ایفیکٹس سر درد میں گولی یہ بڑی زود اثر ہے پر تھوڑا سا نقصان بھی ہو سکتا ہے اس سے ہو سکتی ہے پیدا کوئی تبخیر کی صورت دل تنگ و پریشان بھی ہو سکتا ہے اس سے ہو سکتی ہے کچھ ثقلِ سماعت کی شکایت بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے ممکن ہے خرابی کوئی ہو جائے جگر میں ہاں آپ کو یرقان بھی ہو...
  13. فرخ منظور

    کنارِ جُو جو انہیں خواہشِ شراب ہوئی ۔ صبا لکھنوی

    غزل کنارِ جُو جو انہیں خواہشِ شراب ہوئی تو سرو سیخ ہوا، فاختہ کباب ہوئی عیاں جو یار کے دانتوں کی آب و تاب ہوئی غریقِ سیلِ فنا موتیوں کی آب ہوئی فراقِ یار میں چشم اس قدر پُر آب ہوئی طنابِ عمر ہماری رگِ سحاب ہوئی نہیں ثبات کسی شے کو دارِ فانی میں ایدھر بنی ہے عمارت اُدھر خراب ہوئی وہ رند ہوں...
  14. فرخ منظور

    آداب و اطوار از علی عباس جلالپوری

    قدیم زمانے میں ہاتھ اٹھا کر یا مصافحہ کر کے ملنے سے یہ جتلانا مقصود ہوتا تھا کہ میرے ہاتھ خالی ہیں اور میرے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے جس سے کسی قسم کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہ اُس دور سے یادگار ہے جب ہر وقت ہر شخص سے جان کا خطرہ لاحق رہتا تھا۔ قدیم رومہ میں پورا بازو اٹھا کہ ایک دوسرے کو سلام کیا کرتے...
  15. فرخ منظور

    میرے داتا کا دربار ہے جہاں مرضی چوم لیا از علی سلمان بی بی سی ڈاٹ کام

    طوفان سے پہلے کے خاموشی کے بارے میں تو سن رکھا تھا لیکن بدترین حالات گزرجانے کے بعد بھی سکون ہوسکتا ہے اس کا اندازہ ان دو گھنٹوں کے دوران ہوا جو میں نے صحافتی خدمات کےدوران حضرت علی ہجویری المروف داتا گنج بخش کے مزار پر گزارے۔ میں ایک ایسے شہر کا خبرنگار ہوں جوحالیہ چندہفتوں میں دنیا کے چند...
  16. فرخ منظور

    ن م راشد زمانہ خدا ہے از ن م راشد

    زمانہ خدا ہے "زمانہ خدا ہے، اسے تم برا مت کہو" مگر تم نہیں دیکھتے ۔۔۔ زمانہ فقط ریسمانِ خیال سبک مایہ، نازک، طویل جدائی کی ارزاں سبیل وہ صبحیں جو لاکھوں برس پیشتر تھیں وہ شامیں جو لاکھوں برس بعد ہوں گی انھیں تم نہیں دیکھتے، دیکھ سکتے نہیں کہ موجود ہیں، اب بھی موجود ہیں وہ کہیں مگر یہ نگاہوں کے...
  17. فرخ منظور

    ن م راشد تعارف از ن م راشد

    تعارف اجل، ان سے مل، کہ یہ سادہ دل نہ اہلِ صلوٰۃ اور نہ اہلِ شراب، نہ اہلِ ادب اور نہ اہلِ حساب، نہ اہلِ کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ اہلِ کتاب اور نہ اہلِ مشین نہ اہلِ خلا اور نہ اہلِ زمین فقط بے یقین اجل، ان سے مت کر حجاب اجل، ان سے مل! بڑھو تُم بھی آگے بڑھو، اجل سے ملو، بڑھو، نو تونگر گداؤ نہ کشکولِ...
  18. فرخ منظور

    گلزار صاحب یورپ میں

  19. فرخ منظور

    ن م راشد ریگِ دیروز ۔ ن م راشد

    ریگِ دیروز ہم محبت کے خرابوں کے مکیں وقت کے طولِ المناک کے پروردہ ہیں ایک تاریک ازل، نورِ ابد سے خالی! ہم جو صدیوں سے چلے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ساحل پایا اپنی تہذیب کی پاکوبی کا حاصل پایا! ہم محبّت کے نہاں خانوں میں بسنے والے اپنی پامالی کے افسانوں پہ ہنسنے والے ہم سمجھتے ہیں نشانِ سرِ منزل...
  20. فرخ منظور

    دوگانا بھولی ہوئی یادو ۔ مکیش، لتا

    بھولی ہوئی یادو گلوکار: مکیش فلم: سنجوگ موسیقی: مدن موہن بھولی ہوئی یادو گلوکارہ : لتا منگیشکر البم: شردھانجلی موسیقی: مدن موہن
Top