پیرزادہ قاسم اب حرفِ تمنا کو سماعت نہ ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔پیر زادہ قاسم

زرقا مفتی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 22, 2007

  1. زرقا مفتی

    زرقا مفتی محفلین

    مراسلے:
    3,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    اب حرفِ تمنا کو سماعت نہ ملے گی
    بیچو گے اگر خواب تو قیمت نہ ملے گی
    تشہیر کے بازار میں اے تازہ خریدار
    زیبائشیں مل جائیں گی قامت نہ ملے گی
    لمحوں کے تعاقب میں گزر جائیں گی صدیاں
    یوں وقت تو مل جائے گا مہلت نہ ملے گی
    سوچا ہی نہ تھا یوں بھی اسے یاد رکھیں گے
    جب اس کو بھلانے کی بھی فرصت نہ ملے گی
    تا عمر وہی کارِ زیاں عشق رہا یاد
    حالانکہ یہ معلوم تھا اُجرت نہ ملے گی
    تعبیر نظر آنے لگی خواب کی صورت
    اب خواب ہی دیکھو گے بشارت نہ ملے گی
    آئینہ صفت وقت ترا حسن ہیں ہم لوگ
    کل آئینے ترسیں گےتو صورت نہ ملے گی

    پیر زادہ قاسم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ زرقا صاحبہ ! بہت خوب
     
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب، بہت اچھی شاعری ہے۔
     
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    تعبیر نظر آنے لگی خواب کی صورت
    اب خواب ہی دیکھو گے بشارت نہ ملے گی


    خوب ۔۔۔
     
  5. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب، زرقا
     
  6. زرقا مفتی

    زرقا مفتی محفلین

    مراسلے:
    3,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    انتخاب پسند کرنے کے لئے آپ سب کی ممنون ہوں
    والسلام
    زرقا
     
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تو اب کوئی تحریر بھی تو لائیے۔
     
  8. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ۔۔۔بہت خوب زرقا جی :)
     

اس صفحے کی تشہیر