فریدہ خانم یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب ۔ سیّاں چودھری، فریدہ خانم، شاعر: صوفی تبسّم

فرخ منظور

لائبریرین
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب

گلوکارہ: سیّاں چودھری


گلوکارہ: فریدہ خانم


غزل بشکریہ وارث صاحب۔

یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو

ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو

شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر
شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو

کیا جانے پھر ستم بھی میسر ہو یا نہ ہو
کیا جانے یہ کرم بھی کرو یا نہ کر سکو

اللہ کرے جہاں کو مری یاد بھول جائے
اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو

میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو
میرے سوا کسی کی تمنا نہ کر سکو

(صوفی غلام مصطفٰی تبسم)
 

Saraah

محفلین
واہ واہ واہ بہت خوب زبردست سخنور جی کمال ہوگیا بہت پسند آیا کلام الفاظ نہیں تعریف کو آپ کے نام شکریہ کی ساتھ ایک فورم پہ اسکو شئیر کرنا چاہوں گی امید ہے آپکو کوئی اعتراض نا ہوگا

اور سیاں چودھری کون ہیں یہ تو کوئی اور سنگر نہیں میرے زہن میں اس وقت نام نہیں آرہا ۔۔۔کہیں نام تو نہیں بدل لیا انہوں نے
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ واہ بہت خوب زبردست سخنور جی کمال ہوگیا بہت پسند آیا کلام الفاظ نہیں تعریف کو آپ کے نام شکریہ کی ساتھ ایک فورم پہ اسکو شئیر کرنا چاہوں گی امید ہے آپکو کوئی اعتراض نا ہوگا

اور سیاں چودھری کون ہیں یہ تو کوئی اور سنگر نہیں میرے زہن میں اس وقت نام نہیں آرہا ۔۔۔کہیں نام تو نہیں بدل لیا انہوں نے

پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ سارہ صاحبہ۔ سیاں چودھری والی غزل میرے ہی چینل پر اپ لوڈ ہے۔ یعنی میں نے ہی اپ لوڈ کی ہے۔ فریدہ خانم کی گائی ہوئی غزل کسی اور صاحب نے اپ لوڈ کی ہوئی ہے۔ آپ ضرور جہاں چاہے شئیر کریں۔ یہ تمام یارانِ نکتہ داں کے لئے ہی اپ لوڈ کی ہے۔ سیاں چودھری نے بہت کم گایا ہے۔ کبھی کبھی کسی زمانے میں پی ٹی وی پر نظر آیا کرتی تھیں۔ دراصل میرے پاس یہ غزل بغیر کسی نام کے پڑی تھی اور میں یہ سمجھتا تھا شاید یہ ترنم ناز کی آواز ہے لیکن ایک دوست نے تصحیح کی جو مجھ سے زیادہ ان گلوکاروں سے واقف ہے کہ یہ سیاں چودھری ہے۔
 

Saraah

محفلین
بہت شکریہ )اگر صاحبہ کو ہٹا دیں ) کہ آپ میری فرینڈ لسٹ میں شامل ہیں

جی آپ کا نام دیکھا میں نے سیاں چوہدری والی ویڈیو میں ۔۔۔۔ میں اس لیے کہ رہی کہ اس میں تصویر ترنم ناز کی ہے ۔۔جبکہ سیاں چوہدری کو تلاش کیا میں نے یو ٹیوب پہ تو وہ یہ ہیں

 

فرخ منظور

لائبریرین
درست کہا سارہ۔ دراصل جب یہ ویڈیو بنائی تھی تب میرا خیال تھا کہ ترنم ناز نے یہ غزل گائی ہے اس لئے ترنم ناز کی تصویر لگا دی۔ لیکن جب پتہ چلا کہ یہ سیاں چودھری ہے تو عنوان وغیرہ تو درست کر لیا لیکن ویڈیوں میں سے ترنم ناز کی تصویر ہٹانا ممکن نہیں تھا۔ تصویر بدلنے کے لئے نئی ویڈیو بنانا پڑتی اس لئے اسی پر گزارہ کیا۔ بہرحال فرصت ملتے ہی دوبارہ ویڈیو بنا کر دوبارہ اپ لوڈ کر دوں گا۔
 
Top