نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا (از انور مسعود)

    پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم دلوں میں، ذہنوں میں، جانوں میں گونجنے والا بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا وہ...
  2. عاطف بٹ

    ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

    ایران کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی ’ایران سل‘ کی جانب سے رمضان پیکج کے توہین آمیزاشہتار پراہل سنت والجماعت کے حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ موبائل فون کمپنی کے مبینہ گستاخانہ اشتہار میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ’گمراہ شیطان‘ سے تعبیرکیا گیا ہے، جس پر سنی علماء نے کمپنی سے مطالبہ کیا...
  3. عاطف بٹ

    ہدایت و عافیت کی دعا

    السلام علیکم صحیح ابی داؤد اور مسند احمد میں رسول اللہﷺ سے منقول یہ جامع دعا اللہ تعالیٰ سے ہدایت و عافیت مانگنے کے بہترین وسیلوں میں سے ہے۔ صحیح ابی داؤد کے مطابق اس دعا کو وتر کے لئے دعائے قنوت کے ذیل میں نبیِ مکرمﷺ سے سیدنا حسن ابن علی رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے۔ اَللَّهُمَّ اهْدِنِی...
  4. عاطف بٹ

    نعتِ رسولِ مقبولﷺ (از حفیظ جالندھری)

    محمد مصطفیٰؐ محبوبِ داور، سرورِ عالم وہ جس کے دم سے مسجودِ ملائک بن گیا آدم کیا ساجد کو شیدا جس نے مسجودِ حقیقی پر جھکایا عبد کو درگاہِ معبودِ حقیقی پر دلائے حق پرستوں کو حقوقِ زندگی جس نے کیا باطل کو غرقِ موجۂ شرمندگی جس نے غلاموں کو سریرِ سلطنت پر جس نے بٹھلایا یتیموں کے سروں‌ پر کردیا...
  5. عاطف بٹ

    حفیظ تائب خوش خصال و خوش خیال و خوش خبر، خیرالبشرﷺ

    خوش خصال و خوش خیال و خوش خبر، خیرالبشرﷺ خوش نژاد و خوش نہاد و خوش نظر، خیرالبشرﷺ دل نواز و دل پذیر و دل نشین و دل کشا چارہ ساز و چارہ کار و چارہ گر، خیرالبشرﷺ سر بہ سر مہر و مروت، سر بہ سر صدق و صفا سر بہ سر لطف و عنایت، سر بہ سر خیرالبشرﷺ صاحبِ خلقِ عظیم و صاحبِ لطفِ عمیم صاحبِ حق، صاحبِ...
  6. عاطف بٹ

    عباس تابش وہ بھولتا ہے نہ دل میں اتارتا ہے مجھے

    وہ بھولتا ہے نہ دل میں اتارتا ہے مجھے ہمیشہ مار محبت کی مارتا ہے مجھے میں اس کا لمحہء موجود ہوں مگر وہ شخص فضول وقت سمجھ کر گزارتا ہے مجھے بظاہر ایسا نہیں پیڑ اس حویلی کا ہوا چلے تو بہت پھول مارتا ہے مجھے میں اس کے ہاتھ میں جاتا ہوں مال و زر کی طرح وہ روز قرض سمجھ کر اتارتا ہے مجھے
  7. عاطف بٹ

    عبیداللہ علیم خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں کاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں چاندنی کا سماں تھا اور ہم تم اب ستارے پلک پلک دیکھوں جانے تو کس کا ہم سفر ہوگا میں تجھے اپنی جاں تلک دیکھوں بند کیوں ذات میں رہوں اپنی موج بن جاؤں اور چھلک دیکھوں صبح میں دیر ہے تو پھر اک بار شب کے رخسار سے ڈھلک دیکھوں ان کے...
  8. عاطف بٹ

    فارسی شاعری قطعاتِ اقبال مع ترجمہء انور

    علامہ اقبال کے دو فارسی قطعات جنہیں انور مسعود نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ دلِ ملّا گرفتارِ غمے نیست نگاہے ہست در چشمش نمے نیست ازاں بگریختم از مکتبِ او کہ در ریگِ حجازش زمزمے نیست ترجمہ دلِ واعظ میں کوئی غم نہیں ہے نظر رکھتا ہے، چشمِ نم نہیں ہے میں اس کی گفتگو سے...
  9. عاطف بٹ

    تنقید و ترمیم سے ماورا ایک گورا قانون

    پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر نے عوامی جذبات و احساسات کا خیال اور اپنے عہدے کا پاس رکھے بغیر توہینِ رسالت سے متعلق قانون کو 'کالا قانون' کہا اور پھر انہیں ان کی حفاظت پر مامور ایک عام آدمی کے ردِعمل سے اس بات کا جواب بھی مل گیا کہ جب کسی کے مذہبی جذبات و احساسات کو بار بار مجروح کیا جاتا ہے...
  10. عاطف بٹ

    ادب کی معیشت (از وجاہت مسعود)

    محمد حسن عسکری نے ساٹھ برس قبل ادب کی موت کا اعلان کیا تو لاہور سے ناصر کاظمی کی آواز آئی، میں غزل لکھ رہا ہوں تو ادب کیسے مر سکتا ہے۔ اب ناصر غزل نہیں لکھ رہا لیکن انتظار حسین تو افسانہ لکھ رہے ہیں پھر ایسا کیوں ہوا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لٹریچر فیسٹیول سجا تو اردو کے ادیب اس سے...
  11. عاطف بٹ

    ترکیب برائے حصولِ انصاف

    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے شاہزیب قتل کیس کے دو ملزمان، شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور، کو سزائے موت اور دو ملزمان، سجاد علی تالپور اور مرتضیٰ لاشاری، کو عمر قید سنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے کہ بہرطور کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے والے کو کیفرِ کردار تک پہنچنا چاہئے۔ یہ مقدمہ...
  12. عاطف بٹ

    ایک وصیت کی تعمیل

    1927ء میں مولوی عبدالحق نے عثمانیہ انٹرمیڈیٹ کالج کے کالج ڈے کے موقع پر مرزا فرحت اللہ بیگ کی معروف و مقبول تمثیل ’دلی کا آخری یادگار مشاعرہ‘ اسٹیج کرنے کیلئے فرحت اللہ بیگ کو مدعو کیا تھا۔ کاچی گوڑہ (حیدرآباد) ریلوے اسٹیشن پر وحید الدین سلیم مجمع کو چیرتے پھاڑتے فرحت اللہ بیگ کے پاس آئے اور گلے...
  13. عاطف بٹ

    ایک ٹیلیفونی مکالمہ

    راجہ: السلام علیکم عاطف: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ راجہ: عاطف بٹ صاحب بات کررہے ہیں؟ عاطف: جی، عرض کررہا ہوں۔ راجہ: بٹ صاحب، ×××××××× راجہ بات کررہا ہوں، ××××× اخبار سے۔ عاطف: جی جناب، کیسے ہیں آپ؟ راجہ: الحمدللہ میں ٹھیک ہوں۔ آپ کیسے ہیں سر؟ عاطف: الحمدللہ میں بھی ٹھیک ہوں۔ راجہ: بٹ...
  14. عاطف بٹ

    دھاندلی؟ (از حبیب اکرم)

  15. عاطف بٹ

    لاہور میں ایک اور ملاقات۔۔۔

    السلام علیکم نجیب ( پردیسی ) بھائی کی طرف سے مجھے گزشتہ رات ’حکم‘ ملا تھا کہ میں ایک دھاگہ شروع کر کے لاہور اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے اراکینِ محفل اور بلاگرز کو پاک ٹی ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں شرکت کے لئے دعوت دوں۔ ملاقات کے لئے اتوار مؤرخہ 26 مئی 2013ء کا دن اور سہ پہر 6...
  16. عاطف بٹ

    مبارکباد جنم دن مبارک ساجد بھائی!

    السلام علیکم محفل کے مدیر اعلیٰ ساجد بھائی کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو! آپ کے لئے ڈھیروں دعائیں کہ سدا ہنستے مسکراتے رہئے!
Top