کچھ سوال پیپلز پارٹی سے؟؟؟

زرقا مفتی

محفلین
پیپلزپارٹی کی قیادت سے کچھ سوال
پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کا طریقہءکار کیا ہے؟
پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے لءے کم از کم عمر کیا ہے؟
پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے یا نہیں؟
پارٹی کے عہدے دارالیکشن کے ذریعے عہدہ حاصل کرتے ہیں یا پھر نامزد کءے جاتے ہیں؟
پارٹی کے عہدے داروں کو نامزد کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟
پارٹی چیءرمین بننے کے لءے پارٹی خدمات کو پیش نظررکھا جاتا ہے یا خاندان کو؟
پارٹی کے کارکن کس کے لءے کام کرتے ہیں؟اپنے لءے؟ ملک کے لءے؟ یا کسی ایک خاندان کے لءے؟
پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے یا کسی خاندان کی جاگیر ہے؟
 

زرقا مفتی

محفلین
آپ کے تمام سوالوں کا جواب نذیر ناجی کے آج کے اس کالم میں رہا :

http://jang.com.pk/jang/jan2008-daily/02-01-2008/editorial/col2.gif[/QUOTE

]

ظفری صاحب
میرا خیال ہے کہ راستہ سب کے لئے کھلا نہیں ہے
آپ بھی اتفاق کریں گے کہ امین فہیم بھی پارٹی کے لئے کام کرتے رہے ہیں
اعتزاز احسن بھی پارٹی قیادت کے اہل ہیں
مگر اُن کے لئے راستہ کھلا نہیں ہے
ناجی صاحب نے انڈیا اور امریکہ کے سیاسی خاندانوں کی مثال دی
مگر ایک واضح فرق موجود ہے
کینیڈی خاندان بش خاندان یا کلنٹن خاندان نے کسی ٹین ایجر کو پارٹی عہدے کے لئے نامزد نہیں کیا
اسی طرح سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے کو مناسب سیاسی تربیت کے بعد ہی سیاست میں قدم رکھنے کی اجازت دی ہے
 
شکریہ
میرا خیال ہے پاکستان کے عوام کو جمہوریت سے زیادہ تعلیم کی ضرورت ہے
تعلیم اور معاشی خود مختاری کے بغیر جمہوریت کاتصور ایک دیوانے کے خواب سے زیادہ نہیں
ماشاللہ
دل جیت لیا اپ نے تو۔
ذرا اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیے کہ تعلیم اور معاشی خودمختاری کیسے حاصل ہو تاکہ دیوانہ خواب نہ دیکھے
 

محسن حجازی

محفلین
ناجی صاحب تو اپنے بارے میں تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ قلمی مزدوری کرتے ہیں اور اگر اس کے عوض 'کچھ' وصول کر لیتے ہیں تو ان کے خیال میں کچھ برا نہیں۔ یہ موقف انہوں نے اس وقت اپنایا جب لاہور کے ایک ایم این اے آصف حمید نے نوازشریف کی جانب سے کیے گئے ا حسانات و انعام و اکرام یاد دلائے۔۔۔۔۔ میرے خیال میں نذیر ناجی سے جزوی اتقاق ممکن ہے تاہم بہت سے معاملات میں ان کی رائے خاصی آلودہ ہوتی ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
ماشاللہ
دل جیت لیا اپ نے تو۔
ذرا اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیے کہ تعلیم اور معاشی خودمختاری کیسے حاصل ہو تاکہ دیوانہ خواب نہ دیکھے

شکریہ ہمت علی صاحب
تعلیم اور معاشی خود مختاری کے بارے میں اپنے خیالات جلد پیش کرنے کی کوشش کروں گی
والسلام
زرقا مفتی
 

زینب

محفلین
جناب بات تعلیم کی کرتے ہیں تو عمران کی بات سے 100%متفق ہونا پڑے گا جس میں عمران کہتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔پاکستان میں تعلیم کے لیے ایمرجنسی جیسی صورت حال ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔ہنگامی بنیادوں پے تعلیم کے انتظامات ہوں اور یہ صیح بھی ہے اب یہ 10 سالہ منصوبہ تو یہ 8 سالہ منصابہ نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔۔
 
یعنی مشرف ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیم عام کرے؟
اور پھر یہ تعلیم طالب علموں‌کو کیا شعور دے گی اور کیا تربیت دے گی۔اس کی بھی وضاحت فرمادیں۔
 

زینب

محفلین
آپ غلط سمجھے مطلب ملک میں ایمرجنسی لگانے سے نہین مطلب تھا کی ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی انتظامات کیے جایئں
 
اوروں کا انتظار کرتے رہے تو یقینا وہ گھڑی قیامت تک نہیں آئے گی۔

آئیں ہم سب مل کر خود یہ سمجھیں کہ ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کا بوجھ ہماری اکیلی جان پر آ پڑا ہے اور ہمیں پوری جان لگا کر اس فرض سے سبکدوش ہونا ہے ۔

یقین کریں اگر یہ جذبہ ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو دس سال سے بھی کم وقت میں پوری قوم تعلیم یافتہ ہو سکتی ہے۔

بات صرف صحیح‌ جذبے اور حقیقی احساس کی ہے جو عمل سے مشروط ہے۔
 
اوروں کا انتظار کرتے رہے تو یقینا وہ گھڑی قیامت تک نہیں آئے گی۔

آئیں ہم سب مل کر خود یہ سمجھیں کہ ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کا بوجھ ہماری اکیلی جان پر آ پڑا ہے اور ہمیں پوری جان لگا کر اس فرض سے سبکدوش ہونا ہے ۔

یقین کریں اگر یہ جذبہ ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو دس سال سے بھی کم وقت میں پوری قوم تعلیم یافتہ ہو سکتی ہے۔

بات صرف صحیح‌ جذبے اور حقیقی احساس کی ہے جو عمل سے مشروط ہے۔
اپ کی بات درست ہے۔
مگر عملی طور پر اگر میں کچھ کرنے جاوں جس سے اجارہ دار طبقہ بالخصوص فوج عملداری اور چودراھٹ پر ضرب پڑے تو کیا شھید بے نظیر کی طرح گولی کا نشانہ نہ بنایاجائے گا۔
ترجحیات کا درست تعین معاملات کو اسان کردیتا ہے۔ کیا یہ ترجحیی نہ ہونی چاہیے کہ پہلے درست جذبہ اور حقیقی احساس پیدا ہو۔ یہی عمل جب عملی طور پر کیا جائے اور درست طور پر کیا جائے تو سیاسی عمل کہلاتا ہے۔ تعلیم جب عام ہوگی، خوشحالی جب ہوگی جب سیاسی عمل درست ہوگا۔
 
Top