ایک چینی کہانی کا ترجمہ
ساس نہیں راس
آج پھر نجمہ کی ساس نے اُسے بے نقط سنائیں تھیں۔بات کچھ اتنی بڑی نہ تھی بس اُس کی ساس اپنی راجدھانی میں کسی کائمل دخل برداشت نہ کر سکتی تھی۔اب نجمہ کی نظروں کے سامنے آنے والی شام کا منظر گھوم رہا تھا ۔ ادھر اسلم دفتر سے لوٹیں گے اور اپنی پیاری امی جان کو صحن...