گزشتہ رات میرے ایک دوست کی کال آئی۔ یہ معلوم ہونے پر کہ میں گھر میں ہوں، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو لینے آرہا ہوں۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی دروازے پر آ کر رکی اور میرے سوار ہوتے ہی ہم دونوں روانہ ہوگئے۔ رستے میں پتہ چلا کہ ہم علامہ اقبال ٹاؤن کے ایک بلاک میں جارہے ہیں جہاں کوئی صاحب ہمارے منتظر ہیں۔...