غزل۔۔۔۔۔۔۔دینا چاہئے

زرقا مفتی

محفلین
غزل
ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے
پُر خار حسرتوں کو جلا دینا چاہئیے
جب عشق کا نصاب ہی تبدیل ہو گیا
تو نام بھی وفا کا مٹا دینا چاہیئے
ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے
برباد ہو چکا ہے مرے دل کا یہ چمن
خوابوں کی تتلیوں کو اُڑا دینا چاہیئے
مانوس ہو چکے ہیں اندھیروں سے اس قدر
تاروں کو اور قمر کو بجھا دینا چاہیئے
اس دیس میں ٹھکانے کے دن بیت ہی گئے
موسم ہے ہجرتوں کا بتا دینا چاہیئے
پندار کی شکست نے بےحال کر دیا
اپنی انا کے بُت کو گرا دینا چاہیئے
آواز اب ضمیر کی سنتا نہیں کوئی
احساس کی چُبھن کو مٹا دینا چاہیئے
ایمان کا ترازو گناہوں سے لد چکا
اب حشر ہی خُدا کو اُٹھا دینا چاہیئے
ہم بوجھ زندگی کا اُٹھائیں گے کب تلک
اب دار پہ جبیں کو جھکا دینا چاہیئے
زرقا ؔمفتی
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم! سبحان اللہ! خوب لکھا ہے آپ نے جناب!
خصوصاً مقطع تو کمال کا ہے۔
ہم بوجھ زندگی کا اُٹھائیں گے کب تلک
اب دار پہ جبیں کو جھکا دینا چاہیئے
واہ

اگر میں غلطی پر نہیں تو نڈھال بروزن "فعال" باندھا جاتا ہے
پندار کی شکست نے نڈھال کر دیا
اگر مصرع ھٰذا کو یوں پڑھا جائے تو کیسا ہے؟
ہم کو نڈھال کر گئی پندار کی شکست
اگر خاکسار کی یہ جسارت ناگوار گزری ہو تو معذرت خواہ ہوں
 

زرقا مفتی

محفلین
شکریہ فاتح صاحب
غزل کی اور مقطّع کی پذیرائی کے لئے آپ کی ممنون ہوں
غلطی کی نشاندھی کے لئے بھی شکریہ
نڈھال کو بے حال سے بدل دیا ہے
والسلام
زرقا مفتی
 
زرقا نثر کے بعد آپ کی شاعری دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور یہ دیکھ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے مثبت تنقید کا اچھا اثر قبول کیا۔

ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے

بہت عمدہ خیال ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
غزل
ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے
پُر خار حسرتوں کو جلا دینا چاہئیے
جب عشق کا نصاب ہی تبدیل ہو گیا
تو نام بھی وفا کا مٹا دینا چاہیئے
ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے

برباد ہو چکا ہے مرے دل کا یہ چمن
خوابوں کی تتلیوں کو اُڑا دینا چاہیئے
مانوس ہو چکے ہیں اندھیروں سے اس قدر
تاروں کو اور قمر کو بجھا دینا چاہیئے
اس دیس میں ٹھکانے کے دن بیت ہی گئے
موسم ہے ہجرتوں کا بتا دینا چاہیئے
پندار کی شکست نے بےحال کر دیا
اپنی انا کے بُت کو گرا دینا چاہیئے
آواز اب ضمیر کی سنتا نہیں کوئی
احساس کی چُبھن کو مٹا دینا چاہیئے
ایمان کا ترازو گناہوں سے لد چکا
اب حشر ہی خُدا کو اُٹھا دینا چاہیئے
ہم بوجھ زندگی کا اُٹھائیں گے کب تلک
اب دار پہ جبیں کو جھکا دینا چاہیئے

زرقا ؔمفتی

السلام علیکم

smiley32-1.gif
smiley32-1.gif

کیسی ہیں زرقا جی؟ میں جب بھی آپ کی تحریر پڑھتی ہوں ۔۔آپ سے مزید متاثر ہوتی جاتی ہوں۔۔آپ کو پتہ ہے ناں کہ میں بھی آپکے "فین کلب" میں شامل ہوں۔۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے آپکی، لاجواب۔

سبھی اشعار بہت اچھے ہیں، لیکن مجھے یہ اشعار بہت اچھے لگے

جب عشق کا نصاب ہی تبدیل ہو گیا
تو نام بھی وفا کا مٹا دینا چاہیئے

آواز اب ضمیر کی سنتا نہیں کوئی
احساس کی چُبھن کو مٹا دینا چاہیئے


واہ واہ سبحان اللہ۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
زرقا۔ یہ غزل سمت کے اگلے شمارے کے لئے منتخب۔ ’بے حال‘ کی اصلاح کے بعد۔
افسانہ بھی دے دیں۔/
 

زرقا مفتی

محفلین
زرقا۔ یہ غزل سمت کے اگلے شمارے کے لئے منتخب۔ ’بے حال‘ کی اصلاح کے بعد۔
افسانہ بھی دے دیں۔/

اعجاز صاحب
حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ
اگر ""تہی داماں"" کو شامل کرنا چاہیں تو بھیج دیتی ہوں ۔نیا افسانہ لکھنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے
والسلام
زرقا
 

زرقا مفتی

محفلین
زرقا نثر کے بعد آپ کی شاعری دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور یہ دیکھ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے مثبت تنقید کا اچھا اثر قبول کیا۔

ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے

بہت عمدہ خیال ہے

شکریہ محب صاحب
میرا خیال ہے کہجب غلطی ہو جائے تو اصلاح بھی کر لینی چاہئے ورنہ سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
السلام علیکم

smiley32-1.gif
smiley32-1.gif

کیسی ہیں زرقا جی؟ میں جب بھی آپ کی تحریر پڑھتی ہوں ۔۔آپ سے مزید متاثر ہوتی جاتی ہوں۔۔آپ کو پتہ ہے ناں کہ میں بھی آپکے "فین کلب" میں شامل ہوں۔۔ :)

فرحت جی
آپ نے میرے لئے اتنے اچھے الفاظ استعمال کئے مجھے سمجھ نہیں آ رہی آپ کاشکریہ کیسے ادا کر پاؤں گی
یقین کیجئے یہ سب آپ کا حسنِ نظر ہے ۔اور میں آپ کی مقروض ٹھہری
خوش رہئے
زرقا مفتی
 

زرقا مفتی

محفلین
بہت خوب، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے آپکی، لاجواب۔

سبھی اشعار بہت اچھے ہیں، لیکن مجھے یہ اشعار بہت اچھے لگے

جب عشق کا نصاب ہی تبدیل ہو گیا
تو نام بھی وفا کا مٹا دینا چاہیئے

آواز اب ضمیر کی سنتا نہیں کوئی
احساس کی چُبھن کو مٹا دینا چاہیئے


واہ واہ سبحان اللہ۔

۔

شکریہ وارث صاحب
غزل کی پذیرائی کے لئے آپ کی ممنون ہوں
زرقا مفتی
 

سارہ خان

محفلین
غزل
ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے
پُر خار حسرتوں کو جلا دینا چاہئیے
جب عشق کا نصاب ہی تبدیل ہو گیا
تو نام بھی وفا کا مٹا دینا چاہیئے
ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے
برباد ہو چکا ہے مرے دل کا یہ چمن
خوابوں کی تتلیوں کو اُڑا دینا چاہیئے
مانوس ہو چکے ہیں اندھیروں سے اس قدر
تاروں کو اور قمر کو بجھا دینا چاہیئے
اس دیس میں ٹھکانے کے دن بیت ہی گئے
موسم ہے ہجرتوں کا بتا دینا چاہیئے
پندار کی شکست نے بےحال کر دیا
اپنی انا کے بُت کو گرا دینا چاہیئے
آواز اب ضمیر کی سنتا نہیں کوئی
احساس کی چُبھن کو مٹا دینا چاہیئے
ایمان کا ترازو گناہوں سے لد چکا
اب حشر ہی خُدا کو اُٹھا دینا چاہیئے
ہم بوجھ زندگی کا اُٹھائیں گے کب تلک
اب دار پہ جبیں کو جھکا دینا چاہیئے
زرقا ؔمفتی


بہت ہی زبردست زرقا جی ۔۔ بہت خوب ۔۔۔:)
 
شکریہ محب صاحب
میرا خیال ہے کہجب غلطی ہو جائے تو اصلاح بھی کر لینی چاہئے ورنہ سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے

بالکل صحیح کہا ہے مگر ایسا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی اور عموماً انا اور ضد آڑے آ جاتی ہے ۔ جو لوگ اصلاح کرلیتے ہیں وہی آگے بھی بڑھتے ہیں اور سیکھتے رہنے سے ان کی صلاحیتیں بھی نکھرتی رہتی ہیں۔ امید ہے آپ اس روش کو بھلا نہیں دیں گی ( غزل میں اپ نے اخلاص کی روش کو بھلانے کی بات جو کی ہے ( :)
 

loneliness4ever

محفلین
اس خوبصورت تخلیق پر ڈھیروں داد
اتنا اچھا لکھنے والے ہاتھ اب اپنا لکھا یہاں کیوں نہیں شئیر کرتے؟؟؟
جواب دیں جی ۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب زرقا مفتی صاحبہ۔۔۔۔!

اچھی غزل پر داد قبول کیجے۔

اب تو آپ نے شاید شاعری سے ہاتھ ہی کھینچ لیا۔ کبھی کبھی کچھ ضرور لکھیں اور محفل میں پیش کریں۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بہت خوب زرقا مفتی صاحبہ۔۔۔۔!

اچھی غزل پر داد قبول کیجے۔

اب تو آپ نے شاید شاعری سے ہاتھ ہی کھینچ لیا۔ کبھی کبھی کچھ ضرور لکھیں اور محفل میں پیش کریں۔
شکریہ احمد بھائی
خوش رہیئے
نہیں ہاتھ نہیں کھینچا پہلی محبت تو شاعری ہی تھی اور رہے گی بس لکھنےکے لئے مزاج درست ہونا چاہیئے
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد بھائی
خوش رہیئے
نہیں ہاتھ نہیں کھینچا پہلی محبت تو شاعری ہی تھی اور رہے گی بس لکھنےکے لئے مزاج درست ہونا چاہیئے

بہت اچھی بات ہے۔

ویسے مزاج درست نہ ہوں تو لکھنے میں اور لطف آتا ہے۔ بس خیال یہ رہے کہ شعر "نعرہ" نہ بن جائے۔

احمد فراز کی "محاصرہ" اور فیض کا بیش تر کلام اس ذیل میں رکھا جا سکتا ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بہت اچھی بات ہے۔

ویسے مزاج درست نہ ہوں تو لکھنے میں اور لطف آتا ہے۔ بس خیال یہ رہے کہ شعر "نعرہ" نہ بن جائے۔

احمد فراز کی "محاصرہ" اور فیض کا بیش تر کلام اس ذیل میں رکھا جا سکتا ہے۔
بجا فرمایا آپ نے اس ضمن میں کچھ نظمیں لکھیں ہیں
 
Top